حمل کے جھٹکے (eclampsia) ایسی خاتون کو آتے ہیں جو حاملہ ہو اور جسے پہلے سے مرگی نہ ہو۔ ایسی خواتین میں حمل کے ابتدائی 20 ہفتوں میں نہ کوئی علامت ہوتی ہے نہ بلڈ پریشر بڑھا ہوا ہوتا ہے۔ اس کے بعد کسی موقعے پر رفتہ رفتہ یا اچانک بلڈ پریشر بڑھنے لگتا ہے جسے پری ایکلیمسیا (preeclampsia) کہتے ہیں۔[7] اگر علاج نہ ملے یا علاج موثر ثابت نہ ہو تو جسم کے دوسرے اعضاء متاثر ہونے لگتے ہیں مثلاً گردے اور جگر، جس کی وجہ سے علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں۔ لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ کسی 20 ہفتوں سے زیادہ حاملہ خاتون کو بغیر کسی علامت کے اچانک جھٹکے لگنا شروع ہو جائیں۔
جیسے جیسے بچہ جننے کا وقت نزدیک آتا ہے خطرہ بڑھتا چلا جاتا ہے۔ وضع حمل (زچگی) کے بعد جھٹکے لگنے کا خطرہ یکدم بہت کم ہو جاتا ہے۔ ساتھ ہی بلڈ پریشر بھی نارمل ہو جاتا ہے۔ مگر شاذ و نادر خواتین میں وضع حمل کے بعد بھی جھٹکے آتے ہیں۔ جھٹکے لگ بھگ ایک منٹ تک آتے رہتے ہیں جس کے بعد خاتون یا تو بے ہوش ہو جاتی ہے یا اگر جاگتی رہتی ہے تو کچھ کنفیوز سی ہو جاتی ہے۔
حمل کے جھٹکے جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔ حد سے زیادہ بڑھا ہوا بلڈ پریشر بغیر جھٹکوں کے بھی دماغ کے اندر رگ پھٹنے یا سکتہ قلب کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لیے دوران حمل بار بار بلڈ پریشر چیک کروا لینا چاہیے۔ اگر چار گھنٹے سے زیادہ وقفے پر دو دفعہ چیک کرنے پر بلڈ پریشر 140/90 سے زیادہ ہو تو یہ پری ایکلمسیا کی علامت ہے۔
عام طور پر پیدائش کے وقت بچے کا وزن لگ بھگ 3 کلوگرام ہوتا ہے۔ جن خواتین کا بلڈ پریشر زیادہ رہتا ہے ان کے بچے عموماً کمتر وزن کے ہوتے ہیں۔ حاملہ خاتون کا بہت زیادہ بلڈ پریشر بغیر جھٹکوں کے بھی بچے کی جان لے سکتا ہے۔ اس کے برعکس شوگر کی مریضہ کے بچے پیدائش کے وقت زیادہ وزن رکھتے ہیں۔

حمل کے جھٹکے
اختصاصObstetrics
علاماتSeizures, high blood pressure[1]
مضاعفاتAspiration pneumonia, دماغی شریان, kidney failure, بندش قلب[1][1]
عمومی حملہAfter 20 weeks of pregnancy[1]
خطرہ عنصرPre-eclampsia[1]
تدارکایسپرین, calcium supplementation, treatment of prior hypertension[2][3]
علاجMagnesium sulfate, hydralazine, emergency زچگی[1][4]
تشخیض مرض1% risk of death[1]
تعدد1.4% of deliveries[5]
اموات46,900 hypertensive diseases of pregnancy (2015)[6]

علاج

ترمیم

جب تک پہلا جھٹکہ نہ آئے حاملہ خاتون کا علاج آسان ہوتا ہے۔ بلڈ پریشر کم کرنے والی دوائیں (جیسے ایلڈومیٹ، ہائڈرالازین وغیرہ) کے مسلسل استعمال سے بلڈ پریشر نیچے آ جاتا ہے اور جھٹکوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
میگنیشیئم سلفیٹ ایک سستا نمک ہوتا ہے جس کے انجکشن جھٹکوں کو روکنے میں بڑے موثر ہوتے ہیں۔[8]
اگر بار بار جھٹکے آ رہے ہوں یا دیر تک قائم رہیں تو مریضہ کو آئی سی یو میں داخل کر کے مصنوعی سانس دینے والی مشین (وینٹیلیٹر) سے منسلک کر دیا جاتا ہے۔
اگر حمل کی مدت تقریباً پوری ہو چکی ہے اور خود بخود ڈیلیوری کے امکان نہ ہوں تو جراحی (سیزر) سے بچہ نکال لیا جاتا ہے تاکہ ماں اور بچے کو خطرہ کم ہو جائے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج "Chapter 40: Hypertensive Disorders by Williams Obstetrics, 24e"۔ 2014 
  2. Mayo Clinic
  3. Magnesium sulfate in eclampsia and pre-eclampsia: pharmacokinetic principles.