امریکی دانشور اور مصنف۔ ارونگ کرسٹول 22 جنوری 1920 کو نیویارک کے بروکلن علاقے میں پیدا ہوئے۔ وہ یوکرین سے ترکِ سکونت کرنے والے یہودی تارکینِ وطن والدین کی اولاد تھے۔ تیس کی دہائی میں ٹارٹسکی کے خیالات سے متاثر ہو گئے تاہم بعد ازاں انھوں نے ٹارٹسکی کے قدامت پسندانہ بائیں بازو کے خیالات پر لبرل ازم کو ترجیح دی۔ تاہم ساٹھ کی دہائی میں نیو لیفٹ کے عروج کے بعد انھوں نے لبرل ازم کو بھی چھوڑ دیا۔ ستّر کی دہائی میں انھوں نے ریپبلکن پارٹی میں شمولیت اختیار کی جو ایک زمانے میں خود ان کے لیے بقول ان کے ’اتنی ہی اجنبی تھی جتنا کہ میرا کسی کاتھولک عبادت میں حصہ لینا‘۔۔ سن 2003ء میں اپنی ایک تحریر میں کرسٹول نے نیو کنزرویٹزم کو ایک نقطۂ نظر قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس کی جڑیں ستر کی دہائی کے مایوس لبرل مفکرین میں ہیں۔ یوکنزرویٹزم کی اصطلاح اشتراکی مصنف مائیکل ہیرنگٹن نے ستر کی دہائی کے اوائل میں ایجاد کی تھی۔ ارونگ کرسٹول کے بارے میں نیوکنزرویٹزم کے شریک بانی نارمن پاڈہارٹز کا کہنا تھا کہ ’ارونگ کرسٹول کے خیالات کا اثر گذشتہ چالیس برس کے دوران میں امریکی رائے کی شکل بدلنے والے عناصر میں سب سے اہم ہے ‘۔ بش انتظامیہ پر ارونگ کا گہرا اثر پایا جاتا تھا اور سنہ 2002 میں انھیں امریکی صدر جارج بش نے صدارتی تمغۂ آزادی بھی دیا۔ 18 ستمبر 2009 کو ان کا انتقال ہوا۔

ارونگ کرسٹول
(انگریزی میں: Irving Kristol ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 22 جنوری 1920ء [1][2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بروکلن   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 18 ستمبر 2009ء (89 سال)[5][1][2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آرلنگٹن   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات پھیپھڑوں کا سرطان   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت ریپبلکن پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون   ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی نیویارک سٹی کالج   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مورخ ،  ماہرِ عمرانیات ،  ناشر ،  صحافی ،  سیاست دان ،  فلسفی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت جامعہ نیور یارک   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
شاخ امریکی فوج   ویکی ڈیٹا پر (P241) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لڑائیاں اور جنگیں دوسری جنگ عظیم   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
فرانسیس بوہر اعزاز (1991)[8]
 صدارتی تمغا آزادی    ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/119308134 — اخذ شدہ بتاریخ: 3 مئی 2014 — اجازت نامہ: CC0
  2. ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12439820r — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w61q02dk — بنام: Irving Kristol — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ^ ا ب عنوان : Kristol, Irving William (22 January 1920–18 September 2009), public intellectual and the "godfather of neoconservatism" — https://dx.doi.org/10.1093/ANB/9780198606697.ARTICLE.1603586 — بنام: Irving William Kristol — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. http://www.foxnews.com/story/2009/09/18/irving-kristol-godfather-neo-conservatism-dies-at-8/?test=latestnews
  6. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12439820r — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  7. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/158766947
  8. https://web.archive.org/web/20090312044237/http://www.aei.org/events/seriesID.8/series_detail.asp — سے آرکائیو اصل