مندرہ

شہر اور یونین کونسل ، ضلع راولپنڈی

مندرہ شہر (انگریزی: Mandra) ، (ہندی: मंदरा ‎) (بنگالی: মান্দ্রা )‏ ، تحصیل گوجر خان، ضلع راولپنڈی، پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔ مندرہ شہر جی ٹی روڈ پر واقع ہے۔ یہاں سے ریلوے لائن اور سڑک چکوال کو جاتی ہے۔ مندرہ قدیم زمانے کا شہر ہے اور جنکشن کی حثیت رکھتا ہے۔ مندرہ کی آبادی کا زیادہ تر انحصار زراعت سے وابستہ ہے۔[1]

یونین کونسل
ملک پاکستان
صوبہپنجاب، پاکستان کا پرچمپنجاب، پاکستان
ضلعضلع راولپنڈی
تحصیلگوجرخان
رمزِ ڈاک47670
آبادی (2015 (estimated))
 • کل18,574

مندرہ شہر میں شیر شاہ سوری کی باؤلی آج بھی قائم ہے جہاں بوہڑ کا درخت اور پانی کا کنواں موجود ہے۔ مندرہ گوجرخان سے 15 کلومیٹر اور راولپنڈی سے 40 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

خطہ پوٹھوہار کا نقشہ

محل وقوع و جغرافیہ ترمیم

مندرہ بازار کی ایک جانب جی ٹی روڈ ہے جہاں سے پاکستان بھر کے لیے ہر جگہ جانے کے لیے گاڑی میسر ہوتی ہے۔ مندرہ سے چکوال سرگودھا تلہ گنگ وغیرہ اور مین جی ٹی روڈ سے جہلم کھاریاں گجرات لاہور جانے کے ذرائع آمد ورفت ہیں۔

مضافاتی علاقے ترمیم

مندرہ سے ملحقہ 6 یونین کونسل ہیں جس میں مندرہ، کلیام اعوان، کوری دولال، نور دولال، ساہنگ اور گھنگریلہ ہیں جن کی آبادی کا دارو مدار مرکز مندرہ ہے۔ موہڑہ مندو، کوری دولال، بھاٹہ ،گنجہ مَیرا، کُنڈ، دریالہ کلیال،کوری دولال، نُوردولال، ٹپیالی، ساہنگ، پوٹھی، ہرنال، ککھری، جوڑیاں، کلیام اعوان، تبکیاں، ارجن، بُوچہ، ہرنال اور چہاری اس کے قریبی اور مشہور گاؤں ہیں۔ [2]

  1. ڈھوک حبیب، مندرہ

نقل و حمل ترمیم

شاہرات ترمیم

پاکستان کے مروجہ نظام شاہرات کے تحت قائم بین الاضلاعی شاہرات کے ذریعے یہ شہر اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرخان، چکوال، کلرسیداں، کہوٹہ اور روات کے ساتھ متصل ہے۔ جی ٹی روڈ مندرہ کو پاکستان مختلف حصوں سے ملاتی ہے۔ جی ٹی روڈ مندرہ کے درمیان میں ہے۔ جہاں پر ہر وقت پبلک ٹرانسپورٹ میسر ہو تی ہے۔ مندرہ چکوال روڈ چکوال کو براستہ مندرہ سے جاتی ہے۔ گوجر خان شہر مندرہ سے تقریبا 13 کلومیٹر دور ہے، راولپنڈی ، اسلام آباد تقریبا 45 کلومیٹر، چکوال سے 63 کلومیٹر، روات 14 کلومیٹر دور ہے۔ مندرہ میں گھومنے پھرنے کے بہت سے طریقے ہیں، جن میں پبلک ٹرانسپورٹ، بسیں، مختلف قسم کی نجی کرایے کی گاڑیاں بشمول وین، کاریں، ٹیکسیاں اور آٹو رکشہ، موٹر سائیکلیں اور ٹریکٹر شامل ہیں۔

موٹروے ترمیم

مندرہ شہر کوچکوال اور راولپنڈی والی سائیڈ سے ایم 2 موٹروے (پاکستان) اسلام آباد اور لاہور براستہ چکوال بلکسر انٹرچینج اور کلر کہار انٹرچینج ایم 2 موٹروے (پاکستان) لاہور اور اسلام آباد سے ملاتی ہے۔ موٹروے چھ لینوں پر مشتمل ہیں۔

فضائی راستہ ترمیم

نیو اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈا ، مندرہ سے 73 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن ترمیم

 
مندرہ ریلوے اسٹیشن

مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن ،راولپنڈی سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہ اسٹیشن کراچی-پشاور ریلوے لائن پر ہے۔ مندرہ ایک جنکشن ریلوے اسٹیشن تھا۔ یہاں سے ٹرینیں چکوال کو جاتی تھیں۔

زبانیں ترمیم

پوٹھوہاری مندرہ کی اہم اور سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ دیگر زبانیں جو بولی جاتی ہیں ان میں اردو ، پنجابی ، پشتو اور انگریزی شامل ہیں۔

مندرہ میں بولی جانے والی زبانیں
زبانیں
پوٹھوہاری
  
95%
پنجابی
  
2.00%
اردو
  
2.00%
پشتو
  
0.99%
انگریزی
  
0.01%

معیشت ترمیم

مندرہ بازار ایک قدیمی بازار ہے۔ جہاں پر ہر قسم کا کاروبارہوتا ہے۔ مندرہ میں تمباکو اور کاٹن کی فیکٹریاں موجود ہیں۔

تعلیم ترمیم

  • گورنمنٹ پرائمری اسکول برائے طلبہ مندرہ
  • گورنمنٹ ہائی اسکول برائے طلبہ مندرہ
  • گورنمنٹ پرائمری اسکول برائے طالبات مندرہ
  • گورنمنٹ ہائی اسکول برائے طالبات مندرہ

ہسپتال ترمیم

  • بنیادی مرکز صحت مندرہ
  • بنیادی مرکز صحت ڈسپنسری مندرہ بازار

مذہب ترمیم

مندرہ شہر کے زیادہ تر شہریوں کا مذہب اسلام ہے۔ لیکن یہاں پر عیسائی بھی آباد ہیں۔

مندرہ میں مذہب
مذہب
اسلام
  
99%
مسیحی
  
1.00%

کھیل ترمیم

کرکٹ، والی بال، فٹ بال،ہاکی، نیزہ بازی اور گھڑ دوڑ مندرہ کے نوجوانوں میں خاصے مقبول کھیل ہیں۔

ذرائع ابلاغ ترمیم

پی ٹی سی ایل لینڈ لائن ٹیلی فون کا مرکزی نیٹ ورک فراہم کرتا ہے۔ بہت سے آئی ایس پیز اور پاکستان میں کام کرنے والی تمام بڑی موبائل فون اور وائرلیس کمپنیاں مندرہ میں خدمات فراہم کرتی ہیں۔

ڈاکخانہ ترمیم

شہر/قصبہ رمزِ ڈاک ضلع/صدر ڈاک خانہ صوبہ/عملداری
مندرہ 47670 راولپنڈی پنجاب

قابل ذکر رہائشی ترمیم

مرکز مندرہ کے سپوتوں نے کئی اہم سرکاری عہدوں پر رسائی حاصل کی جن میں سر فہرست سابق چیف جسٹس محمد افضل ظلہ کا تعلق بھی مرکز مندرہ کی نواحی یونین کونسل ساہنگ سے تھا۔

مرکز مندرہ میں اولیائے کرام کے مزارات بھی شامل ہیں جن کی بدولت خطہ پوٹھوار کی پہچان ہے جس میں معظم شاہ قلندر، بابا فضل الدین کلیامی چشتی،سائیں غلام حسین، بابالال بادشاہ،پیر سید محمد شاہ بخاری آف کھنیارہ شریف بچہ،الطاف شاہ کاظمی، محی الدین گیلانی المعروف شاہ مدی و دیگر ہستیاں موجود ہیں جن کے ہزاروں بلکہ لاکھوں عقیدت مند اپنے پیر و مرشد سے فیض حاصل کرتے ہوئے روحانی تسکین پاتے ہیں پیر سید محمد شاہ بخاری آف کھینارہ شریف بچہ کے خاندان سے اردو کے نامور شاعر، ادیب اور مترجم سید ضمیر جعفری بھی شامل ہیں سید ضمیر جعفری 12 مئی 1999ء کو نیویارک میں وفات پاگئے اور کھنیارہ شریف، بچہ مندرہ میں آسودہ خاک ہوئے۔

  • راجا محمد فاضل
  • راجا قمر

تھانہ مندرہ ترمیم

پولیس اسٹیشن مندرہ (تھانہ مندرہ)، تحصیل گوجرخان،ضلع راولپنڈی میں مندرہ شہر کے وسط میں واقع ہے۔ جو جرائم کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "مندرہ چھ یونین کونسل کا مرکز"۔ ہفت روزہ پنڈی پوسٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جولا‎ئی 2020 
  2. "مندرہ چھ یونین کونسل کا مرکز"۔ ہفت روزہ پنڈی پوسٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جولا‎ئی 2020