امتیازاحمد (کرکٹ کھلاڑی، پیدائش 1928ء)
امتیاز احمدانگریزی:Imtiaz Ahmed (پیدائش:5 جنوری 1928ء لاہور، پنجاب)|(وفات:31 دسمبر 2016ء لاہور، پنجاب) پاکستان کی پہلی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں شامل تھے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی اور کپتان تھے۔انھوں نے پاکستان کی طرف سے 41 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 2000ء سے زیادہ رنز بنائے۔ وہ پاکستان کے پہلے ٹیسٹ وکٹ کیپر تھے۔ انھوں نے رنجی ٹرافی بھی کھیلی۔
فائل:ImtiazAhmed(cricketer)Image.jpg | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
پیدائش | 5 جنوری 1928 لاہور، پنجاب، برطانوی ہندوستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفات | 31 دسمبر 2016 لاہور، پنجاب، پاکستان | (عمر 88 سال)|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا آف بریک گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حیثیت | وکٹ کیپر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹیسٹ (کیپ 5) | 16 اکتوبر 1952 بمقابلہ بھارت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹیسٹ | 16 اگست 1962 بمقابلہ انگلستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
1944–1947 | شمالی بھارت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
1945–1947 | نارتھ زون کرکٹ ٹیم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
1947 | پنجاب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
1948–1949 | پنجاب یونیورسٹی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
1950 | پاکستان یونیورسٹیز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
1953–1964 | کمبائنڈ سروسز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
1960 | راولپنڈی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
1960 | نارتھ زون کرکٹ ٹیم (پاکستان) | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
1969–1972 | پاکستان ایئر فورس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 26 جون 2013 |
ایک انوکھی مماثلت
ترمیموہ 5 جنوری 1928ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ ٹھیک اسی تاریخ اور سال پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذو الفقار علی بھٹو نے بھی دنیا میں آنکھ کھولی۔ امتیاز احمد کو اس قدرِمشترک کا علم تھا اور وہ اس بارے میں دوسروں کو فخریہ انداز میں بتایا کرتے تھے۔
ڈبل سنچری بنانے والے پہلے وکٹ کیپر
ترمیمامتیاز احمد ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دگنی سنچری بنانے والے پہلے وکٹ کیپر تھے، انھوں نے سال1955ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں یہ اعزاز حاصل کیا تو ساتھ ہی وہ ڈبل سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے۔1951ء میں انڈین پرائم منسٹر الیون کی طرف سے کھیلتے ہوئے انھوں نے بمبئی میں دولت مشترکہ کی ٹیم کے خلاف 300 رنز بنائے اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں کسی غیر ملکی ملکی ٹیم کے خلاف ٹرپل سنچری کرنے والے برصغیر کے پہلے بیٹسمین بنے۔ 1952ء میں انڈیا کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ کھیلا تو وہ ٹیم میں شامل تھے۔ وہ اگلے دس برس تک قومی ٹیم کے اہم رکن رہے وہ پاکستان ٹیم کے پہلے 42 ٹیسٹ میچوں میں ایک کے سوا تمام میں ٹیم کا حصہ رہے۔ 1954ء میں اوول ٹیسٹ میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی۔ اس میچ میں انھوں نے فضل محمود کی گیندوں پر سات کھلاڑیوں کو وکٹ کے پیچھے شکار کیا۔ انھوں نے چار ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت بھی کی۔
ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی
ترمیمامتیاز احمد کی اولین ٹیسٹ سیریز میں ملی جلی کارکردگی رہی۔57 رنز کی ایک اننگز ان کے کھاتہ میں درج ہوئی پھر اگلی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف بھی اوول کے ٹیسٹ میں سات کیچز لے کر فتح میں معاون بنے 1955ء میں بھارت کے دورہ پاکستان میں لاہور کے مقام پر 55 اور پشاور میں 69 رنز بنا کر انھوں نے اپنے انتخاب کو درست ثابت کیا اگلی سیریز نیوزی لینڈ کے خلاف تھی جہاں امتیاز احمد کو ڈبل سنچری بنانے کا وہ اعزاز ملا جو شاید ہی کبھی ٹوٹ سکے کیونکہ پاکستان کی طرف سے کسی وکٹ کیپر کی یہ پہلی دگنی سنچری تھی اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگسٹن میں 122 رنز بہت خوبصورت تھے یہی نہیں بھارت کے خلاف 135 نیز انگلینڈ کے خلاف 86 اور 98 بھی نمایاں تھے 1962ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف انھوں نے اپنا آخری ٹیسٹ کھیلا تاہم اول درجہ تک ان کا سفر 1972ء تک جاری رہا
امتیاز احمد کی خاص بات
ترمیمامتیاز احمد کی بیٹنگ کی خاص بات ان کا بے جگری سے کھیلنا تھا۔ وہ کسی بولر کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیتے اور نیچرل انداز میں بیٹنگ کرتے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید برکی کی رائے ہے کہ انھوں نے شاٹ پچ گیندوں پر امتیاز احمد سے زیادہ عمدگی سے کسی کو بیٹنگ کرتے نہیں دیکھا۔ دہشت کی علامت ویزلے ہال کی بولنگ کا جس بے خوفی سے انھوں نے لاہور میں 1959ء میں مقابلہ کیا، اس نے ممتاز بیٹسمین ماجد خان کو بھی متاثر کیا۔ویزلے ہال نے اپنی کتاب ''Pace Like Fire'' میں امتیاز احمد کے کھیل کی تعریف کی ہے۔ 1958ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹان ٹیسٹ میں 91 رنز کی اننگز کو وہ کیریئر کی سب سے یادگار اننگز قرار دیتے تھے، جس میں ان کے بقول، وہ ایل بی ڈبلیو نہیں تھے لیکن امپائر کے غلط فیصلے کی وجہ سے انھیں پویلین واپس لوٹنا پڑا۔اس سیریز میں انھوں نے سنچری بھی بنائی امتیاز احمد تماشائیوں کے محبوب کھلاڑی تھے جو ان کا جارحانہ کھیل دیکھنے خاص طور پر گراؤنڈ کا رخ کرتے۔
امتیاز احمد ایک شاعر بھی تھے
ترمیمامتیاز احمد کی شخصیت کا مرکزی حوالہ کرکٹ ہے۔ اس کھیل میں ان کے کارناموں کے حوالے سے بہت کچھ لکھا جائے گا۔ اب ہم ان کی شخصیت کے اس رخ پر بات کرتے ہیں جس سے متعلق بہت کم لوگ جانتے ہیں۔امتیاز احمد کو پاکستانی ٹیسٹ کرکٹروں میں یہ امتیاز حاصل ہے کہ ان کا شعری مجموعہ میرے شعر کے نام سے سامنے آ چکا ہے۔ غالبا وہ واحد پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی ہیں جن کی شاعری کی کتاب ہے۔ ان کی شاعری میں محبوب سے لگاوٹ کا ذکر بھی ہے، اس کی بے اعتنائیوں کا شکوہ بھی اور اسے کھو دینے کے اندیشے یہ سچ مچ تعجب اور مسرت کی بات ہے کہ امتیاز احمد نہ صرف کرکٹ کے میدان کا ہیرو ہے بلکہ وہ گلستان شاعری کا بھی ایک خوش رنگ اور مہکتا پھول ہے۔اس کا صحت مند جسم اگر ایک طرف کھیل کے میدانوں میں طنابیں کھینچ دیتا ہے تو دوسری طرف اس کا صحت مند دماغ اپنے شعور اور فکر کی قندیلوں سے پاکستان کی ادبی فضا کو بھی جگمگا دیتا ہے۔
امتیاز احمد کی شاعری اور شوکت تھانوی
ترمیممعروف مزاح نگار شوکت تھانوی نے امتیاز احمد کی شاعری پر نہایت پرلطف مضمون لکھا جو ان کی کتاب نمک مرچ میں شامل ہے۔ شوکت تھانوی نے کرکٹ پر اپنے ایک مضمون میں کرکٹ سے لوگوں کی دلچسپی کا نقشہ نہایت پرلطف اسلوب میں کھینچا ہے۔ ایک ڈاکٹر صاحب مریضوں سے بے نیاز کمنٹری سن رہے ہیں۔ امتیاز احمد کے آو ٹ ہونے کا سن کر وہ اداس ہو جاتے ہیں۔ یکا یک مطب میں شور اٹھا آٹ اور ڈاکٹر صاحب نے بچے کی نبض اس طرح چھوڑ دی گویا اسی کی وجہ سے امتیاز آٹ ہوا ہے اور اس طرح سر جھکا کر بیٹھ گئے گویا خود ان کا ذاتی حادثہ ہو گیا ہے۔ کچھ دیر تک امتیاز کے آو ٹ ہونے کا سوگ منا کر پھر میرے بچے کی طرف متوجہ ہوئے اور اس کی نبض کی طرف ہاتھ جو بڑھایا تو میں نے پھر اس کا حال سنانا شروع کیا۔پرسوں اس نے یہ بدپرہیزی کی ہے کہ ہم سب سے چھپا کر دہی بڑے کھا لیے۔بڑا جم کر کھیل رہا تھا اور نہایت اچھے اچھے ہاتھ دکھائے اس نے۔ اگر تھوڑی دیر اور آٹ نہ ہوتا تو کھیل کا نقشہ ہی بدل جاتا۔میں ڈاکٹر صاحب کا منہ دیکھتا رہ گیا جو بچے کی نبض ہاتھ میں لیے امتیاز کا طبی معائنہ فرما رہے تھے شاعر کی حیثیت سے امتیاز احمد کا ادب سے براہ راست واسطہ ہے لیکن ان کا ذکر ادبی تحریروں میں بھی آیا ہے۔
ناول راکھ میں امتیاز احمد کا حوالہ
ترمیمسفر نامہ نگار اور نامور ادیب مستنصر حسین تارڑ کے ناول راکھ میں بھی امتیاز احمد کا حوالہ آیا ہے[1] جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں میں ان کی گوڈا ٹیک شاٹ کس قدر مشہور تھی۔راکھ سے ایک ٹکڑا ملاحظہ کریں:ان دنوں امتیاز احمد کا گوڈا ٹیک سٹائل لاہوریوں میں بے حد مقبول تھا۔ گیند کسی قسم کی ہوتی باغ جناح میں کرکٹ کے شائقین گوڈا ٹیک کے نعرے لگاتے اور امتیاز احمد ان نعروں کے سحر میں آگر گھٹنا ٹیک کر بلا گھما دیتے۔اگر گیند بلے کوچھو جاتی تو شاندار لیگ گلانس ہو جاتی ورنہ اکثر ایل بی ڈبلیو ہو کر موصوف ٹھنڈے ٹھنڈے پویلین میں واپس آجاتے۔ادھر لکشمی مینشن میں بھی یہی سٹائل فالو کیا جاتا تھا۔ گیند اگر آف پر جا رہی ہے لیکن بیٹسمین گھٹنا ٹیک کر اسے لیگ پر ہی کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔دلچسپ بات ہے کہ باغ جناح ہی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے، مستنصر حسین تارڑ کے بچپن کی ایک تصویر فیس بک پر ہم نے دیکھی، جس میں وہ گوڈا ٹیک کر امتیاز احمد بننے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔امتیاز احمد نے اردو میں کرکٹ کوچنگ کے نام سے بھی کتاب لکھی جس میں انھوں نے کرکٹ سکھانے سے متعلق اپنے خیالات آسان پیرائے میں بیان کیے ہیں انھیں 1966ء میں تمغا حسن کارکردگی دیا گیا۔[2]
امتیاز احمد کا شعری مجموعہ ’میرے شعر‘
ترمیمامتیاز احمد کی شخصیت کا مرکزی حوالہ کرکٹ ہے۔ اس کھیل میں ان کے کارناموں کے حوالے سے بہت کچھ لکھا جا چکا اور بہت کچھ لکھا جائے گا۔ اب ہم ان کی شخصیت کے اس رُخ پر بات کرتے ہیں جس سے متعلق بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ امتیاز احمد کو پاکستانی ٹیسٹ کرکٹروں میں یہ امتیاز حاصل ہے کہ ان کا شعری مجموعہ ’میرے شعر‘ کے نام سے سامنے آ چکا ہے۔ غالباً وہ واحد پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی ہیں جن کی شاعری کی کتاب ہے۔ ان کی شاعری میں محبوب سے لگاوٹ کا ذکر بھی ہے، اس کی بے اعتنائیوں کا شکوہ بھی اور اسے کھو دینے کے اندیشے بھی۔ ان کی ایک نظم ملاحظہ ہو: شاعر محبت کو پا کر زندگی میں رنگ بھرنا چاہتا ہے ناآسودہ تمناؤں کو محبوب سے شیئر کرنے کی خواہش بھی اس کے دل میں ہے: امتیاز احمد کی شاعری کسی ٹُوٹے ہوئے دل کے درد انگیز نالے ہیں۔ شاعر مریضِ عشق ہے۔ وہ گذرا ہُوا وقت اسے رہ رہ کر یاد آتا ہے جب محبوب کا قرب اسے میسر تھا اور کائنات اسے بہت حسین نظر آتی تھی لیکن پھر قربت کے پھول جیسے لمحے گزرنے پر محبوب سے گلہ بھی کرتا ہے: امتیاز احمد کی کتاب میں چودہ نظمیں اور سات رباعیاں ہیں۔ایک اکلوتی غزل کتاب میں شامل ہے [3] ’میرے شعر‘ میں شامل تعارفی مضمون میں نامور ادیب ابراہیم جلیس لکھتے ہیں: ’میں نے امتیاز احمد کو کرکٹ کے میدانوں میں بارہا دیکھا ہے لیکن ایک دن میں نے امتیاز احمد کو گلستان شعر و ادب میں بھی دیکھا تو میری حیرانی اور مسرت کی انتہا نہ رہی۔
” | یہ سچ مچ تعجب اور مسرت کی بات ہے کہ امتیاز احمد نہ صرف کرکٹ کے میدان کا ہیرو ہے بلکہ وہ گلستان شاعری کا بھی ایک خوش رنگ اور مہکتا پھول ہے۔اس کا صحت مند جسم اگر ایک طرف کھیل کے میدانوں میں طنابیں کھینچ دیتا ہے تو دوسری طرف اس کا صحت مند دماغ اپنے شعور اور فکر کی قندیلوں سے پاکستان کی ادبی فضا کو بھی جگمگا دیتا ہے۔ | “ |
اعداد و شمار
ترمیمامتیاز احمد نے 41 ٹیسٹ میچوں کی 72 اننگز میں ایک مرتبہ ناٹ آئوٹ رہ کر 2079 رنز سکور کیے جن میں اس کا سب سے زیادہ سکور 209 رنز تھا۔ 29.28 کی اوسط سے بنائے گئے ان رنزوں میں 3 سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں شامل تھیں جبکہ وکٹ کیپر کی حیثیت سے اس نے 77 کیچ اور 16 سٹمپ کیے جبکہ 180 فرسٹ کلاس میچز کی 310 اننگز میں 32 مرتبہ ناٹ آئوٹ رہ کر امتیاز احمد نے 10391 رنز سکور کیے۔ 300 ناقابل شکست رنز اس کی کسی ایک کا بہترین سکور تھا۔ 37.37 کی اوسط سے بننے والے اس مجموعہ میں 22 سنچریاں اور 45 نصف سنچریاں شامل تھیں جبکہ 322 کیچز اور 82 سٹمپ کرکے اس نے وکٹوں کے پیچھے اپنی بہترین کارکردگی دکھائی۔ ٹیسٹ میں بائولنگ کے شعبے میں وہ کوئی وکٹ نہ لے سکے تاہم فرسٹ کلاس میچوں میں ان کی 4 وکٹیں ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ امتیاز احمد کو اس لحاظ سے بھی امتیاز حاصل ہے کہ انھوں نے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 209 رنز سکور کیے۔ 1955ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں 380 منٹ کریز پر قیام کرکے یہ ڈبل سنچری سکور کی بعد میں وسیم اکرم نے 1996ء میں زمبابوے کے خلاف شیخوپورہ ٹیسٹ میں 257 ناقابل شکست رنز بنا کر اس ریکارڈ کو عبور کیا۔ یاد رہے کہ آٹھویں پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہوئے اب تک صرف تین کھلاڑی ہی ڈبل سنچری سکور کرسکتے ہیں۔ امتیاز احمد کو ان کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے جنھوں نے ایک میچ میں سنچری اور 0 حاصل کیا۔ امتیاز احمد اس لحاظ سے منفرد اعزاز رکھتے ہیں کہ وہ دو مرتبہ اس اتفاق کا شکار ہوئے۔ 1955ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں انھوں نے پہلی اننگ میں 209 رنز سکور کیے تاہم دوسری اننگ میں 0 پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ 3 سال بعد یہی واقعہ پھر رہنما ہوا جب امتیاز احمد ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگسٹن کے ٹیسٹ میں پہلی اننگ میں 122 رنز بنا کر دوسری اننگ میں بغیر کسی سکور کے آئوٹ ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے حنیف محمد' جاوید برکی' صادق محمد' اعجاز احمد' محمد وسیم' سعید انور' شاہد آفریدی' شعیب ملک' مصباح الحق' اسد شفیق' شان مسعود بھی اس سانحہ کا شکار ہو چکے ہیں۔ آصف اقبال اور اظہر علی کے ساتھ دو دو مرتبہ یہ واقعہ ہو چکا ہے۔ امتیاز احمد نے 1959-62ء تک 4 ٹیسٹ میچوں میں بطور کپتان اپنے فرائض ادا کیے۔ بدقسمتی سے فتح ان کے نصیب میں نہ تھی۔ 2 ٹیسٹ میچ میں شکست اور 2 کا نتیجہ برآمد نہ ہو سکا[4]
وفات
ترمیمامتیاز احمد نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ساتھ تقسیم بھارت سے قبل مغربی بھارت کی طرف سے اول درجہ کرکٹ کھیلی بعد ازاں پاکستان ائیر فورس، پنجاب اور سروسز کی طرف سے بھی میدانوں میں اپنے جوہر دکھاتے رہے 31دسمبر 2016ء کو 85 سال 361 دن کی عمر میں ان کا انتقال ہوا ان کے ایک چھو ٹے بھائی افتخار احمد (پیدائش 15 جون 1913ء) اول درجہ میچوں تک ریفری کے فرائض ادا کرتے رہے اور اس وقت ان کی عمر 96 برس سے تجاوز کر چکی ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ https://hamariweb.com/news/newsdetail.aspx?id=2758749
- ↑ http://www.sports.gov.pk/Awards/award_cricket.htm آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ sports.gov.pk (Error: unknown archive URL)، تمغا حسن کارکردگی کا اعزاز 15 اپریل 2016
- ↑ https://hamariweb.com/news/newsdetail.aspx?id=2758749
- ↑ http://www.cricinfo.com/ci/content/player/40565.html
بیرونی روابط
ترمیمماقبل | پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان 1962 |
مابعد |