30 مارچ 2023ء کو، اندور کے ایک مندر میں رام نومی کے جشن کے دوران کنویں کا اوپر والا حصہ زیادہ وزن ہونے سے گر گیا جس سے تقریباً 36 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔ متاثرین کنویں کے اوپر کنکریٹ کی ایک سلیب پر کھڑے تھے۔ جب سلیب ٹوٹ گیا تو درجنوں افراد تقریبا 40 فٹ گہرے کنویں میں ڈوب گئے۔ بھارت میں مذہبی تقریبات کے دوران حادثات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں اور رواں برس 23 جنوری کو ریاست تامل ناڈو کے دروپتی مندر میں تقریب کے دوران کرین زائرین کے اوپر گرنے سے چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے تھے۔[1]

پس منظر ترمیم

کنویں کو مندر کے حکام استعمال نہیں کرتے تھے اس لیے اسے گرلز اور ٹائلوں سے ڈھانپ دیا گیا تھا۔ [2] رام نوامی کے موقع پر ہندو بیلیشور مہادیو مندر گئے جہاں زیادہ رش اور وزن ہونے کی وجہ سے فرش زمین بوس ہو گیا۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ زیادہ وزن کی وجہ سے ڈھانچہ گر گیا۔ [3]

بچاؤ ترمیم

اس واقعے میں تقریباً 140 فوجی جوانوں نے [4] زندہ اور مردہ لاشوں کو رسیوں سے نکالا۔ [2] زخمیوں کا علاج اندور کے اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ [5] حکومت مدھیہ پردیش میں کابینہ کے وزیر نروتم مشرا نے ایک بیان میں کہا فوجی جوانوں اور ایمرجینسی اداروں نے زخمیوں کو کنویں سے نکالا۔ [6]

رد عمل ترمیم

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس واقع پر اپنی تعزیت پیش کی اور ٹویٹر پر لکھا کہ "اندور میں ہونے والے حادثے سے انتہائی دکھ ہوا ہے۔ ریاستی حکومت ریسکیو اور ریلیف کے کام کو تیز رفتاری سے آگے بڑھا رہی ہے۔ میری دعائیں تمام متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔" . [7]

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 10 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا جب کہ 9 ابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکال لیا جائے گا۔ مزید لوگوں کوبھی بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ [8]

وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ وہ فی خاندان کو 2,00,000 ہندوستانی روپیہ معاوضہ دیا جائے گا [9] اور نروتم مشرا نے کہا کہ ریاستی حکومت بھی خاندانوں کو معاوضہ دے گی۔

حوالہ جات ترمیم

  1. https://www.bbc.com/urdu/articles/cxe7l3kv1vro
  2. ^ ا ب "At least 35 killed after well covering at India temple collapses"۔ Al Jazeera English (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2023 
  3. Ashok Sharma (2023-03-31)۔ "35 bodies found inside well after collapse at Indian temple"۔ Associated Press (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2023 
  4. Yashwant Bhaskar۔ "140 army soldiers rescue operation underway"۔ Zee News (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2023 
  5. Arshad R. Zargar۔ "India temple floor collapse leaves at least 12 Hindu worshipers dead as victims fall into walk-in well"۔ CBS News (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2023 
  6. Jessie Yeung,Manveena Suri,Vedika Sud (2023-03-31)۔ "At least 35 killed after falling into underground stepwell in Indian temple"۔ CNN (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2023 
  7. "Deaths in India temple tragedy climb"۔ DW News (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2023 
  8. "India: At least 8 dead, dozen rescued after 25 worshippers plunge into stepwell of temple"۔ Khaleej Times (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2023 
  9. "At least 35 killed in India temple collapse"۔ Gulf News (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2023