ایسٹر وکٹوریا ابراہم

بھارتی ماڈل اور اداکارہ

ایسٹر وکٹوریا ابراہم (انگریزی: Esther Victoria Abraham) (30 دسمبر 1916ء تا 6 اگست 2006ء) ایک بھارتی ماڈل اور اداکارہ تھی۔ وہ اسٹیج نام پرامیلا سے مشہور تھی۔ وہ پہلی خاتون ہیں جنھوں نے بالی وڈ میں کوئی فلم پیوڈیوز کی ہے۔ انھوں نے 1947ء میں مس انڈیا کا خطاب بھی جیتا تھا۔

پرامیلا دیوی

معلومات شخصیت
پیدائش 30 دسمبر 1916
کولکاتا، بنگال پریزیڈنسی، برطانوی راج
وفات 6 اگست 2006(2006-80-60) (عمر  89 سال)
ممبئی، مہاراشٹر، India
قومیت بھارتی
دیگر نام پرامیلا
اولاد حیدر علی (اداکار)
عملی زندگی
پیشہ
  • ماڈل
  • اداکارہ
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پرامیلا 1936ء کی فلم ہماری بٹیا میں۔

ذاتی زندگی

ترمیم

پرامیلا کی ولادت 1916ء میں کولکاتا میں بغدادییہودی خاندان میں ہوئی۔[1][2] ان کے والد ریوبین ابراہم کولکاتا کے مشہور تاجر تھے اور والدہ ماتلدا اسحاق کا تعلق کراچی سے تھا۔ والد نے دو شادی جن سے 4 بچے ہوئے اور دوسری شادی سے 7 بچے ہوئے۔ ایستٹر دوسری بیوی سے تھی۔

ایسٹر نے بھی دو شادیاں کیں۔ پہلی شادی سے ایک بچہ ہوا۔ انھوں نے دوسری شادی ساتھی اداکار سید حسن علی زیدی سے کی جو کمار کے نام سے مشہور تھے۔ انھیں چار اولادیں ہوئیں۔ سید حسین علی زیدی شیعہ تھے اور مغل اعظم اور شری 420 جیسی فلموں میں کام کر چکے تھے۔ ایسٹر ان کی دوسری بیوی تھی۔۔[3] 1963ء میں کمار نے پاکستان کی راہ لی مگر ایسٹر نے بھارت میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا اور کئی فلمیں پروڈیوز کیں۔ انھوں نے متعدد فلموں میں اداکاری بھی کی۔ ان کے سب سے چھوٹے بیٹے ححیدر علی (اداکار) نے بھی ٹی وی اور فلموں میں اپنا کیرئر بنایا۔ ان کی بیٹی نقی جہاں 1967ء میں ایو ویکلی کی مس انڈیا بنی تھی۔ انھوں نے آسٹریلیا میں کوین آف دی پیسیفک کویسٹ میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔[4] وہ دونوں اکلوتی ماں بیٹٰ کی جوڑی ہے جنھوں نے مس انڈیا کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔ 6 اگست 2006ء کو ایسٹر کا انتقال ہو گیا۔[5]

کیرئر

ترمیم

ایسٹر عرف پرامیلا 1947ء میں مس انڈیا کا خطاب اپنے کرنے والی پہلی خاتون تھی۔ اس وقت ان کی عمر 31 برس تھی۔[6][7][8] انھوں نے اپنے کیرئر کا آغاز ایک پاسری تھیٹر کے لیے بطور رقاصہ کے کیا۔ وہ تھیٹر کے وقفہ کے دوران میں 15 منٹ کے لیے ناچا کرتی تھی۔[9] انھوں نے 30 فلموں میں بہت بے باک اور جانبازی والے کردار کیے۔ وہ بے خوف اور نڈر تھی۔ ان کی مشہور فلموں میں الٹی گنگا، بجلی، جنگل کنگ اور بسنت قابل ذکر ہیں۔ انھوں نے کمپنی سلور پروڈکشن کے بینر تلے 16 فلمیں پروڈیوز کیں اور ایسا کرنے والی پہلی بھارتی خاتون بنی۔ ممبئی کے وزیر اعلیٰ مورار جی دیسائی نے انھیں پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں قید کر لیا تھا کیونکہ وہ برابر پاکستان کا سفر کیا کرتی تھی۔ بعد میں پتا چلاکہ وہ اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے پاکستان جایا کرتی تھی۔[10] پرامیلا ذہین اور متعدد صلاحیتوں کی مالک تھی۔ ایک اچھی اداکارہ، رقاصہ اور پروڈیوزر ہونے کے علاوہ وہ جامعہ کیمبرج سے گریجیٹ بھی تھی کسی زمانہ میں اچھی معلمہ رہ چکی تھی۔[11] وہ اپنی فلموں کے لیے کپڑے اور زیور خود ہی ڈیزائن کرتی تھی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Jewish stars of Bollywood"۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 ستمبر 2014 
  2. "Meet Pramila, the first Miss India"۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 ستمبر 2014 
  3. Pramila: Esther Victoria Abraham – A Star Studded Bollywood and Glamour Family in India آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ jewishcalcutta.in (Error: unknown archive URL)۔ Jewish Calcutta
  4. "History of India's Jewish beauty queens"۔ YNet
  5. Pramila – The first Miss India
  6. "Pramila – Esther Victoria Abraham – PramilaFirst Miss India 1947 – A Tribute – Pictures"۔ Zimbio۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2011 
  7. "Mama Hindustani"۔ آؤٹ لک۔ 20 Oct 1997 
  8. Pramila, Esther Victoria Abraham-A biography
  9. Esther Abraham Was 31 & Pregnant When She Was Crowned The 1st Miss India In 1947. Here’s Her Story
  10. Meet Pramila, the first Miss India۔ ریڈف ڈاٹ کوم
  11. [1]

بیرونی روابط

ترمیم

انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر 695193/ ایسٹر وکٹوریا ابراہم