اوقیانوسیہ کی زبانیں تین بڑے جغرافیائی گروہوں میں تقسیم ہوتی ہیں۔

  • بڑا اوسٹرونیشی زبان خاندان (Austronesian language family) جس میں مالے (انڈونیشیائی)، ٹیگا لوگ (فلپائنی) اور پولینیشیائی زبانیں ماوری اور ہوائی شامل ہیں۔
  • اصلی النسل آسٹریلوی زبانیں (Aboriginal Australian languages) جس میں بڑی پاما-نینگان (Pama-Nyungan) خاندان کی زبانیں شامل ہیں۔
  • نیو گنی اور ہمسایہ جزائر کی پاپوا زبانیں (Papuan languages)، بشمول متغیر نیو گنی زبانیں۔

نوآبادیاتی زبانوں میں انگریزی آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ہوائی اور بہت سے دوسرے علاقوں میں بولی جاتی ہے، نیو کیلیڈونیا اور فرانسیسی پولینیشیا میں فرانسیسی، مشرقی تیمور میں پرتگیزی، جزائر بونن میں جاپانی اور جزیرہ ایسٹر میں ہسپانوی۔

اس کے علاوہ تارکین وطن آسٹریلیا میں اس طرح کے مینڈارن، اطالوی، عربی، کینٹونیز، یونانی اور دیگر زنانیں بھی اپنے ساتھ لائے [1] اور اسی طرح فجی میں یا فجی ہندی۔

حوالہ جات

ترمیم

سانچہ:فہرستیں ممالک اور زبانیں