ازالۂ سحر کا افسانہ
ازالۂ سحر کا افسانہ: جادو ، جدیدیت اور انسانی سائنس کی پیدائش ولیمز کالج میں مذہب کے پروفیسر جیسن جوزفسن اسٹورم کی 2017 کی کتاب ہے۔ اس کتاب میں اسٹورم ازالۂ سحر کے سماجیاتی تصور کو حقائقی اور نظریاتی بنیادوں پر رد کرتے ہیں۔ اس مفروضے کو پیش کرتے ہوئے: "ازالۂ سحر کا افسانہ" علمی تاریخی طریقوں کااستعمال کرتے ہوئے ازالۂ سحر کے کئی مفکرین کی از سرِ نو تشریح کرتی ہے، جن میں جیمز جارج فریزر ، میکس ویبر اور فرینکفرٹ اسکول شامل ہیں۔
"ازالۂ سحر کا افسانہ" کو علمی جریدوں میں بڑے پیمانے پر مثبت پزیرائی ملی اور مذہبی علوم کے مختلف شعبوں کے علما نے اس کے دلائل پر انحصار کیا۔ اس کتاب نے نیم مقبول اور عام حلقوں میں بھی دلچسپی پیدا کی، جہاں اسٹورم نے ویب مضامین اور پوڈ کاسٹ میں اس کے کچھ مرکزی دلائل پر بحث کی۔
پس منظر
ترمیمگریجویٹ اسکول میں اسٹورم نے براعظمی فلسفے اور تنقیدی نظریے میں تربیت حاصل کی، جو ان علمی روایات میں شامل ہیں جن کا "ازالۂ سحر کا افسانہ" میں ذکر کیا گیا۔[1] اسٹورم کی پہلی کاوشوں، بشمول ان کی 2012ء کی کتاب "جاپان میں مذہب کی ایجاد"، میں مذہبی علوم اور یورپی فکری تاریخ میں خاص طور پر ابتدائی دور میں تھیوری کے سوالات پر وسیع بحث کی گئی۔
کتاب کے دیباچے کے مطابق، اسٹورم نے کتاب کو جزوی طور پر ازالۂ سحر سے متعلق یورپ-پسند خیالات کو رد کرنے کے لیے لکھنے کا فیصلہ کیا جو نے یورپ کو دوسری ثقافتوں سے اس بنا پر بنیادی طور پر مختلف سمجھتے ہیں کہ یورپ میں ازالۂ سحر واقعہ ہو چکا تھا۔[2]
اسٹورم کے اس کتاب کے کچھ اہم دلائل کو علمی مقالوں کی صورت میں J-19[3] اور تاریخِ مذاہب[4] میں شائع کیا۔
خلاصہ
ترمیمکتاب کا پہلا باب حقائقی اور شماریاتی اعداد و شمار پیش کرتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مغربی دنیا میں جادو پر یقین میں وسیع پیمانے پر کمی پیش نہیں آئی۔ اسٹورم کے مطابق ازالۂ سحر سیکولرائزیشن سے منسلک نہیں اور غیر معمولی اشیاء پر یقین مذہبی، تعلیمی اور عمر کی تقسیم سے بالاتر ہوکر برقرار ہے۔[2] اسٹورم کے مطابق یہ اعداد و شمار دوسرے علاقوں کی تاریخ سے یورپی تاریخ کو جدا سمجھنے کی نظریاتی کوششوں کو رد کرتے ہیں۔[2]
بعد کے ابواب علمی تاریخ میں ازالۂ سحر کے بارے میں عام روایات کے خلاف دلائل پیش کرتے ہیں۔ اسٹورم کا استدلال ہے کہ سائنسی انقلاب کے ابتدائی مفکرین بشمول آئزک نیوٹن، فرانسس بیکن اور جیورڈانو برونو نے اپنے منصوبوں کو جادو سے جدا نہیں دیکھا۔[2]
کتاب کے تیسرے باب میں اسٹورم جرمن رومانیت پسندی میں ازالۂ سحر کے افسانے کی جڑوں کا جائزہ لیتے ہیں۔ اسٹورم کا استدلال ہے کہ فریڈرک شلر جیسی شخصیات نے افسانوی اصطلاحات میں ازالۂ سحر کو بیان کیا اور ازالۂ سحر کے متعلق خدشات کی شروعات کو ہمہ اوست (پینتھیزم) کے تنازعے میں پایا۔[2] مزید یہ کہ فریڈرک ہلڈرلن جیسی شخصیات نے حقیقت میں دوبارہ جادو کی ایک شکل کی توقع کی تھی۔
اسٹورم روحانیت (Spiritualism)، تھیوسوفیکل سوسائٹی اور مذہب پر 20 ویں صدی کی ابتدائی فکر کے مابین روابط کی جانچ کی۔ انھوں نے میکس میولر کی تحقیق اور ایلیفاس لیوی کی تاریخِ مذاہب کی جادوئی تعبیر اور اس کے ساتھ ساتھ ہرمیٹیسزم (hermeticism) میں میولر کی دلچسپی، کے درمیان باہمی تعلق پر نظر ڈالی۔[2] وہ لسانیات، مذہبی فکر اور ہیلینا بلاواٹسکی کے نظریات کے مابین روابط بھی ظاہر کرتے ہیں۔[2]
یہ کتاب دیگر جدید فلسفیوں اور جادو میں حالیہ عقیدے کے درمیان تعلق بھی تلاش کرتی ہے، بشمول کانٹ کی ڈریمز آف سپریٹ سیئر اور سگمنڈ فرائیڈ کی اشراق (ٹیلی پیتھی) میں دلچسپی کے۔[2] اسٹورم جیمز جارج فریزر پر نو-افلاطونیت (neoplatonism) کا اثر و رسوخ اور فریزر کا الیسٹر کراؤلی پر اثر بھی بیان کرتے ہیں اور یہ دکھاتے ہیں کے فریزر جادو سے پاک نہ تھے۔[2] فریزر کے باب میں اسٹورم یہ بھی ملاحظہ کیا کہ جادو کے زوال کی داستانیں لوک داستانوں سے مماثلت رکھتی ہیں جو پریوں کے غائب ہوجانے کو بیان کرتی ہیں۔[5][6]
کتاب کا آخری حصہ میکس ویبر ان کی اور عقلیت سازی اور مایوسی کے نظریات کی ایک نئی تعبیر پیش کرتا ہے۔ اسٹورم ویبر کی مونٹے وریٹا (Monte Verità) میں موجودگی سے ان کی رہبانیت میں دلچسپی اور جدید باطنی تحریکوں سے واقفیت ثابت کرتے ہیں۔[7][2] ویبر کے جدید جادو سے واقفیت کی روشنی میں اسٹورم نے تجویز کیا کہ ویبر کے ازالۂ سحر کے تصور سے مراد جادو کی ترتیب، عقلیت سازی اور اسے پیشہ ورانہ بنانے کا عمل ہے، نہ کہ اس کا غائب ہونا۔[2]
ازالۂ سحر کو ایک جھوٹی داستان کے معنی میں "افسانہ" کے طور پر ظاہر کرنے کے علاوہ اس کتاب کا استدلال ہے کہ ازالۂ سحر ایک مثالی اصول کے طور پر کام کرتا ہے، جس کی وجہ سے لوگ جادو پر یقین سے انکار کرتے ہیں اور یہ مانتے ہیں کہ مغربی معاشرہ جادو
سے پاک ہے حالانکہ ازالۂ سحر واقعہ نہیں ہوا۔[8]
مقبولیت
ترمیمحالانکہ یہ کتاب بنیادی طور پر علمی حلقہ جات کے لیے لکھی گئی، اسے نیم مقبول ، مقبول اور عام حلقوں میں بھی زیرِ بحث آیا ہے۔ اسٹورم نے aeon.co ، دی امیننٹ فریم اور دی نیو اٹلانٹس میں کتاب کے دلائل کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے ویب مضامین شائع کیے۔[9][10][11]
اسٹورم نے رسائل، ویب سائٹس اور پوڈ کاسٹ کے ساتھ انٹرویوز میں بھی کتاب پر بحث کی، جن میں سے کچھ عام سامعین کی طرف متوجہ تھے۔ ان میں رسالے ڈریم فلیش،[8] لاس اینجلس ریویو آف بکس[12] کی مارجینیلیا پوڈ کاسٹ اور اوریگن یونیورسٹی کے اوریگون ہیومینٹیز سینٹر کے ساتھ انٹرویوز شامل ہیں۔[13]
پزیرائی
ترمیمجائزے
ترمیمافسانۂ ازالۂ سحر کو کئی علمی مطبوعات میں سراہا گیا، جن میں “جادو، رسم، اور جادوگری[14]”، فیڈس ایس ہسٹوریہ، رسالۂ امریکی انجمنِ مذہب[15] اور فیلوسوفی ان ریویو شامل ہیں۔
“تاریخِ مذاہب” میں لکھتے ہوئے ہیو اربن نے افسانۂ ازالۂ سحر کو ایک بااثر کتاب قرار دیا جو ہمیں تاریخِ خیالات کے بارے میں اپنے بنیادی مفروضوں پر نظرثانی کرنے پر مجبور کرتی ہے، اگرچہ انھوں نے کہا کہ سٹورم جادو اور سرمایہ داری کے درمیان تعلق پر مزید وضاحت کرسکتے تھے۔ [7]
میگزین فرسٹ تھنگز کے لیے زیادہ عام قارئین کے لیے لکھے جانے والے مقالے میں، پیٹر جے لیتھارت نے کتاب کی تعریف کی اور عیسائی قارئین کے لیے اس کی کچھ اہمیت پر تبادلہ خیال کیا، حالانکہ یہ کتاب کسی مخصوص مذہبی گروہ کو ذہن میں رکھے بغیر لکھی گئی تھی۔[5]
افسانۂ ازالۂ سحر پر علمی کاوشیں
ترمیم2019ء میں ایک ڈاکٹریٹ مقالے میں افسانۂ ازالۂ سحر میں پیش کیے گئے دلائل کو تفصیل سے جانچا گیا، جہاں ان کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے جادو اور یورپی استعمار کے باہمی تعلق پر گہری نظر ڈالی گئی۔[16] سیکولرائزیشن پر 2018 کا ایک ڈاکٹریٹ مقالہ "افسانۂ ازالۂ سحر" میں بیان شدہ سیکولرائزیشن اور ازالۂ سحر کے مابین فرق پر تبصرہ کرتا ہے۔
میمیتھیو ملون-کوشکی، جو اسلام اور اسلامی روحانیت کے مفکر ہیں، افسانۂ ازالۂ سحر کا حوالہ دیتے ہوئے اسلامی دنیا میں جادوگری کے متعلق استشراقی نقطۂ نظر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔[17]
عیسائی الہیات دان الیسٹر میک گرا نے بھی "افسانۂ ازالۂ سحر" کے نقاط سے استفادہ کیا۔[18]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Jason Josephson Storm"
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د Jason-Josephson Storm (2017)۔ The Myth of Disenchantment: Magic, Modernity, and the Birth of the Human Sciences۔ Chicago: Chicago University Press۔ ISBN 978-0-226-40336-6
- ↑ "Kantian Things and the Fragile Terrors of Philosophy"
- ↑ "God's Shadow: Occluded Possibilities in the Genealogy of Religion"[مردہ ربط]
- ^ ا ب "MYTH OF DISENCHANTMENT"
- ↑ "Dialectics of Darkness"۔ 06 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اگست 2021
- ^ ا ب Hugh Urban۔ "The Myth of Disenchantment: Magic, Modernity, and the Birth of the Human Sciences. By Jason Ā. Josephson-Storm. Chicago: University of Chicago Press, 2017. Pp. 400. $32.00"
- ^ ا ب "Myth & Disenchantment"
- ↑ "https://aeon.co/essays/enlightenment-does-not-demand-disenchantment-with-the-world" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "The Myth of Disenchantment: An Introduction"
- ↑ "Why Do We Think We Are Disenchanted?"
- ↑ "Directions in the Study of Religion: Jason Ānanda Josephson"۔ 28 اکتوبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اگست 2021
- ↑ "UO Today with Jason Josephson-Storm"
- ↑ "Magic, Ritual, and Witchcraft Volume 13, Number 1, Spring 2018 University of Pennsylvania Press"
- ↑ "The Myth of Disenchantment: Magic, Modernity, and the Birth of the Human Sciences. By Jason A. Josephson-Storm"
- ↑ "The Disenchantment of the World and Ontological Wonder"
- ↑ Matthew Melvin-Koushki۔ "Taḥqīq vs. Taqlīd in the Renaissances of Western Early Modernity"
- ↑ Alister McGrath۔ "The Territories of Human Reason Science and Theology in an Age of Multiple Rationalities"