اسکوئیڈ (squid) کٹل فش کی قسم کا ایک بحری کیڑا ہے جو سیفالوپوڈ خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ سیفالوپوڈ کا مطلب ہے سر پر پاوں، یعنی اس خاندان کے سارے ارکان کی ٹانگیں (یا ہاتھ) سر پر ہوتی ہیں۔ یہ غیر فقاری جانور ہے یعنی اس میں ریڑھ کی ہڈی نہیں پائی جاتی جو مچھلیوں میں موجود ہوتی ہے۔ اس کے مُنہ کے گرد آٹھ ہاتھ اور دو مزید لمبے بازو (tentacles) ہوتے ہیں اور ان سب پر بے شمار cup لگے ہوتے ہیں جو شکار سے چپک جاتے ہیں۔ منہ کے اندر ایک چونچ ہوتی ہے جو شکار کے نگلنے کے قابل ٹکڑے کر دیتی ہے

اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف
اسکوئیڈ
دور: Early Devonian – Recent[1]
Caribbean reef squid ("Sepioteuthis sepioidea")
Caribbean reef squid ("Sepioteuthis sepioidea")
Caribbean reef squid (Sepioteuthis sepioidea)

جماعت بندی e
Unrecognized taxon (fix): Decapodiformes
Orders
مرادفات
*Decembrachiata Winckworth, 1932
ہوائی میں پایا جانے والا ایک اسکوئیڈ۔
تیزی سے رنگ بدل کر اسکوئیڈ غالباً ایک دوسرے سے باتیں کر سکتے ہیں۔

اسکوئیڈ کی آنکھیں اس کی جسامت کے لحاظ سے کافی بڑی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے یہ اندھیرے میں بھی دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

16 کروڑ سال پرانا فرانس سے ملنے والا اسکوئیڈ کا فوسل۔

کٹل فش کی طرح اسکوئیڈ بھی اپنے جسم کا رنگ اور بناوٹ تبدیل کر سکتا ہے۔ آکٹوپس اور کٹل فش کی طرح اسکوئیڈ میں بھی پانی کی دھار چھوڑنے والی funnel ہوتی ہے جو اسے دُم کی طرف فرار ہونے میں مدد دیتی ہے۔ یہ لگ بھگ دونوں آنکھوں کے درمیان سر کے اوپر موجود ہوتی ہے۔ آکٹوپس اور کٹل فش کی طرح اسکوئیڈ بھی دشمن کو دھوکا دینے کے لیے کالی سیاہی چھوڑتا ہے جس کی آڑ میں یہ فرار ہو جاتا ہے۔

اسپرم وھیل کی کھال کا ایک ٹکڑا جس پر اسکوئیڈ کے cup کے نشانات واضح ہیں۔
انسان کے مقابلے میں اسکوئیڈ اتنا بڑا بھی ہو سکتا ہے۔

کٹل فش کی طرح اسکوئیڈ میں بھی ایک ہڈی نما ڈھانچہ ہوتا ہے جو chitin کا بنا ہوتا ہے اور pen کہلاتا ہے۔
اسکوئیڈ کی لمبائی ایک انچ سے کم بھی ہوتی ہے لیکن زیادہ تر اسکوئیڈ دو فٹ لمبے ہوتے ہیں۔ سب سے بڑے اسکوئیڈ گہرے سمندر میں مکمل تاریکی میں رہتے ہیں اور 33 فٹ تک لمبے ہو سکتے ہیں۔ یہ والی قسم giant squid کہلاتی ہے۔ اسی طرح قطب جنوبی کے سمندروں میں پائی جانے والی قسم colossal squid کہلاتی ہے۔ یہ اگرچہ لمبائی میں جائنٹ اسکوئیڈ سے چھوٹی ہوتی ہے مگر وزن میں زیادہ ہوتی ہے۔ اس کا وزن 495 کلو گرام تک ناپا گیا ہے۔
اسکوئیڈ انساں کی بھی غذا ہے اور وھیل مچھلیوں کی بھی۔ وھیل مچھلی اسے پکڑنے کے لیے گہرے سمندر میں غوطہ لگاتی ہے اور مکمل اندھیرے میں اپنے سونار (الٹراساونڈ) کی مدد سے اسے ڈھونڈ نکالتی ہے۔ وھیل مچھلی کے معدے میں اکثر مردہ اسکوئیڈ موجود ہوتے ہیں۔

حوالہ جات ترمیم

  1. see Boletzkyida, Belemnite
  2. Young, R. E., Vecchione, M., Mangold, K. M. (2008). Decapodiformes Leach, 1817. Squids, cuttlefishes and their relatives. in The Tree of Life Web Project
  3. MolluscaBase (2019). Decapodiformes. Accessed through: World Register of Marine Species at: http://www.marinespecies.org/aphia.php?p=taxdetails&id=325342 on 2019-02-11

مزید دیکھیے ترمیم