ایما شارلیٹ ڈیوری واٹسن[7] (پیدائش: 15 اپریل 1990ء)[8] ایک برطانوی اداکارہ، ماڈل اور سماجی کارکن ہیں۔ انھوں نے پیرس میں جنم لیا اور اوکسفرڈشائر میں پلی بڑھیں۔ ایما ڈریگن اسکول میں زیر تعلیم رہیں اور اوکسفرڈ میں اسٹیج کوچ تھیٹر آرٹس کی شاخ میں اداکارہ بننے کی تربیت پائی۔ ہیری پوٹر فلمی سلسلہ میں اپنے مرکزی کردار ہرمائنی گرینجر کے ذریعے ان کی شہرت کے سفر کا آغاز ہوا اور وہ 2001ء سے 2011ء تک ہیری پوٹر سلسلے کی تمام آٹھوں فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔ اس سے قبل انھوں نے صرف اسکول ڈراموں میں اداکاری کی تھی۔[9] ہیری پوٹر سلسلے نے ایما واٹسن کو عالمی شہرت کی حامل اداکارہ بنادیا اور ناقدین کی ستائش کے ساتھ ساتھ انھیں 10 ملین یورو سے زیادہ رقم حاصل ہوئی۔[10] انھوں نے اس سلسلے کے علاوہ بھی اداکاری جاری رکھی۔ سب سے پہلے ایما نے دی ٹیل آف ڈیسپریاکس میں صداکاری کی اور جب ناول بیلے شوز کی ٹیلی ویژن کے لیے ڈھالا گیا تو اس کا حصہ بھی رہیں۔ اس وقت سے، ایما کئی فلمیں کرچکی ہیں۔

ایما واٹسن
(برطانوی انگریزی میں: Emma Charlotte Duerre Watson ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ایما واٹسن، 2013ء کے کن فلمی میلے کے موقع پر

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Emma Charlotte Duerre Watson ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش (1990-04-15) 15 اپریل 1990 (عمر 34 برس)
پیرس، فرانس
رہائش نیویارک (2019–)  ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت برطانوی[1]
آنکھوں کا رنگ گہرا بھورا   ویکی ڈیٹا پر (P1340) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 165 سنٹی میٹر [2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P2048) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ساتھی جانی سیمنز (مئی 2011–نومبر 2011)  ویکی ڈیٹا پر (P451) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ براؤن
وارسیسٹر کالج، اوکسفرڈ
تخصص تعلیم انگریزی ادب   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد بیچلر   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ
  • اداکارہ
  • ماڈل
  • سماجی کارکن
مادری زبان برطانوی انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [5][6]،  فرانسیسی [5]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 1999ء–تاحال
وجہ شہرت ہیری پوٹر فلمی سلسلہ
مائے وویک ود میریلن
دی پرکس آف بیئنگ اے وال فلاور
اقوام متحدہ نسواں سفیر خیرسگالی
کارہائے نمایاں بیوٹی اینڈ دی بیسٹ (2017ء فلم) ،  لٹل ویمن (2019ء فلم) ،  نوح   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سال 2011ء سے 2014ء تک، ایما فلمی منصوبوں پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی حاصل کرتی رہیں۔ اس دوران وہ جامعہ براؤن اور وارسیسٹر کالج، اوکسفرڈ میں زیر تعلیم رہیں اور مئی 2014ء میں جامعہ براؤن سے انگریزی ادب میں بیچلرز کی سند حاصل کی۔[11]

ایما کے ماڈلنگ سفر میں بربری اور لین کم کے لیے تشہیری مہم شامل ہیں۔ بطور مشیر فیشن، انھوں نے پیپل ٹری کے لیے ملبوسات کا ایک سلسلہ تیار کرنے میں معاونت کی۔ انھیں 2014ء میں برطانوی اکادمی فلم و ٹیلی ویژن فنون کی جانب سے سال کا برطانوی فن کار کا اعزاز دیا گیا۔ اسی سال، اقوام متحدہ نسواں کی سفیر خیرسگالی کے طور پر ان کا تقرر ہوا[12] اور انھوں نے خواتین کے لیے اقوام متحدہ کی مہم ہی فار شی میں اہم کردار ادا کیا جس کا مقصد جنسی مساوات کے لیے مردوں کو آگے آنے کی ترغیب دینا ہے۔

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Check If You're a British Citizen" [دیکھیے کہ کیا آپ برطانوی شہری ہیں] (بزبان انگریزی)۔ ڈیجیٹل سروسز، حکومت مملکت متحدہ۔ ??۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولا‎ئی 2016 
  2. https://www.imdb.com/name/nm0914612/bio
  3. https://www.celebheights.com/s/Emma-Watson-1502.html
  4. https://celebritytall.com/emma-watson-height-weight-age/
  5. http://www.regression-derfilm.de/11-fakten-ueber-emma-watson/ — اخذ شدہ بتاریخ: 28 فروری 2020
  6. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/6647395
  7. "ایما واٹسن". لیٹ شو ود ڈیوڈ لیٹرمین. Episode 3145. 8 July 2009. سی بی ایس. 
  8. ٹم واکر (29 September 2012)۔ "Emma Watson: Is there Life After Hermione?" [ایما واٹسن: کیا ہرمائنی گرینجر کے بعد بھی زندگی ہے؟] (بزبان انگریزی)۔ دی انڈیپنڈنٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولا‎ئی 2016 
  9. پریس ریلیز (23 March 2007)۔ "Daniel Radcliffe, Rupert Grint and Emma Watson to Reprise Roles in the Final Two Instalments of Warner Bros. Pictures' Harry Potter Film Franchise" [ڈینیل ریڈکلف، روپرٹ گرنٹ اور ایما واٹسن وارنر برادران پکچرز کے ’’ہیری پوٹر‘‘ فلمی سلسلے کی آخری دو اقساط میں اپنا کردار نبھائیں گے] (بزبان انگریزی)۔ وارنر برادران۔ 02 اپریل 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولا‎ئی 2016 
  10. سیلی پیک (10 July 2007)۔ "Harry Potter's Sidekick 'Rich Enough To Retire'" [ہیری پوٹر کی ساتھی اتنی امیر ہیں کہ ریٹائرمنٹ لے سکتی ہیں] (بزبان انگریزی)۔ دی ٹیلیگراف۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولا‎ئی 2016 
  11. "Emma Watson Graduates from Brown University" [ایما واٹسن نے جامعہ براؤن سے گریجویشن کرلی] (بزبان انگریزی)۔ دی ٹیلیگراف۔ 25 May 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولا‎ئی 2016 
  12. "Emma Watson named UN Women Goodwill Ambassador" [ایما واٹسن اقوام متحدہ نسواں کی سفیر خیرسگالی مقرر] (بزبان انگریزی)۔ دی انڈیپینڈنٹ۔ 8 July 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولا‎ئی 2016