ڈاکٹر ارشدمحمودناشاؔد اٹک کے معروف اہل قلم، شاعر اور محقق ہیں۔ آپ پاکستان رائٹرز گلڈ کے بھی رکن ہیں

ارشد محمود ناشاد
معلومات شخصیت
پیدائش 1 جنوری 1970ء (54 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ضلع اٹک   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈاکٹری مشیر رفیع الدین ہاشمی   ویکی ڈیٹا پر (P184) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف ،  شاعر ،  محقق   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پیدائش

ترمیم

ارشد محمود ناشاد یکم جنوری 1970 کو ضلع اٹک کے ایک دور افتادہ اور پس ماندہ گاؤں ڈومیال میں اصغر علی کے گھر میں پیدا ہوئے۔

تعلیم

ترمیم

آپ نے پرائمری اور مڈل تک تعلیم مختلف اداروں سے حاصل کی۔١٩٨٦میں ایف جی بوائز ہائی اسکول اٹک سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ گورنمنٹ کالج اٹک سے بی اے اور جامعہ پنجاب سے پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے ایم اے (اردو ) اور پنجابی کے امتحانات پاس کیے۔ ٢٠٠٦ میںجامعہ پنجابسے "اردو غزل کا تکنیکی،ہیئتی اور عرضی سفر" کے موضوع پر تحقیقی مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

عملی زندگی

ترمیم

آپ دورانِ تعلیم مختلف اداروں میں ملازمت کرتے رہے۔ ایم اے کے بعد گجرانوالہ کے ایک معروف تعلیمی ادارے پاکستان انٹرنیشنل پبلک اسکول اینڈ کالج سے بہ طور استاد منسلک رہے۔ ١٩٩٧ میں پبلک سروس کمیش کا امتحان پاس کر کے گورنمنٹ انٹر کالج آف کامرس اٹک میں اردو کی تدریس پر مامور ہوئے۔اس ادارے میں دس سال سے زیادہ عرصہ خدمات انجام دینے کے بعد ٢٠٠٦میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ اردو کے ساتھ وابستہ ہوئے۔آج کل یہیں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔

شاعری

ترمیم

ارشدمحمودناشاؔد نے 1985ء میں باقاعدہ شعر گوئی اختیار کی۔ شاعری میں اصغر بریلوی اور نذر صابری ان کے استاد ہیں۔ 1990ء میں پنجابی ادبی سنگت کی بنیاد رکھی۔ ارشدمحمودناشاؔد پاکستان رائٹرز گلڈاوراقبال اکادمی کے بھی رکن ہیں۔

شاعری مجموعے

ترمیم
  • آغوش گل۔ ۔۔ مجموعہ کلام
  • ابھی تک تم نہیں سمجھے
  • رنگ
  • کتاب نامہ

تحقیقی و تدوینی کام

ترمیم
  • ضلع اٹک دے پنجابی شاعر۔ ۔۔ تحقیق
  • مقالات برق۔ ۔۔ ترتیب
  • جادہ تحقیق
  • اطراف تحقیق
  • اردو غزل۔ کا تکنیکی ،ہیئتی اور عروضی سفر
  • تذکرہ علما
  • اٹک کے اہل قلم
  • چھاچھی بولی۔ ادبی و لسانی جائزہ

حوالہ جات

ترمیم