اسلامی کتابوں کی فہرست کو بہت سی اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

الہامی کتابیں

ترمیم

الہامی کتابیں اسلام کی مقدس کتابیں ہیں جو چار ہیں، جن پر ہر مسلمان کو ایمان ہے۔ چار الہامی کتابیں یہ ہیں :

  1. توریت
  2. زبور
  3. انجیل
  4. قرآن

احادیث

ترمیم

الہامی کتابوں کے بعد احادیث کی کتابیں ہیں۔ اہل سنت و الجماعت اور اہل الحدیث کے اور بہت سے فرقوں کے لیے صحاح ستہ احادیث کی درست ترین کتابیں تصور کی جاتی ہے،
یہ کتابیں مندرجہ ذیل ہیں :

  1. صحیح بخاری (امام بخاری)
  2. صحیح مسلم (امام مسلم)
  3. جامع ترمذی (امام ترمذی)
  4. سنن ابو داؤد (امام ابو داؤد)
  5. سنن نسائی (امام نسائی)
  6. سنن ابنِ ماجہ (امام ابنِ ماجہ)


اہل تشیع حضرات کے نزدیک احادیث الگ كتب اربعہ ہیں۔ یہ چار کتابیں ہیں جنہیں وہ درست ترین مانتے ہیں۔

تفاسیر

ترمیم

احادیث کے ساتھ ساتھ تفاسیر پر بھی بہت کام ہوا ہے۔ تفاسیر کی کتابوں کو اُن کو دور اشاعت کی بنیاد پر تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ جیسے پہلی صدی ہجری یا تیرہویں صدی ہجری کی تصنیف۔ متقدمین کی مشہور تفاسیر تفسیر ابن جریر طبری۔ ۔۔30 جلدیں۔ ۔۔۔ تفسیر امام غزالی۔ ۔۔۔۔۔۔۔20 جلدیں تفسیر امام ابن جوزی ۔۔۔40 جلدیں۔ ۔۔ تفسیر ابن النقیب۔ ۔۔50 جلدیں۔ ۔۔ تفسیر الافودی۔ ۔۔120جلدیں۔ ۔۔ تفسیر حدائق ذات الہتجبہ۔۔ 500جلدیں۔۔ تفسیر مدارک التنزیل ۔۔ 7 جلدیں۔۔ معالم التنزیل اور تفسیر کبیر کی 8 جلدیں۔ ۔۔ روح المعانی کی 9 جلدیں۔۔ تفسیر مریسی کی 24 جلدیں۔۔ کتاب الجامع فی التفسیر کی 30 جلدیں اور کتاب التحریر والتجیر کی 50 سے زائد جلدیں

اس کے علاوہ بغوی ،بیضاوی،کشاف ،سخاوی،بلقیسی، بقاعی، فراہی، شوکانی،مہائمی،ابن تیمیہ، مادردی، ابن منذر ،ابن حیان ،ابن فورک اور ابن ابی طالب مکی وغیرہ جیسی سینکڑوں تفاسیر پانچ پانچ اور سات سات جلدوں پر مشتمل اس عظیم ذخیرہ کی صورت میں موجود ہیں

متاخرین میں سے قاضی ثناء اللہ پانی پتی (تفسیر مظہری)، پیر کرم شاہ الازہری (ضیاء القرآن)، مفتی غلام رسول سعیدی (تفسیر تبیان القرآن)، شاہ عبد القادر،شاہ اشرف علی،شاہ عبد العزیز،شاہ محمودالحسن،ابوالکلام آزاد،ڈپٹی نذیر احمد،مولوی فیروزالدین۔۔ مولوی احمد علی لاہوری،اور مولوی ثنااللہ امرتسری کے علاوہ تفسیر نعیمی، تفہیم القرآن،اور جامع التفاسیر جیسی سینکڑوں تفاسیر کے الگ ڈھیر پڑے ہیں۔ ۔

تفسیر ابن جریر کو اُم التفاسیرمانا گیا ہے،اس کے علاوہ ایک مشھورتفسیر صراط الجنان بھی ہے

سیرت

ترمیم

نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت پر ہمیشہ سے ہی کتابیں لکھی جاتی رہی ہیں۔ کتب سیرت کی فہرست کی فہرست کو بھی مختلف ادوار میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

فقہ کے حوالے سے بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں۔ فقہ کے حوالے سے چار ائمہ کرام، امام ابو حنیفہ، امام مالک، امام احمد بن حنبل اور امام شافعی مشہور فقیہ گذرے ہیں۔

تاریخ

ترمیم

اسلامی تاریخ کی کتابیں عام طور پر مسلمانوں نے سیرتِ رسول اللہ لکھنے کے سلسلے میں شروع کیں۔ اسلامی تاریخ کی کتابیں عام طور پر حضرت آدم سے شروع ہوتی ہیں اور حضرت محمدؐ اپر ختم ہوتی ہیں۔ بعض تاریخ دانوں نے ان کو آگے تک بھی لکھا جو عباسیوں کے دور کے بعد تک لکھی گئیں۔ کُتب کی لسٹ یہ ہے۔

سیرتِ ابنِ ہشام

تاریخ الطبری

تاریخ ابنِ خلدون

تاریخ ابنِ کثیر

طبقات ابنِ سعد

تاریخ ابن اثیر

تاریخ یعقوبی

فتوح البلدان

اس کے علاوہ ہم بعض اور جگہوں سے بھی اسلامی تاریخ حاصل کرتے ہیں جیسے احادیث کی کُتب سے اور سیرتِ رسول سے ۔