اپندرناتھ اشک

ناول نگار

اپندر ناتھ اشک ہندی: उपेन्द्रनाथ अश्क، نقحرUpendranath Ashk‎، (انگریزی: Upendranath Ashk)، (پیدائش:14 دسمبر، 1910ء - 19 جنوری، 1996ء) بھارت سے تعلق رکھنے والے اردو کے مشہور ناول نگار، افسانہ نگار، شاعر اور ڈراما نویس تھے۔

اپندرناتھ اشک
(ہندی میں: उपेन्द्रनाथ अश्क ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائش 14 دسمبر 1910ء [1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جالندھر [3]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 19 جنوری 1996ء (86 سال)[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الہ آباد   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)
بھارت (26 جنوری 1950–)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصنف ،  ڈراما نگار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی [1]،  پنجابی ،  اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ    ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حالات زندگی و تخلیقی دور

ترمیم

اوپندر ناتھ اشک 14 دسمبر، 1910ء کو جالندھر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ 1930ء تک لاہور میں رہائش پزیر رہے، بعد ازاں برطانوی ہندوستان (موجودہ بھارتی حصہ) میں منتقل ہو گئے۔[4]

ادبی زندگی کی ابتدا پنجابی شاعری سے کی۔ بعد ازاں اردو کو ذریعۂ اظہار بنایا۔ ان کی پہلی نظم 1926ء میں شائع ہوئی۔ ان کا پہلا ہندی کہانیوں کا مجموعہ جدائی کی شام کے گیت لاہور سے شائع ہوا۔ ہندوستان میں مختلف اخبارات و رسائل کے لیے تحریریں لکھتے رہے۔ 1941ء سے 1945ء تک کا عرصہ آل انڈیا ریڈیو میں گزارا۔ بمبئی میں رہائش اختیار کرنے کے بعد فلم کی جانب راغب ہوئے اور کئی فلموں کی کہانیاں اور اسکرین پلے تحریر کیے۔ اس کے علاوہ دوستوفسکی اور اونیل کے شاہکار تراجم بھی آپ کے حصے میں آئے۔ کچھ عرصے بعد الہ آباد منتقل ہو گئے۔ وہاں نیلاب پرکاش کے نام سے اشاعتی ادارہ قائم کیا[4]۔ اوپندر ناتھ اشک اپنی تحریروں میں پنجاب کی روزمرہ دیہی زندگی کی عکاسی بڑے خوبصورت انداز میں کرتے ہیں۔ اشک افسانوں میں پاپی، کونپل، پلنگ اور ڈراموں میں 'چھٹا بیٹا، انجو دیدی اور قید بہت مشہور ہوئے۔

تصانیف

ترمیم

افسانہ

ترمیم
  • عورت کی فطرت
  • پلنگ
  • قفس
  • پرواہے
  • کونپل اور دوسرے افسانے

ڈرامے

ترمیم
  • پاپی
  • چھٹا بیٹا
  • انجو دیدی
  • قید بہت
  • بھنور
  • اڑان
  • الگ الگ راستے

ناول

ترمیم
  • گرتی دیواریں
  • ستاروں کے کھیل
  • گرم راکھ
  • بڑی بڑی آنکھ

شاعری

ترمیم
  • دیپ جلے گا
  • چاندنی رات اور اجگر

اعزازات

ترمیم

اوپندر ناتھ اشک کو 1965ء میں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

وفات

ترمیم

اپندر ناتھ اشک 19 جنوری 1996ء کو الہ آباد ، اترپردیش ، ہندوستان میں 85 سال کی عمر میں وفات پا گئے[4]۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb14485498x — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. ^ ا ب Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/ashk-upendranath — بنام: Upendranath Ashk — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Ашк Упендранатх
  4. ^ ا ب پ اوپندر ناتھ اشک-مصنف کا تعارف، اردو ڈائجسٹ لاہور، اپریل 2011ء