اسمرتی مندھانا

بھارتی کرکٹ کھلاڑی

اسمرتی شرینواس مندھانا (پیدائش: 18 جولائی، 1996ء) ایک بھارتی خانون کرکٹ کھلاڑی ہے جو بھارت قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتی ہے۔[1][2]

اسمرتی مندھانا
مندھانا 2019ء میں
ذاتی معلومات
پیدائش (1996-07-18) 18 جولائی 1996 (عمر 27 برس)
سانگلی، مہاراشٹر، بھارت
بلے بازیبائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی سلو گیند باز
حیثیتبلے باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 75)13 اگست 2014  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ٹیسٹ16 نومبر 2014  بمقابلہ  جنوبی افریقہ
پہلا ایک روزہ10 اپریل 2013  بمقابلہ  بنگلہ دیش
آخری ایک روزہ19 فروری 2016  بمقابلہ  سری لنکا
پہلا ٹی205 اپریل 2013  بمقابلہ  بنگلہ دیش
آخری ٹی2031 جنوری 2016  بمقابلہ  آسٹریلیا
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ او ڈی آئی ٹی20آئی
میچ 2 20 20
رنز بنائے 81 645 321
بیٹنگ اوسط 27.00 32.25 18.88
سنچریاں/ففٹیاں 0/1 1/5 0/1
ٹاپ اسکور 51 102 52
گیندیں کرائیں
وکٹیں
بولنگ اوسط
اننگز میں 5 وکٹ
میچ میں 10 وکٹ
بہترین بولنگ
کیچ/سٹمپ 0/– 7/- 4/–
ماخذ: ESPNcricinfo، 23 اکتوبر 2016

ابتدائی زندگی ترمیم

اسمرتی کی پیدائش 18 جولائی، 1996ء کو ممبئی میں اسمیتا اور شری نواس مندھانا کے یہاں پیدا ہوئی۔[3][4] جب وہ دو سال کی تھی، تب سارا خاندان سانگلی، مہاراشٹر منتقل ہو گیا جہاں اس نے اسکول کی تعلیم مکمل کی۔ اس کے والد اور بھائی شراون ضلعی سطح پر سانگلی ضلع کے لیے کھیلا کرتے تھے۔ اسے کرکٹ میں حوصلہ افزائی کی وجہ سے مہاراشٹر میں 16 سے کم عمر آٹیم کے مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع ملا۔ 9 سال کی عمر میں وہ 15 سال سے کم عمر مہاراشٹر کی ٹیم کے لیے منتخب ہوئی۔ 11 سال کی عمر میں وہ مہاراشٹر انڈر 19 سال سے کم عمروں کی ٹیم کا حصہ بنی۔[5] سمرتی کی کرکٹ سرگرمیوں سے اس کا خاندان قریب سے جڑا ہے۔ اس کے والد ایک ادویہ کے تقسیم کار کے ساتھ ساتھ اس کے کرکٹ پروگراموں کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ اس کی ماں اس کی غذا، لباس اور تنظیمی معاملوں کا خیال رکھتی ہے اور بھائی شراون اب بھی مشق کے دوران گیند بازی کرتا ہے۔[3][4]

ڈومیسٹک کیریئر ترمیم

اسمرتی مندھانا کا پہلا غیر معمولی مظاہرہ اکتوبر 2013ء میں آیا جب وہ پہلی بھارتی خاتون بنی جس نے ایک روزہ کھیل میں دہری سنچری بنائی جب اس نے مہاراشٹر بمقابلہ گجرات کھیلتے ہوئے وہ 150 گیندوں میں 224 ناقابل تسخیر رن بنانے میں کامیاب ہوئی۔ یہ مقابلہ ویسٹ زون 19 سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے لیے آلمبیک کرکٹ گراؤنڈ وڈودرا میں کھیلا گیا۔[6] 2016ء میں ویمنز چینلجر ٹرافی میں اسمرتی تین نصف سنچریاں انڈیا ریڈ کے لیے بنائی اور اس طرح سے اپنی ٹیم کو 82 گیندوں میں 62 ناقابل تسخیر رن فائنل میں انڈیا بلو کے خلاف بنائے۔ 192 رنوں کے ساتھ وہ اس ٹورنامنٹ کی سب سے زیادہ اسکور کرنے والی بنی۔[7] ستمبر 2016ء میں اسمرتی نے برسبین ہیٹ کے ساتھ معاہدہ طے کیا کہ وہ ویمنز بگ باش لیگ کے لیے ہرمن پریت کور کے ساتھ کھیلے گی، اس طرح سے وہ پہلی بھارتی بن گئی جو اس لیگ کا حصہ بنی۔[8] ملبورن رینیگیڈز کے لیے کھیلتے ہوئے جنوری 2017ء میں اسے فیلڈنگ کرتے ہوئے عجیب سا محسوس ہوا جب اس کی اوور کا آخری بال اس کے گھٹنے کو چوٹ پہنچا گیا یوں وہ باقی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی جس میں وہ 12 اننگز میں 89 رنز بنا پائی تھی۔[9][10]

بین الاقوامی کیریئر ترمیم

اسمرتی اپنا پہلا ٹیسٹ مقابلہ اگست 2014ء میں انگلینڈ کے خلاف وارمسلے پارک میں کھیلی۔ اس نے اپنی ٹیم کو پہلی اننگز میں 22 اور دوسری اننگز میں 51 اسکور کرتے ہوئے جیتنے میں مدد کی؛ بعد کی اننگز میں وہ افتتاحی وکٹ کی ساجھے داری میں تھیروشی کامنی کے ساتھ 76 رن بنائے جبکہ مخالف ٹیم کا کل اسکور 181 تھا۔[11][12] بھارت کے 2016ء کے آسٹریلین دورے کے دوران ہوبارٹ کے بیلیریو اوول میں اسمرتی نے اپنی پہلی سنچری بنائی (109 بالوں سے 102 رن)، جبکہ ٹیم کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔[13] اسمرتی وہ واحد بھارتی کھلاڑی ہے جس کا نام آئی سی سی خواتین کی 2016ء ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔[14]

حوالہ جات ترمیم

  1. "Smriti Mandhana"۔ ESPNcricinfo۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اپریل 2014 
  2. "Smriti Mandhana's journey from following her brother to practice to becoming a pivotal India batsman"۔ ESPNcricinfo۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مئی 2016 
  3. ^ ا ب Sidhanta Patnaik (7 September 2014)۔ "Mandhana's journey from Sangli to England"۔ Wisden India۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اکتوبر 2016 
  4. ^ ا ب Kumar Swamy (17 August 2014)۔ "Smriti Mandhana logs Test win on debut in UK"۔ The Times of India۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اکتوبر 2016 
  5. Shashank Kishore (18 March 2016)۔ "The prodigious journey of Smriti Mandhana"۔ ESPNcricinfo۔ 05 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اکتوبر 2016 
  6. "Smriti makes good use of Dravid's bat, scores double ton"۔ The Times of India۔ 31 October 2013۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اکتوبر 2016 
  7. "Mandhana powers India Red to title"۔ Wisden India۔ 25 October 2016۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اکتوبر 2016 
  8. "India Women stars relishing Big Bash opportunity"۔ International Cricket Council۔ 17 October 2016۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اکتوبر 2016 
  9. "Knee injury ends Mandhana's WBBL campaign"۔ Wisden India۔ 15 January 2017۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 فروری 2017 
  10. "Records / Women's Big Bash League, 2016/17 / Most runs"۔ espncricinfo.com۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 فروری 2017 
  11. "Raj key in India's test of nerve"۔ ESPNcricinfo۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مئی 2016 
  12. "Nagraj Gollapudi speaks to members of India's winning women's team"۔ ESPNcricinfo۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مئی 2016 
  13. "Australia Women ace 253 chase to seal series"۔ Cricinfo۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مئی 2016 
  14. "Smriti lone Indian in ICC women's team"۔ The Hindu۔ 15 December 2016۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اپریل 2017