انیتا گہا

بھارتی فلمی اداکارہ

انیتا گُہا (انگریزی: Anita Guha) (ولادت:1932ء - وفات: 20 جون 2007ء ) ایک بھارتی بنگالی فلمی اداکارہ تھیں جو عام طور پر فلموں میں پورانیک کردار ادا کرتی تھیں۔[1]وہ جئے سنتوشی ماں (1975ء) میں سنتوشی ماں کا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہوئیں۔

انیتا گہا
Anita guha.jpg

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 1932
وفات 20 جون 2007
ممبئی  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of India.svg بھارت (26 جنوری 1950–)
British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
Flag of India.svg ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات منک دت
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پیشہ وارانہ زندگیترميم

انیتا 1950ء کی دہائی میں مقابلہ حسن میں حصّہ لینے کے لیے ممبئی آئی تھیں اس وقت ان کی عمر صرف 15 سال تھی۔[2] انیتا ممبئی میں ایک اداکارہ بن گئیں اور فلم ٹونگا والی (1955ء) سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ اس کے بعد وہ دیکھ کبیرہ رویا (1957ء) ، شاردا (1957ء)[3] اور گونج اتھی شہنائی جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کی، جس کے لیے ان کو فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا۔ یہ نامزدگی ان کی پیشہ وارانہ زندگی کی واحد نامزدگی تھی۔[4] 1961ءمیں ، انیتا نے بابو بھائی مسٹری کی فلم سمپورہ رامائن میں بطور سیتا نظر آئیں۔[5] لیکن جئے سنتوشی ماں (1975ء) میں اداکاری کرنے کے لیے سب سے زیادہ مشہور تھیں ۔

ذاتی زندگیترميم

انیتا گہا کی شادی اداکار مانیک دت سے ہوئی تھی۔ ان کی کوئی حیاتیاتی اولاد نہیں تھی۔بعد میں انہوں نے ایک بچی کو گود لیا۔ اپنے شوہر کی موت کے بعد ، انیتا ممبئی میں تنہا رہائش پزیر تھیں اور 20 جون 2007ء کو دل کا دورہ کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔انیتا گہا اداکارہ پریما نارائن کی خالہ تھیں۔ پریما اپنی بہن انورادھا گہا کی بیٹی ہیں۔

متعلقہ روابطترميم

حوالہ جاتترميم

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین. "Anita Guha". 
  2. "Santoshi Maa Anita Guha dead". The Times of India. 20 Jun 2007. 26 جنوری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2021. 
  3. "Anita Guha, 70s, actress - Entertainment News, Obituary, Media - Variety". Variety. 09 جولا‎ئی 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 20 اپریل 2020. 
  4. "1st Filmfare Awards 1953" (PDF). 12 جون 2009 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2007. 
  5. "Anita Guha dead". The Hindu. Chennai, India. 20 June 2007. 09 جنوری 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2012. 
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔