العادلیہ مسجد
العادلیہ مسجد ( عربی: جامع العادلية ، ترکی زبان: Adliye Camii) یا دکاغن زادہ محمد پاشا مسجد قدیم حلب کے ضلع "الجلوم" میں واقع قلعہ کے جنوب مغرب میں جامع السفاحية سے چند میٹر کے فاصلے پر واقع ہے، . اس مسجد کو 1556 میں دکاغن زادہ محمد پاشا نے بنوایا۔ دکاغن زادہ محمد پاشا 1551 سے لے کر 1553 تک حلب کے البانوی نژاد عثمانی والی رہے جب انھیں مصر کا والی مقرر کر دیا گیا۔ ان کا انتقال 1557 میں ہوا اور 1565-66 (ہجری 973) تک مسجد مکمل نہیں ہوئی۔ [1] یہ خسرویہ مسجد کے بعد حلب میں عثمانی دور کی سب سے قدیم مساجد میں سے ایک سمجھی جاتی ہے ۔
Al-Adiliyah Mosque جامع العادلية | |
---|---|
العادلیہ مسجد | |
بنیادی معلومات | |
متناسقات | 36°11′50.8″N 37°9′27.9″E / 36.197444°N 37.157750°E |
مذہبی انتساب | اسلام |
علاقہ | بلادالشام |
ملک | سوریہ |
حیثیت | فعال۔ |
تعمیراتی تفصیلات | |
معمار | معمار سنان |
نوعیتِ تعمیر | مسجد |
طرز تعمیر | عثمانی طرز تعمیر |
سنہ تکمیل | 1566 |
تفصیلات | |
گنبد | 1 |
مینار | 1 |
مواد | پتھر |
یہ کمپلیکس قدیم حلب کے احاطہ چوک کے جنوبی دروازے پر بنایا گیا ہے۔
یہ مسجد والی کی رہائش گاہ دارالعدل، جسے دارالسعدہ بھی کہا جاتا ہے، کے نزدیک واقع ہونے کی وجہ سے عادلیہ کے نام سے مشہور ہو گئی ۔ [1] [2]
اس مسجد میں نماز کے لیے ایک بڑا گنبد نما ہال ہے جس کے آگے ایوان(غلام گردش) ہے۔ شمال کی طرف اور نماز والے احاطے میں کھڑکیوں کے اوپر روشن چمکدار رنگ کی ٹائل لگی ہوئیں ہیں۔ یہ شاید ترکی کے شہر ازنک سے درآمد کی گئی تھیں۔ [1] [2]
تصاویر
ترمیم-
مرکزی دروازہ
-
صحن
-
مسجد کا اندرونی حصہ
-
داخلی دروازے کی طرف جانے والی گلی
حوالہ جات
ترمیم- Carswell، John (2006) [1998]۔ Iznik Pottery۔ London: British Museum Press۔ ISBN:978-0-7141-2441-4
{{حوالہ کتاب}}
: پیرامیٹر|ref=harv
درست نہیں (معاونت) Carswell، John (2006) [1998]۔ Iznik Pottery۔ London: British Museum Press۔ ISBN:978-0-7141-2441-4{{حوالہ کتاب}}
: پیرامیٹر|ref=harv
درست نہیں (معاونت) Carswell، John (2006) [1998]۔ Iznik Pottery۔ London: British Museum Press۔ ISBN:978-0-7141-2441-4{{حوالہ کتاب}}
: پیرامیٹر|ref=harv
درست نہیں (معاونت) - Necipoğlu، Gülru (2005)۔ The Age of Sinan: Architectural Culture in the Ottoman Empire۔ London: Reaktion Books۔ ISBN:978-1-86189-253-9
{{حوالہ کتاب}}
: پیرامیٹر|ref=harv
درست نہیں (معاونت) Necipoğlu، Gülru (2005)۔ The Age of Sinan: Architectural Culture in the Ottoman Empire۔ London: Reaktion Books۔ ISBN:978-1-86189-253-9{{حوالہ کتاب}}
: پیرامیٹر|ref=harv
درست نہیں (معاونت) Necipoğlu، Gülru (2005)۔ The Age of Sinan: Architectural Culture in the Ottoman Empire۔ London: Reaktion Books۔ ISBN:978-1-86189-253-9{{حوالہ کتاب}}
: پیرامیٹر|ref=harv
درست نہیں (معاونت)
بیرونی روابط
ترمیم- "Jami' al-'Adiliyya, Aleppo, Syria"۔ Archnet Digital Archive۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-03-20
- ^ ا ب پ Necipoğlu 2005
- ^ ا ب Carswell 2006