اسم معرفہ (خاص)، اسم نکرہ (عام)

اسم معرفہ (خاص)، اسم نکرہ (عام)

ترمیم

اسم معرفہ (خاص) اور اسم نکرہ (عام) اسم کی اقسام ہیں۔

اسم معرفہ (خاص)

اسم معرفہ کو اسم خاص بھی کہتے ہیں، ایسا اسم جو کسی مخصوص شخص، جگہ یا چیز کا نام ہو اسے اسم معرفہ کہتے ہیں۔

یا

یا ایسا اسم جو کسی خاص شخص، جگہ یا چیز کے لیے بولا جائے اسم معرفہ کہلاتا ہے۔ اِس اسم کو اسم معرفہ (خاص) بھی کہتے ہیں۔

مثالیں

تثنیہ کی بھی مثالیں اگر لکھ دی جائیں تو بہت بہتر ہوگا /اسم معرفہ تثنیہ

مفرد قائداعظم، تاج محل، مسجد اقصٰی۔ ابن مریم، غارحرا، کراچی، لاہور وغیرہ

شعر کی مثال

اِک ولولہ تازہ دیا میں نے دلوں کو

لاہور سے تا خاکِ بخارا و سمرقند

اس شعر میں لاہور، بخارا اور سمرقند اسم معرفہ ہیں۔

اسم معرفہ کی اقسام

اسم علم

اسم ضمیر

اسم اشارہ

اسم موصول

اسم نکرہ (عام)

ماخذ

عربی زبان کالفظ اِس + مے + نَکِرَہ۔ اسم عام۔

تعریف

وہ اسم جو غیر معین شخص یا شے (اشخاص یا اشیا) کے معانی دے اسم نکرہ کہلاتا ہے ــ

یا

وہ اسم جو کسی عام جگہ، شخص یا کسی چیز کے لیے بولا جائے اسم نکرہ کہلاتا ہے اس اسم کو اسم عام بھی کہتے ہیں۔

مثالیں

اشخاص: لڑکا، لڑکی، گلوکار، مالی،اسلم، انور وغیرہ۔

جانور: بلی، چوزے، مرغی، بطخ، چڑیا وغیرہ۔

چیزیا شے : کتاب، کرسی، میز، پنکھا، گھڑی، ٹیلی فون وغیرہ۔

جگہ: پہاڑ، دریا، شہر، قصبہ، گاؤں، وغیرہ۔

اسم نکرہ کی اقسام

اسم ذات

2۔ اسم حاصل مصدر

3۔ اسم حالیہ

4۔ اسم فاعل

5۔ اسم مفعول

6۔ اسم استفہام [1][2][3]

حوالہ جات

ترمیم