انوپریا گوینکا

بھارتی اداکارہ اور ماڈل

انوپریا گوینکا (ولادت: 29 مئی 1987ء ) ایک بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو ہندی اور تلگو فلموں میں نظر آتی ہیں۔ [4] انھوں نے سب سے پہلے 2013ء میں یوپی اے حکومت کی بھارت نرمان اشتہاری مہم کے چہرے کے طور پر اور پھرا مائنٹرا برانڈ کے لیے ہندوستان کے پہلے ہم جنس پرست اشتہار میں کام کرنے کے لیے شہرت حاصل کی تھی۔ انوپریا گوینکا نے 2013ء میں تیلگو فلم پوٹاگاڈو سے سینیما اسکرین پر قدم رکھا ، [5] اس سے قبل 2013ء میں ایک شارٹ فلم ورتھ دی کس میں بھی کام کرچکی تھیں۔ اس کے بعد انھوں نے کامیڈی ڈراما ہندی فلم بوبی جاسوس (2013ء) ، تیلگو ڈراما فلم پاٹھ شالا (2014ء) ، ہندی ایکشن کامیڈی ڈھشوم (2016ء) اور کرائم ڈراما ڈیڈی (2017ء) میں اداکاری کی۔ انوپریا گوینکا ایکشن سنسی خیز فلموں میں ٹائیگر زندہ ہے (2017ء) اور وار (2019ء) اور عظیم رزمیہ تاریخی ادوار پر بنی ڈرامافلم پدماوت (2018ء) میں کام کرتی رہی ، ان سبھی کو اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلموں میں شامل کیا جاتا ہے۔

انوپریا گوینکا
 

معلومات شخصیت
پیدائش 29 مئی 1987ء (37 سال)[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کانپور [3]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آنکھوں کا رنگ گہرا بھورا   ویکی ڈیٹا پر (P1340) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بالوں کا رنگ سیاہ   ویکی ڈیٹا پر (P1884) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 165 سنٹی میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2048) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وزن 54 کلو گرام   ویکی ڈیٹا پر (P2067) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ ،  ٹیلی ویژن اداکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فائل:Anupriya goenka with Salman Khan in TZH.tif
سلمان خان کے ساتھ گوئنکا

ابتدائی زندگی

ترمیم

انوپریا گوینکا 29 مئی 1987ء کو اترپردیش کے کانپور میں کپڑے کے کاروباری رویندر کمار گوینکا اور گھریلو خاتون پشپا گوینکا کے ہاں پیدا ہوئیں تھیں۔[6][7] چار بچوں میں سب سے چھوٹی ، گوینکا کی دو بڑی بہنیں اور ایک بھائی ہے۔ انوپریا گوینکا نے اپنی تعلیم نئی دہلی ساکیت کے گیان بھارتی اسکول سے حاصل کی اور دہلی یونیورسٹی ، شہید بھگت سنگھ کالج سے کامرس میں اپنی بیچلر ڈگری حاصل کی۔[8] اسکول کی تعلیم مکمل کرنے سے قبل انوپریا گوینکا نے اپنے اہل خانہ کو مالی مدد فراہم کی۔ اس نے کہا ، "میں ایک پہلے کاروباری خاتون تھی اور گارمنٹس ایکسپورٹ کے کاروبار میں اپنے والد کی مدد کرنا شروع کردی۔ ان کے ساتھ کام کرنے کا ہمیشہ سے شوق تھا، پھر مجھے احساس ہوا،کہ تھیٹر اور کارپوریٹ کیریئر دونوں کے ساتھ انصاف نہیں کر سکوں گی تو میں نے تھیٹر کو چنا، "۔[9]

کیریئر

ترمیم

انوپریا گوینکا اداکاری میں کیریئر بنانے کے لیے 2008ء میں ممبئی منتقل ہوگئیں۔ [10] پہلے ، وہ کارپوریٹ سیکٹر میں ملازمت کرتی رہیں اور ممبئی میں مستقل سکونت اختیار کرلی ، جہاں اس کے ساتھ اس کا کنبہ بھی شامل ہوتا گیا۔ انوپریا گوینکا تھیٹر سے دلچسپی بھی رکھتی تھی اور اداکاری اور کارپوریٹ سیکٹر میں کیریئر کے مابین الجھتی رہتی تھی۔[11] انھوں نے 2013ء میں یوپی اے حکومت کی بھارت نرمان اشتہاری مہم کے چہرے کے طور پر اور 2015ءمیں مائینٹرا برانڈ کے لیے ہندوستان کے پہلے ہم جنس پرست اشتہار میں کام کرنے کے لیے کمرشلز کرنا شروع کیے اور کافی شہرت حاصل کی۔[12] انوپریا گوینکا نے کوکا کولا ، گارنئیر ، اسٹے فری ، کوٹک مہندرا بینک ، پیپر فرائی اور ڈابر سمیت مختلف برانڈز کے لیے ٹی وی اشتہارات میں آئیں۔ [13] وہ ایک سال سے زیادہ عرصہ تک شاپ سی جے نامی ہوم شاپنگ چینل میں اینکر / شو ہوسٹ کی حیثیت سے بھی کام کرتی رہی۔ انھوں نے 2017ء ایکشن تھرلر ٹائیگر زندہ ہے میں نرس پورنا کا کردار ادا کیا۔ [14] انھیں شاہد کپور کے ساتھ 2018ء کی عظیم رزمیہ فلم پدماوات میں ملکہ ناگمتی کے کردار کے لیے اچھی طرح جانا جاتا ہے جس کے لیے انھیں سراہا بھی گیا۔ [15]

فلموں کی فہرست

ترمیم
فلمیں
ان فلموں کی نمائندگی کرتا ہے جو ابھی تک ریلیز نہیں ہوئی ہیں
عنوان سال کردار ساتھی فنکار ڈائریکٹر نوٹ Ref(s)
ورتھ آف کس 2013ء جگدیشن , گنیشگنیش جگدیشن ہندی شارٹ
پوٹوگوڈو مریم منوج منچو، ساکشی چوہدری، سمرن کور وڈیار, پونپون وڈیار تیلگو فلم (ہندی ڈب: آج کا نائیک)
بوبی جاسوس 2014ء آفرین ودیا بالن، علی فضل شیخ, ثمرثمر شیخ ہندی
پاٹھ شالا سندھیا حمود، سریشا، نندو راگھو, ماہی ویماہی وی راگھو تیلگو
ڈھشوم 2016ء الیشکا ایئر جان ابراہم ، ورُن دھون، جیکولین فرنینڈس ڈھون, روہتروہت ڈھون ہندی
ویکھ براتاں چلیاں 2017ء سروج (خصوصی ظہور) کویتا کوشیک ، بنو ڈھلوں چودھری, کشتیجکشتیج چودھری پنجابی ، ہریانوی
ڈیڈی ہلڈا ارجن رامپال، ایشوریہ راجیش اہلوالیہ, عاشمعاشم اہلوالیہ ہندی
ٹائیگر زندہ ہے پورنا سلمان خان، کترینہ کیف ظفر, علی عباسعلی عباس ظفر
پدماوات 2018ء ناگمتی رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون، شاہد کپور بھنسالی, سنجے لیلاسنجے لیلا بھنسالی
قصّے باز 2019ء نینا پنکج ترپاتھی، ایولین شرما انانت جیتپال [16]
وار 2019ء ادیتی ہریتک روشن، ٹائیگر شروف ،

وانی کپور

سدھارتھ آنند
ٹیلی ویژن اور ویب سیریز
سال عنوان کردار نوٹ
2015ء اسٹوریز بائے رابندر ناتھ ٹیگور مرگنوونی کہانی "کنکال"
2018ء–2019ء سیکرڈ گیمز میگھا سنگھ [17]
2019ء دی فائنل کال پیرنیتا "پری" [18] [19]
2019ء ابھے سوپریہ [20]
2019ء کرمنل جسٹس نخت حسین [21]

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://movie.douban.com/celebrity/1387787
  2. https://admin.tellychakkar.com/digital/wow-read-some-lesser-known-facts-about-anupriya-goenka-220411
  3. https://www.hindustantimes.com/with-life-as-her-teacher-anupriya-masters-the-act/story-xAqTrvu1C92z2ivsrErLNM.html
  4. Smrity Sharma (27 October 2017)۔ "Did You Know: This Actress In Padmavati Song Ghoomar Has Played A Lesbain In A Viral Ad"۔ india.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مئی 2018 
  5. Shivani Mishra (30 October 2017)۔ "Padmavati: All you need to know about Anupriya Goenka, the other queen in Ghoomar"۔ InUth۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جنوری 2018 
  6. Ankita Mehta (28 اکتوبر 2017)۔ "REVEALED: The Rani in Deepika Padukone's Ghoomar song is Shahid Kapoor's first wife in Padmavati"۔ International Business Times, India Edition (بزبان انگریزی)۔ 12 نومبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2017 
  7. Rohit Bhatnagar (27 دسمبر 2017)۔ "Forget Kat, meet another tigress Anupriya Goenka from TZH"۔ The Deccan Chronicle (بزبان انگریزی)۔ 8 جنوری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جنوری 2018 
  8. "Padmavati: This actress essays the role of Shahid Kapoor's first wife"۔ Zee News (بزبان انگریزی)۔ 07 نومبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  9. Himanshi Dhaman (14 ستمبر 2013)۔ "Bharat Nirman ad catapults Delhi girl to household fame - Times of India"۔ The Times of India۔ 8 جنوری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جنوری 2018 
  10. Sonal Ved (12 جون 2015)۔ "Meet the Myntra girls everyone's talking about"۔ VOGUE India۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جنوری 2018 
  11. Rohit Bhatnagar (27 December 2017)۔ "Forget Kat, meet another tigress Anupriya Goenka from TZH"۔ The Deccan Chronicle (بزبان انگریزی)۔ 08 جنوری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جنوری 2018 
  12. Anindita Acharya (11 June 2015)۔ "India's first ad with lesbian pair treats them as 'normal', says actor"۔ The Hindustan Times (بزبان انگریزی)۔ 08 جنوری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جنوری 2018 
  13. "Forget Kat, meet another tigress Anupriya Goenka from TZH"۔ Deccan Chronicle۔ 27 دسمبر 2017 
  14. "Tiger Zinda Hai actor Anupriya Goenka: Salman Khan has a divine personality"۔ The Indian Express۔ 29 دسمبر 2017 
  15. "Padmavati: Meet Anupriya Goenka, first wife of Maharawal Ratan Singh"۔ Freepress Journal۔ 28 اکتوبر 2017 
  16. Taran Adarsh [@] (29 مئی 2019)۔ "PVR Pictures to release #Kissebaaz on 14جون 2019... Stars Pankaj Tripathi, Rahul Bagga, Anupriya Goenka, Evelyn Sharma, Zakir Hussain, Rajesh Sharma and Mouli Ganguly... Directed by debutant Annant Jaaitpaal... Here's the first look poster: t.co/xiRopZJt5L" (ٹویٹ) – ٹویٹر سے 
  17. "'I am very proud of Sacred Games'"۔ www.sakaltimes.com (بزبان انگریزی)۔ 26 ستمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2019 
  18. "The Final Call Review: Arjun Rampal's New Series Is Not Your Regular Web-Spinning Suspense Thriller"۔ News18۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2019 
  19. "'The Final Call' review: This Arjun Rampal-starrer gives spin to the web"۔ The New Indian Express۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2019 
  20. Tellychakkar Team۔ "Anupriya Goenka and Manraj Singh to star in ZEE5's Abhay"۔ Tellychakkar.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2019 
  21. Bryce J. Winters (2019-05-25)۔ "Criminal Justice is a Gripping Social Thriller with a Stunning Cast!"۔ TheNewsCrunch (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2019 

بیرونی روابط

ترمیم