تاریخ دان، سوانح نگار، سفر نامہ نویس اور ماہر تعلیم

ولادت

ترمیم

ان کے اباؤ اجداد تجارت کی غرض سے ملتان آئے پھر پنڈی بھٹیاں میں آ کر آباد ہو گئے۔ اسد سلیم شیخ محقق، مصنف اور سفرنامہ نگار کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں۔پنڈی بھٹیاں ضلع حافظ آباد میں 26 جولائی 1962ء کو شیخ محمد اسلم ودھاون کے ہاں پیدا ھوئے۔

تعلیم

ترمیم

1977ء میں گورنمنٹ ھائی اسکول پنڈی بھٹیاں سے میٹرک کیا۔گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائینز لاہور سے انٹر اور گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کی۔1985ء میں پنجاب یونورسٹی کے شعبہ سیاسیات سے ایم۔اے کیا۔

تدریس

ترمیم

1987 میں لیکچرار بنے اور گورنمنٹ کالج ملکوال میں پہلی تعیناتی ھوئی۔ 1989ء سے 1996ء تک گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ میں تعینات رہے۔ پھر اسی سال گورنمنٹ ڈگری کالج پنڈی بھٹیاں میں آ گئے، جہاں 14 سال تک بطور وائس پرنسپل کام کیا اور 2010ء سے بطور پرنسپل فرائض سر انجام دینے لگے، 6 اپریل 2022ء کو ملازمت سے سبکدوش ہو گئے،[1][2]

ادبی خدمات

ترمیم

بچپن سے ہی ادبی تحریریں لکھنے کا شوق تھا۔ اسد سلیم شیخ بنیادی طور ماہر تعلیم ہیں۔ پنڈی بھٹیاں ڈگری کالج میں پرنسپل کے عہدہ پر فائز ہیں۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود اعلیٰ اخلاقی و ادبی خوبیوں کے مالک ہیں۔ انھوں نے تحقیق کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ سفر نامہ نگار بھی ہیں۔ ان کے سفر نامے گھوم لیا پاکستان اور ٹھنڈی سڑک مشہور ہوئے ہیں۔ وہ مشاہدات اور گرد و نواح میں ہونے والے واقعات پر گہری نظر رکھتے ہیں پھر ان کو اپنے الفاظ میں خوبصورت انداز میں پیش کرنے کا فن بھی انھیں آتا ہے۔ انھوں نے اپنی کیرئیر کا آغاز 1976ء میں بچوں کے لیے کہانیاں لکھ کر کیا تھا ان کی پہلی کہانی ”شرارت کی سزا“ کے عنوان سے روزنامہ وفاق میں شائع ہوئی تھی [3][4]

تصانیف

ترمیم
  1. حاکمان پنجاب
  2. افغان مہاجرین ایک جائزہ
  3. دلے دی بار (دلا بھٹی اور اس کی سرزمین)،
  4. پنجاب کا علمی و ادبی ورثہ
  5. نگر نگر پنجاب ،(جغرافیائی، تاریخی، ثقافتی اور ادبی انسائیکلوپیڈیا) ،
  6. رسول اللہ کی خارجہ پالیسی ،
  7. اسلامک ورلڈ آرڈر،
  8. پاکستان جمہوریت اور انتخابات،
  9. تاریخ کا پہلا پنجابی وزیر اعظم ،
  10. وسیب،
  11. ہماری دستوری تاریخ،
  12. ضلع حافظ آباد کے دیہات، قصبات اور شہریوں کی تاریخ و تہذیب،
  13. پنجاب سے پنجاب تک (کچھ یادیں کچھ باتیں (ترجمہ)،
  14. عہد مغلیہ کا پنج آب (تاریخ سیاست، ثقافت و ادب)
  15. انسائیکلوپیڈیا تحریک پاکستان
  16. ٹھنڈی سڑک (مال روڈ لاہور کا تاریخی ،ثقافتی ،سیاسی اور ادبی منظر نامہ)
  17. گھوم لیا پاکستان (سفرنامہ)
  18. کچھ سفر بھولتے نہیں(سفر نامہ)
  19. شجر کہانی (درختوں سے مکالمہ)

اعزازات و ایوارڈز

ترمیم

دلا بھٹی سنگت پنجاب کے چئیر مین۔رائیٹر گلڈ پنجاب کے رکن اور اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے بک ایمبیسیڈر ہیں، ایوارڈز یہ ملے،

حوالہ جات

ترمیم

حوالہ جات