ایم-13 موٹروے (پاکستان)
ایم-13 موٹروے ( اردو: موٹروے 13 ) یا کھاریاں-راولپنڈی موٹروے،، جو ستمبر 2022ء سے زیر تعمیر ہے [1] یہ موٹروے راولپنڈی کو کھاریاں سے جوڑے گا۔ 117 کلومیٹر (73 میل) طویل موٹروے میں 8 انٹرچینجز، 2 سروس ایریاز، 26 پل ہوں گے، جن میں ایک پل دریائے جہلم پر تعمیر ہو گا جس میں 1.3 کلومیٹر (0.81 میل) کی دو جڑواں ٹیوب سرنگیں ہوں گی۔ اوردوسرا پل 0.6 کلومیٹر (0.37 میل) بالترتیب دینا اور سوہاوہ کے درمیان سالٹ رینج کو عبور کرنے کے لیے تعمیر کیاجائے گا۔ [2] M-13 چار لین والی موٹروے ہوگی (چھ لین تک توسیع پزیر) جس کی حد رفتار 120 کلومیٹر/گھنٹہ (75 میل فی گھنٹہ) ہوگی اور 2 سال کی متوقع مدت میں تکمیل ہو گی۔ [3] یہ موٹر وے دار الحکومت اسلام آباد اور لاہور کے درمیان سفر کے وقت کو موجودہ M2 موٹروے کے بنسبت ایک گھنٹہ کم کر دے گی، اس کے مکمل ہونے کے بعد جی ٹی روڈ N5 ہائی وے سے ٹریفک کا رش کم ہو جائے گا۔ [1] یہ راولپنڈی رنگ روڈ کے ذریعے M2 موٹروے سے لنک ہو گی۔
ایم-13 | |
---|---|
Kharian-Rawalpindi Motorway | |
Route information | |
Maintained by نیشنل ہائی وے اتھارٹی | |
Length | 117 کلومیٹر (73 میل) |
History | Under Construction |
Major junctions | |
East end | کھاریاں |
West end | راولپنڈی |
Location | |
Country | پاکستان |
Major cities | |
Highway system | |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب Waseem Ashraf Butt (2022-09-30)۔ "Land being acquired for Kharian-Pindi motorway"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2022
- ↑ "Request for Proposal – Kharian Rawalpindi Motorway" (PDF)۔ National Highways Authority (NHA)۔ 7 فروری 2022۔ صفحہ: 49–50۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 دسمبر 2022
- ↑ "Transaction structure of Kharian-Rawalpindi Motorway approved"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ 2021-10-16۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2022
بیرونی روابط
ترمیم- نیشنل ہائی وے اتھارٹیآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ nha.gov.pk (Error: unknown archive URL)
- پاکستان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ nhmp.gov.pk (Error: unknown archive URL)