اسر: آپ کے تاریک پہلو میں آپ کا خیر مقدم ہے
اسر 2020ء کا ہندی زبان کا جرم اور ہنگامہ خیز ویب سلسلہ ہے جسے اونی سین نے مشترکہ طور پر پروڈیوز کیا ہے اور اس کے ہدایتکار بھی ہیں۔ اسے ووٹ پر شائع کیا گیا ہے۔[2] سلسلہ میں ارشد وارثی اور برون سوبتی نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ یہ ارشد وارثی کا پہلا ویب سلسلہ ہے۔ سلسلہ کی پوری کہانی ایک پر اسرار قاتل کے ارد گرد گھومتی ہے۔[3] اس سلسلہ میں کل 8 اقساط ہیں اور ہر قسط میں ایک کہانی ہے جو ماقبل اور ما بعد سے جڑی ہے۔ ہر قسط کا الگ عنوان بھی ہے۔
اسر: آپ کے تاریک پہلو میں آپ کا خیر مقدم ہے | |
---|---|
نوعیت | جرائم پراسرار سنسنی خیز (صنف) [1] |
تخلیق کار | گورو شکلا |
ترقی دہندہ |
|
تحریر | گورو شکلا |
ہدایات | اونی سین |
نمایاں اداکار | ارشد وارثی برون سوبتی انوپریا گوینکا ایمی واگھ ریدھی ڈوگرا |
نشر | بھارت |
زبان | ہندی |
تعدادِ دور | 1 |
اقساط | 8 |
تیاری | |
مقام | ممبئی، بھارت |
کیمرا ترتیب | متعدد کیمرہ |
دورانیہ | 40-50 منٹ |
پروڈکشن ادارہ | ووٹ سیلیکٹ |
تقسیم کار | ووٹ |
نشریات | |
چینل | ووٹ |
تصویری قسم | ایچ ڈی ٹی وی 1080i |
صوتی قسم | ڈولبی ڈیجیٹل |
بیرونی روابط | |
ویب سائٹ |
پلاٹ
ترمیمسلسلہ کی کہانی صوفی سنتوں کے شہر وارانسی سے شروع ہوتی ہے۔ ایک انتہائی ذہین لڑکا جسے اس کا باپ بچپن نے ہی مارتا پیٹتا اور اسے ہمیشہ شیطان اور ظالم کہ کر پکارتا ہے آگے چل کر اسر بنتا ہے۔ اسر سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن کے مستعفی ایک ماہر نکھل نایر، جو بعد میں مدرس بن جاتا ہے، کا تعاقب کرتا ہے اور اسے اپنے جال میں پھنسا کر بھارت واپس لاتا ہے۔ اس کا دوسرا ہدف سی بی آئی کے سینئر افسر دھننجے راجپوت ہیں جنھوں نے بچپن میں اسر کو باپ کے قتل کے جرم میں قید کر دیا تھا مگر اس کے لیے جھوٹے ثبور بنائے تھے جبکہ نکھل اس کی مخالفت کرتا ہے اور سی بی آئی سے استعفی دے کر امریکا چلا جاتا ہے۔ اسر دھننجے راجپوت کے ساتھ چوہے بلی کا کھیل کھیلتا ہے اور پے درپے انتہائی خطرناک سلسلہ وار قتل کرتا ہے اور پہلا قتل خود دھننجے کی اہلیہ کا ہوتا ہے۔[4] مکمل کہانی، سنسنی خیز، مشکوک، صوفیانہ اور روحانیت پر مبنی ہے۔
کردار
ترمیم- ارشد وارثی- دھننجے راجپوت
- برون سوبتی- نکھل نایر
- انوپریا گوینکا- نینا نایر
- ریدھی ڈوگرا- نصرف سعید
- شارب ہاشمی- لولارک دوبے
- امی واگ-رسول شیخ
- پون چوپڑا-ششانک اوستھی
- وشیش بنسل-شبھ
- گورو ارورا-کیسر بھاردواج
- انویتا سدرشن-رینا سنگھ
اقساط
ترمیمقسط نمبر | عنوان | ہدایتکار | قلم کار | تاریخ اشاعت |
---|---|---|---|---|
1 | مردہ بات کر سکتا ہے | اونی سین | گورو شکلا | 2 مارچ، 2020 |
2 | خرگوش کا سوراخ | اونی سین | گورو شکلا | 2 مارچ، 2020 |
3 | پیک ا بو | اونی سین | گورو شکلا | 2 مارچ، 2020 |
4 | ماضی کی خاک | اونی سین | گورو شکلا | 2 مارچ، 2020 |
5 | شیطان کا چہرہ | اونی سین | گورو شکلا | 2 مارچ، 2020 |
6 | آتشی دیوار | اونی سین | گورو شکلا | 2 مارچ، 2020 |
7 | اندھیرا قائم رہے | اونی سین | گورو شکلا | 2 مارچ، 2020 |
8 | انجام ہی آغاز ہے | اونی سین | گورو شکلا | 2 مارچ، 2020 |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Asur review: Arshad Warsi, Barun Sobti show mixes up CID with Sacred Games for a pulpy new offering"۔ ہندوستان ٹائمز۔ اپریل 2, 2020
- ↑ "Asur first impression: This thriller holds promise"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ مارچ 5, 2020
- ↑ "Arshad Warsi makes his digital debut with Asur"۔ انڈیا ٹوڈے۔ مارچ 4, 2020
- ↑ "Asur Review: Arshad Warsi and Barun Sobti starrer is gripping and will keep you hooked on to it till the end"۔ PINKVILLA (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2020
بیرونی روابط
ترمیم- اسر: آپ کے تاریک پہلو میں آپ کا خیر مقدم ہے آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)