سلسلہ کوہ انڈیز
(انڈیز سے رجوع مکرر)
سلسلہ کوہ انڈیز (Andes) دنیا کا سب سے لمبا پہاڑی سلسلہ ہے۔ یہ براعظم جنوبی امریکا میں شمال سے جنوب کی طرف اس کے مغربی ساحلوں کی طرف واقع ہے۔ یہ 7000 کلومیٹر (4000 میل) لمبا اور چند مقامات پر 500 کلومیٹر (300 میل) چوڑا ہے۔ اس کی اوسط بلندی 4000 میٹر (13000 فٹ) ہے۔ یہ پہاڑی سلسلہ ارجنٹائن، بولیویا، چلی، پیرو، ایکواڈور، کولمبیا اور وینیزویلا میں پھیلا ہوا ہے۔
اکنکاگوا (بلندی:6962 میٹر یا 22841 فٹ) اس سلسلے کی سب سے اونچی چوٹی ہے۔ انڈیز بلندی میں ہمالیہ سے کم ہے لیکن لمبائی میں دگنا ہے اور چوڑائی بھی زيادہ ہے۔
متعلقہ مضامین
ترمیمویکی ذخائر پر سلسلہ کوہ انڈیز سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |