رام نومی (انگریزی: Rama Navami) ہندو مت کا ایک تہوار ہے جو رام کی یوم پیدائش کے موقع [ر منایا جاتا ہے۔ رام ہندو مت کی شاخ ویشنو مت میں بہت اہمیت رکھتے ہیں اور وہ وشنو کے ساتویں اوتار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔[3][4] وشنو کے رام کی شکل میں پیدا ہونے کی خوشی میں یہ تہوار منایاجاتا ہے۔ رام کی پیدائش ایودھیا (راماین) کے راجا دشرتھ اور رانی کوشلیا کے یہاں ہوئی تھی۔[5] یہ تہوار نوراتری کا ایک حصہ ہے۔ یہ ہندو تقویم کے ماہ چیت میں آتا ہے اور انگریزی تقویم میں ہر سال مارچ یا اپریل کے مہینہ میں آتا ہے۔[6] سرکاری طور پر بھارت میں رام نومی اختیاری چھٹی کا دن بھی ہے۔[7]

رام نومی
فائل:Ram Lalla in Shwetambar.JPG
Baby رام (Ram Lalla)
قسمہندو
اہمیتBirthday of رام
تقریباتLast day of Chaitra نوراتری
رسوماتپوجا (ہندو مت)، Vrata (fast)، راماین کتھا، Havan، دان (خیرات) (charity)، Music Festival
تاریخNinth day of چیت (ہندو مہینہ) (Chaitra Shukla Paksha Navami)
تکرارسالانہ

اس دن راماین کی کہانیاں اور رام کتھا کو پڑھا جاتا ہے۔ ویشنو مت کے ماننے والے ہندو مندر جاتے ہیں اور کچھ لوگ گھر پر رام کی پوجا کرتے ہیں اور بھجن، کراتھ اور آرتی میں حصہ لیتے ہیں۔[8]

اس دن ایودھیا، سیتا سماہت استھل، سیتا مڑھی[9] ، جنکپور (نیپالبھدراچلم (تلنگانہکوداندرم مندر (آندھرا پردیش) اور رامیشورم، تمل ناڈو میں جشن اور اہم تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے۔ کئی جگہوں پر رام، سیتا، لکشمن اور ہنومان کے مجسموں کے ساتھ راشٹریاترا بھی نکالی جاتی ہے جو عموما بگھی یا رتھ پر ہوتی ہے۔[3][10][11] ایودھیا میں زائرین سریو ندی میں غوطہ لگاتے ہیں اور رام مندر کی زیارت کرتے ہیں۔[5]

تقریبات

ترمیم
 
Baby Rama in a cradle at Chinawal village temple, Maharashtra

رام نومی چیت نوراتری کا نواں اور آخری دن ہوتا ہے۔ (موسم خزاں کی نوراتری الگ ہوتی ہے۔)۔[6] یہ وشنو کے ساتویں اوتار رام کی پیدائش کا جشن ہے۔ اس دن پوجا کی جاتی ہے۔ بھجن گایا جاتا ہے۔ کیراتھ کیا جاتا ہے۔ روزہ رکھا جاتا ہے اور رام کی تعلیمات کا مطالعہ بھی کیا جاتا ہے۔ راماین میں رام کے تعلق مذکور اہم شہروں میں خصوصا جشن کا اہتمام ہوتا ہے۔[6] ان میں ایودھیا، رامیشورم، بھدرا چلم اور سیتامڑھی جیسے شہر شامل ہیں۔ کچھ جگہوں پر رتھ یاترا نکالی جاتی ہے جس میں رام، سیتا، لکشمن اور ہنومان وراجمان ہوتے ہی۔ کسی کسی جگہ رام اور سیتا کی شادی کا جشن منایا جاتا ہے۔[5]

اہمیت

ترمیم

اس تہوار کو اچھائی کی برائی پر فتح اور ادھرم کے مقابلے دھرم کو اپنانے کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔ تہوار کا آغاز جل (پانی) سے ہوتا ہے اور علی الصباح سورج دیوتا کی پوجا ہوتی ہے اور اس کا آشرواد لیا جاتا ہے۔ کچھ لوگوں کا عقیدہ ہے کہ سورج دیوتا رام کے اجداد میں سے ہیں۔[12]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "National Portal of India"۔ www.india.gov.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2019 
  2. "National Portal of India"۔ www.india.gov.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2019 
  3. ^ ا ب Ram Navami برطانوی نشریاتی ادارہ۔
  4. The nine-day festival of Navratri leading up to Sri Rama Navami has bhajans, kirtans and discourses in store for devotees آرکائیو شدہ 7 اپریل 2009 بذریعہ وے بیک مشین دی انڈین ایکسپریس، Friday ، 31 مارچ 2006.
  5. ^ ا ب پ Hindus around the world celebrate Ram Navami today، DNA, 8 اپریل 2014
  6. ^ ا ب پ James G. Lochtefeld (2002)۔ The Illustrated Encyclopedia of Hinduism: N-Z۔ The Rosen Publishing Group۔ صفحہ: 562۔ ISBN 978-0-8239-3180-4 
  7. Holiday Calendar آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ hck.gov.in (Error: unknown archive URL)، High Court of Karnataka, Government of Karnataka
  8. Ramnavami آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ articles.timesofindia.indiatimes.com (Error: unknown archive URL) دی ٹائمز آف انڈیا، 2 اپریل 2009.
  9. Sitamarhi، Encyclopedia Britannica (2014)، Quote: "A large Ramanavami fair, celebrating the birth of Lord Rama, is held in spring with considerable trade in pottery, spices, brass ware, and cotton cloth. A cattle fair held in Sitamarhi is the largest in Bihar state. The town is sacred as the birthplace of the goddess Sita (also called Janaki)، the wife of Rama."
  10. On Ram Navami, we celebrate our love for the ideal آرکائیو شدہ 7 اپریل 2009 بذریعہ وے بیک مشین دی انڈین ایکسپریس، Monday ، 31 مارچ 2003.
  11. Shobha yatra on Ram Navami eve آرکائیو شدہ 7 اپریل 2009 بذریعہ وے بیک مشین دی انڈین ایکسپریس، Thursday, 25 مارچ 1999.
  12. "SIGNIFICANCE OF RAM NAVAMI FESTIVAL"۔ Speaking Tree 

Why do we celebrate Rama Navami?آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ kitpiks.com (Error: unknown archive URL)