المجریطی
ابو القاسم مسلمہ ابن احمد المجریطی (عربی: أَبُو اَلْقَاسِمْ مُسْلِمَةً بْنْ أَحْمَدْ اَلْمَجْرِيطِي) جنھیں لاطینی زبان میں میتھیلیم کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک عرب نژاد مسلمان ماہر فلکیات، کیمیا دان، ریاضی دان، ماہر اقتصادیات اور اندلسی عالم تھے۔ الحکم ثانی کے دور میں سرگرم تھے۔ ان کا پورا نام ابو القاسم مسلمہ بن احمد الفراضی الحاسب المجریطی القرطبی الاندلسی ہے۔
ابو القاسم مسلمہ بن احمد المجریطی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 339ھ/ 950ء میدرد، اندلس، موجودہ اسپین |
وفات | 397ھ/ 1007ء (عمر: 57 سال شمسی، 58 سال قمری) قرطبہ، خلافت قرطبہ، موجودہ اسپین |
رہائش | قرطبہ، خلافت قرطبہ، موجودہ اسپین |
شہریت | خلافت قرطبہ |
نسل | اندلسی |
عملی زندگی | |
تلمیذ خاص | ابن السمح |
پیشہ | ماہر فلکیات، ریاضی دان، کیمیا دان، عالم، ماہر اقتصادیات |
مادری زبان | بربر زبانیں |
پیشہ ورانہ زبان | بربر زبانیں ، عربی |
درستی - ترمیم |
المجریطی کا نام ابو القاسم مسلمہ بن احمد ہے، اندلس کے شہر مجریط (میدرد، موجودہ اسپین) میں 340 ہجری کو پیدا ہوئے اور اسی سے منسوب ہوکر “المجریطی” کہلائے، ریاضی دان تھے اور اندلس میں ریاضی دانوں کے امام کہلاتے تھے، علمِ فلک پر بھی ان کے مواقف اور آراء ہیں، کیمیا اور دیگر علوم پر بھی دسترس رکھتے تھے۔
انھوں نے ریاضی، حساب، ہندسہ اور کیمیا پر بیش قیمت علمی تصانیف چھوڑی ہیں جن میں کچھ اہم یہ ہیں : کیمیا میں “رتبہ الحکم”، کیمیا میں ہی “غایہ الحکیم”، یہ کتابین لاطینی زبان میں ترجمہ ہو چکی ہیں۔
انھوں نے خوارزمی کے زیچ میں اضافے کیے، ان کا آلاتِ رصد اور اسطرلاب پر ایک مقالہ بھی قابلِ ذکر ہے، اس کے علاوہ انھوں نے قدیم قوموں کی تاریخ پر بھی دلچسبی لی، آخر میں یہ بتاتے چلیں کہ مجریطی ایک ایسے علمی مدرسہ کے بانی تھے جس کی فکر اور رائے سے بعد کے بہت سارے سائنس دان متاثر ہوئے جیسے مشہور اندلسی طبیب الزہراوی، الغرناطی، الکرمانی اور ابن خلدون جنھوں نے مجریطی کی بہت ساری آراء اپنے مقدمہ میں نقل کی ہیں۔
57 سال کی عمر میں ان کی وفات 397 ہجری کو ہوئی۔