تاجر، صنعت کار، سیاست دان، رکن سینٹ پشاور کے مشہور سیاسی خاندان بلور سے تعلق۔ 9 جنوری 1940ء کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم پشاور میں پائی۔ جامعہ کراچی سے گریجویشن کیا۔ عملی سیاست کا آغاز نیشنل پارٹی کی رکنیت سے کیا۔ اور آج بھی اپنے خاندان کے دوسرے افراد کی طرح صوبائی اور مرکزی جنرل باڈی کے رکن ہیں۔ سیاست سے زیادہ ان کی توجہ تجارت اور صنعت کے شعبوں پر مرکوز رہی ہے۔ چنانچہ کافی عرصے سے کامرس اور انڈسٹری کے مختلف چیمبروں کے اعلی منتخب عہدوں پر کام کرتے رہے۔ روالپنڈی چیمبر آف کامرس کے صعر۔ فیڈریشن آف پاکستان چیبمرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مجلس عاملہ کے رکن اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کے صدر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے ہیں۔ مارچ 1994ء میں چھ سال کے لیے سینٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ آگے کے سینٹ کے انتخابات میں بھی انھوں نے کامیابی حاصل کی اور آج کل بھی سینٹر ہیں۔