اکیسویں صدی میں قصاص
اس مضمون یا قطعے کو قصاص میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ |
بیشتر اسلامی ممالک میں کچھ شرعی قوانین نافذ ہیں جن میں قصاص بھی شامل ہے۔ ذیل میں قانون قصاص کے اطلاق کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔
سعودی عرب
ترمیمسعودی عرب میں اگر کوئی سڑک حادثہ میں ہلاک ہو جائے تو خواہ یہ سہواً ہی ہوا ہو، متاثر فرد کا خاندان قصاص کے ذریعہ اس ڈرائیور سے عمر بھر کی کمائی رکھوا کر اسے کنگال کر دیتا ہے۔
پاکستان
ترمیمپاکستان میں کچھ شرعی قانون محمد ضیاالحق کی صدارت کے دوران تعزیرات پاکستان میں شامل کیے گئے مگر یہ متوازی قانون کے طور پر شامل کیے گئے کہ چاہا تو شرعی قانون استعمال کر لیا اور چاہا تو برطانوی قانون۔ اس میں قصاص کا قانون بھی شامل ہے۔ قصاص کے قانون کو غلط استعمال کرنے کے متعدد واقعات ہوئے جس میں :
- قاتل ریمنڈ ڈیوس کی رہائی
- امیر لڑکوں کا قتل سے بذریعہ قصاص فی سبیل اللہ چھوٹ جانے کا واقعہ۔
عدالت اعظمی میں منصف اعظم افتخار چودھری نے قصاص قانون کے اس استعمال پر برہمی کا اظہار کیا،[1] اور نواز شریف کی پارلیمان کو اس سلسلہ میں قانون سازی کا مشورہ دیا۔
اس کے برعکس کچھ واقعات میں مبینہ طور پر قصاص کے غلط استعمال سے کسی فرد کو سزا دینا:
- مرزا طاہر حسین، جس نے اپنے اوپر جنسی حملہ کرنے والے کو حملہ آور کی پستول سے قتل کر دیا اور مقتول کے خاندان نے قصاص کے قانون کے تحت اسے معاف کرنے سے انکار کر دیا۔ (18 سال بعد پرویز مشرف نے عالمی دباؤ پر اسے ماروائے عدالت رہا کر دیا)۔[2]
- ↑ "سپریم کورٹ میں قصاص مقدمے کی سماعت"۔ بی بی سی۔ 3 اکتوبر 2013ء۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ "Pardoned Briton released from Pakistani jail"۔ انڈپنڈنٹ۔ 17 نومبر 2006ء۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ