ایشا ربّا تیلگو سنیما کی ایک مشہور اداکارہ ہیں، جو اپنی فلموں انتھکا منڈو تروتھا (2013ء)، بانڈیپوٹو (2015ء)، اوئے (2016ء)، امی تھمی ، درسکوڈو (2017)، اؤ (2018ء). اور ارووندا سمیتا ویرا راگھوا (2018ء) میں اپنے کردار کے لیے مشہور ہیں۔

ایشا ربا
 

معلومات شخصیت
پیدائش 19 اپریل 1988ء (36 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ورنگل  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش حیدر آباد  ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آنکھوں کا رنگ بھورا  ویکی ڈیٹا پر (P1340) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بالوں کا رنگ خاکی  ویکی ڈیٹا پر (P1884) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد
وزن
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی ترمیم

ایشا ربّا 19 اپریل 1990ء کو وارنگل میں پیدا ہوئیں اور ان کی پرورش حیدرآباد ، تلنگانہ میں ہوئی ۔ ایشا ربّانے ایم بی اے کیا اور اس کے بعد میں فیس بک پر ایشا کی تصاویر دیکھ کر ہدایتکار موہنا کرشنا انڈراگانتی نے انھیں پسند کیا اور اپنی فلم میں کام دے کر انھیں تیلگو فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا۔

فلمی کیریئر ترمیم

ایشا ربّا نے پہلی بار فلم انتھکا منڈو آ تروتھا میں ہیروئن کا مرکزی کردار ادا کیا۔ فلم میں ان کے ساتھ اداکار سمنتھ اشون تھے، یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی اور اسے جنوبی افریقہ میں بین الاقوامی ہندوستانی فلمی فیسٹیول میں بہترین فلم کے لیے نامزد کیا گیا۔

اپنی پہلی فلم کے لیے ہی ایشا ربّا کو بیسٹ ایکٹریس کے ضمرے میں وامسی گرو دیویگا ایوارڈز ، سری کلاسدھا تیلگو ایسوسی ایشن چنائی ایوارڈ، بنگارو تھللی وومن آف ایکسلنس ایوارڈ  بھی ملا۔

بعد ازاں، انھوں نے کئی جنوبی ہندوستانی فلموں میں کام کیا جن میںاداکار اللاری نریش کے ساتھ بانڈیپوٹو (2015ء)، اداکار گیتھن بریٹو کے ساتھ اپنی پہلی تمل فلم اوئے (2016ء)، اداکار آدی شیوکے ساتھ امی تمی(2017ء) ، اداکار اشوک  بندریدی کے ساتھ درسکوڈو (2017ء)، مایا مال (2017ء)، اداکارہ کاجل اگروال، نتھیا مینن، رجینا کاسیندرا  کے ساتھ اؤ (2018ء) ،اداکار سمنتھ شلیندرا  کے ساتھ فلم برانڈ بابو (2018ء)، اداکار این ٹی آر جونئیر کی فلم ارووندا سمیتا ویرا راگھوا (2018ء) اور سبرہمنیا پورم (2018ء) شامل ہیں۔

فلم امی تمی کے لیے بیسٹ ایکٹریس  زمرے  میں تیلگو اپسارا ایوارڈ ، سینسیشنل ایکٹریس کے ضمرے میں سیناگرس ایوارڈ ، اندھرا پردیش فلم چیمبرز آف کامرس ایوارڈ، سنتوشم ایورڈز  (ناقدین) کا ایوارڈ بھی ملاسے نوازا گیا۔ [2] اس کے علاوہ انھیں وی بی انٹرٹینمنٹس وندیتھرا کی جانب سے سال 2019ء کا بیوٹی آف دی ائیر ایوارڈ بھی ملا۔

ایشا ربا کی آنے والی فلموں میں  اداکار جی وی پرکاش کمار کے ساتھ ہارر کامیڈی فلم ائیارام جن منگل اور  کنڑ اداکار شیوراجکمار کے ساتھ اپنی پہلی کنڑ فلم میں نظر آئیں گی۔

فلموں کی فہرست ترمیم

کلید
ان فلموں کی نمائندگی کرتا ہے جو ابھی تک ریلیز نہیں ہوئی ہیں
سال عنوان کردار ڈائریکٹر زبانیں نوٹ
2013 انتھاکا منڈو آ تروتھا اننیا موہن کرشنا انڈراگانٹی تیلگو تیلگو ڈیبیو

بہترین اداکارہ ۔ ومشی گڑودویگا ایوارڈ

بہترین اداکارہ ۔ سری کالسودھا تلگو ایسوسی ایشن چنئی

بنگارو تھیلی ویمن آف ایکسی لینس ایوارڈ

2015 بانڈی یپوٹو جانہوی
2016 اوئے شویتا فرانسس مارکس تمل تمل فلم

ہندی ڈب: لِو کے لیے

2017 امی تمی دیپیکا موہن کرشنا انڈراگانٹی تیلگو بہترین اداکارہ۔ زی اپسرا ایوارڈ

بہترین سنسنی خیز اداکارہ۔ 49 واں سینئروز ایسوسی ایشن فلم ایوارڈ

بہترین اداکارہ۔ آندھرا پردیش فلم چیمبرز آف کامرس

بہترین اداکارہ نقاد سنتوشام ایوارڈز

مایا مال مائتھری گووند للام
درسکوڈو نمرتھا جکھا ہری پرساد
2018 اؤ رادھا پرشانت ورما ہندی ڈب: انتر یدھ
برانڈ بابو پربھاکر ہندی ڈب: برانڈ بابو
اراوندا سمیتھا ویرا راگھوا سنندا ٹرائیوکرم سرینواس بیوٹی آف دی ائیر 2019 VBEntertrainments Vendithera ایوارڈز
سبھرمنیا پورم پریا سنتھوش جگرلاپڈی
ساویاساچی ۔ خصوصی کردار ۔ چندو مونڈیٹی ہندی ڈب: ساویاساچی
2019 راگالا 24 گینٹالو ودیا سرینواس ریڈی تیلگو
2019 style="background: #DDF; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="no table-no2"|اعلان ہوگا ایزل تمل
2019 SRK اعلان ہوگا لکشمن کنڑا کنڑ پہلی فلم

حوالہ جات ترمیم

  1. بنام: Eesha Rebba — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/448862
  2. https://qaayet.com/eesha-rebba-wiki-bio-figure-age-weight[مردہ ربط]

بیرونی روابط ترمیم