امجد علی نون
ملک امجد علی نون ، 17 جون 1954 کو لاہور ، پنجاب، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ [1] [2]
امجد علی نون | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 17 جون 1954ء (71 سال) |
شہریت | پاکستان |
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ایچی سن کالج |
پیشہ | سفارت کار |
درستی - ترمیم |
خاندان
ترمیمان کے والد ملک انور علی نون (1924 – 12 ستمبر 2014) [3] کا تعلق تحصیل بھلوال سے تھا۔ ملک فیروز خان نون سابق وزیر اعظم پاکستان بھی نون خاندان کے اہم رکن تھے۔ [4] [2]
تعلیم
ترمیمامجد علی نون نے اپنی ابتدائی تعلیم مشہور ایچی سن کالج سے حاصل کی اور بیچلر کی ڈگری فارمن کرسچن کالج لاہور سے حاصل کی۔ انھوں نے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے اور ضلعی حکومت، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن ، لاہور اور اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، پاکستان کے ارکان کی حیثیت سے شرکت کی ہے۔ [2]
سیاسی کیریئر
ترمیم34 سال کی عمر میں نون کینیا میں پاکستان کے سب سے کم عمر ہائی کمشنر تھے۔ وہ بے نظیر بھٹو کی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت (1989-90) کے تحت روانڈا ، ایتھوپیا اور یوگنڈا میں پاکستان کے سفیر غیر معمولی اور مکمل اختیارات کے حامل بھی رہے۔ [2] امجد علی نون نے 2002 میں ضلع ناظم سرگودھا کے طور پر خدمات انجام دیں۔ سرگودھا ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی افتتاحی تقریب میں انھوں نے کہا کہ ضلعی حکومت نے عوام کو سستی ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا وعدہ پورا کیا تھا۔[5] ان کی سیاسی وابستگی پاکستان پیپلز پارٹی سے رہی ہے۔ 2010 میں انھوں نے وزیر اعظم کے معائنہ کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔[6][7] 2011 اور 2012 میں امجد علی نون کھیلوں کی تنظیم پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔[8][9]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Sargodha Transport Network launched Dawn (newspaper), Published 20 June 2002, Retrieved 31 May 2018
- ^ ا ب پ ت Profile of Amjad Ali Noon on cnn.com website Published 21 July 2014, Retrieved 31 May 2018
- ↑ Veteran politician Anwar Noon is no more Dawn (newspaper), Published 13 September 2014, Retrieved 31 May 2018
- ↑ Profile of Malik Amjad Ali Noon- Portland Indymedia آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ portland.indymedia.org (Error: unknown archive URL) Published 25 August 2007, Retrieved 31 May 2018
- ↑ Sargodha Transport Network launched Dawn (newspaper), Published 20 June 2002, Retrieved 31 May 2018
- ↑ Wapda, Met Office asked to determine causes of flood The Nation (newspaper), Published 3 October 2010, Retrieved 31 May 2018
- ↑ Malik Amjad for proactive role of PMIC, Grievances Wing Associated Press of Pakistan website, Archived from the original on 19 January 2016, Retrieved 31 May 2018
- ↑ Amir, Nasir in Chief of Army Staff Squash final The Nation (newspaper), Published 22 April 2012, Retrieved 31 May 2018
- ↑ Junior Squash Championship reaches quarters Pakistan Today (newspaper), Published 5 February 2011, Retrieved 31 May 2018
بیرونی روابط
ترمیم- Gondale, ji۔ "Malik Amjad Ali Noon Who Likes Pervaiz Musharaf 's Policies"۔ NYC Independent Media Center۔ 2016-03-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
- "Ali Pur Noon"۔ 2009-12-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-08-21