ایشا شروانی
ایشا شروانی (انگریزی: Isha Sharvani) (ولادت: 29 ستمبر 1984) ایک بھارتی معاصر رقاصہ اور فلمی اداکارہ ہیں۔[1] وہ اپنی بھارتی معاصر اور فضائی رقص کی مظاہرہ کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہ بالی وڈ، ملیالم اور تمل فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔
ایشا شروانی | |
---|---|
ایشا شروانی 2013 میں ' ڈیوڈ'، کے پریمیئر کے موقع پر
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | گجرات، بھارت |
ستمبر 29, 1984
رہائش | تریوینڈرم |
قومیت | بھارتی |
عملی زندگی | |
پیشہ | بھارتی معاصر رقاصہ، اداکارہ |
مادری زبان | گجراتی |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | www |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمایشا شروانی 29 ستمبر 1984 کو بھارت کے گجرات میں ہوئیں تھیں۔ ایشا سراہی ہوئی کتھک رقاصہ دکشہ شیٹھ کی بڑی بیٹی اور آسٹریلیائی موسیقار دیو ایسارو کی بیٹی ہیں۔ ایشا شروانی احمد آباد میں رہتی تھیں، وہ تری وندرم میں سکونت اختیار کرنے سے پہلے دہلی ، ورینداون اور بنگلور میں رہیں۔[2] اس کا ایک چھوٹا بھائی ہے جس کا نام تاؤ اِسارو ہے ، جو ایک مشہور تکراری ماہر ہے۔
ایشا شروانی کے والدین نے کیرالہ کے تروواننتاپورم میں آرٹ ریسرچ ، ٹریننگ اینڈ انوویشن (اے آر ٹی آئی) کے نام سے ایک آرٹس اسکول کی بنیاد رکھی جہاں ایشا 13 یا 14 سال تک مقیم رہیں۔ 13 سال کی عمر میں، ایشا شروانی نے اپنے ڈانس اسکول میں اپنی والدہ ڈکشہ شیٹھ سے رقص سیکھنے کا آغاز کیا اور کلاریپیاٹو ، کتھک اور چھاؤ ڈانس سیکھنے کے ساتھ ساتھ پچھلے سات سالوں میں 22 ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ بھی ہیں ۔[3]
انڈیا ڈیلی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے مطابق ، ایشا نے بتایا کہ وہ "فلمی صنعت سے الگ ایک مختلف زندگی گزار چکی ہیں۔ 11 سالوں سے میں ایک بہت ہی تادیبی ماحول میں رہی جہاں دن میں آٹھ سے 10 گھنٹے کی تربیت دی جاتی تھی اور وہاں لڑکے اور لڑکیوں میں کوئی فرق نہیں تھا۔وہ ایک تربیت یافتہ ملکم رقاصہ ہیں،یہ ایک قسم کا لوک رقص ہوتا ہے۔[4]
متعلقہ روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر ایشا شروانی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Isha Sharvani"
- ↑ Swati R Chaudhary۔ "Isha Sharvani"۔ GlamSham۔ Yahoo!۔ TNN۔ 13 مارچ 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2006
- ↑ "Isha Sharvani: Married to the God of dance : Bollywood News : ApunKaChoice.Com"۔ 19 اگست 2006 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2006
- ↑ "Subhash Ghai's new discovery Isha Sharvani - better than Madhuri and Ashwariya - ready for bold Bollywood"۔ India Daily۔ 15 December 2004۔ 12 جنوری 2005 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2006 – archive.is سے