این اے۔242 (کراچی کیماڑی۔1)

این اے۔242 کراچی کیماڑی۔I پاکستان کی قومی اسمبلی کا ایک حلقہ ہے جو بلدیہ ٹاؤن اور سائٹ ٹاؤن کے کچھ علاقوں پر محیط ہے۔[2]

این اے۔242 کراچی کیماڑی۔I
حلقہ
برائے پاکستان کی قومی اسمبلی
علاقہکراچی کے ضلع کیماڑی کے بلدیہ ٹاؤن اور سائٹ ٹاؤن کے کچھ علاقے۔
ووٹر437,790 [1]
حلقہ
رکنخالی
تعداد ارکانخالی
سیاسی جماعتخالی
پچھلا حلقہاین اے۔241 کراچی۔III

اراکین قومی اسمبلی

ترمیم

سنہ 2002ء سے 2013ء تک:این اے۔241 کراچی۔III

انتخابات رکن قومی اسمبلی سیاسی وابستگی
2002 محمد لئیق احمد خان متحدہ مجلس عمل
2008 محمد اقبال قادری متحدہ قومی موومنٹ
2013 محمد اقبال قادری متحدہ قومی موومنٹ

سنہ 2018ء سے 2022ء تک:این اے۔249 کراچی۔III

انتخابات رکن قومی اسمبلی سیاسی وابستگی
2018 فیصل واوڈہ پاکستان تحریک انصاف
2021 قادر خان مندوخیل پاکستان پیپلز پارٹی

عام انتخابات سنہ 2018ء

ترمیم

این اے۔249 کراچی غربی۔II

عام انتخابات 25 جولائی، 2018ء کو منعقد ہوئے۔

نتیجہ

امیدوار جماعت ووٹ
فیصل واوڈا پاکستان تحریک انصاف 35,344
میاں محمد شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ ن 34,626
مفتی عابد مبارک حسین تحریک لبیک پاکستان 23,981
اسلم شاہ متحدہ قومی موومنٹ 13,534
سید عطاء اللہ شاہ متحدہ مجلس عمل 10,307

پاکستان تحریک انصاف کے فیصل واوڈا نے 35,344 ووٹ حاصل کر کامیابی حاصل کی۔

ضمنی انخابات 2021ء

ترمیم

این اے۔249 کراچی غربی۔II[3][4]

اس حلقے میں 29 اپریل، 2021ء کو ضمنی انتخاب ہوا تھا۔ پاکستان کے الیکشن کمیشن نے نتائج کو یکجا کرنے کے عمل کو روک دیا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی سماعت کے لیے 4 مئی کی تاریخ مقرر کی۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے ان کی درخواست قبول کرنے پر، الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کو دوبارہ گنتی کے لیے 6 مئی کو ریٹرننگ افسر (RO) کے دفتر پہنچنے کو کہا۔[5]

6 مئی کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع ہوئی جو 8 مئی تک جاری رہی اور حتمی نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار، عبد القادر مندوخیل کو اس کی حریف مسلم لیگ ن کے امیدوار، مفتاح اسماعیل سے 909 ووٹوں کے فرق سے دوبارہ فاتح قرار دیا گیا۔[6] دوسری طرف، چاروں اہم سیاسی جماعتوں (ایم کیو ایم، پی ٹی آئی، پی ایس پی اور مسلم لیگ ن) نے پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے اس دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کیا۔[7]

نتیجہ

امیدوار جماعت ووٹ
قادر خان مندوخیل پاکستان پیپلز پارٹی 15,656
مفتاح اسماعیل پاکستان مسلم لیگ ن 14,747
مفتی نذیر احمد تحریک لبیک پاکستان 10,668
سید مصطفی کمال پاک سرزمین پارٹی 8,728
امجد اقبال آفریدی پاکستان تحریک انصاف 8,681
حافظ محمد مرسلین متحدہ قومی موومنٹ 7,007

پاکستان پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل نے 15,656 ووٹ حاصل کر کامیابی حاصل کی۔

عام انتخابات سنہ 2024ء

ترمیم

قومی اسمبلی کے اگلے عام انتخابات 8 فروری، 2024ء کو ہوں گے۔

امیدوار سیاسی وابستگی ووٹ حاصل
عبد القادر مندوخیل پاکستان پیپلز پارٹی -
غلام شعیب پاکستان مسلم لیگ ن -
دعوی خان آزاد/پاکستان تحریک انصاف -
انور خان ترین آزاد/متحدہ قومی موومنٹ -
فضل احمد جماعت اسلامی پاکستان -

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Election Commission of Pakistan"۔ ecp.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جنوری 2024 
  2. "ECP - Election Commission of Pakistan". www.ecp.gov.pk. Retrieved 2022-12-25.
  3. "NA-249 Karachi by-election results". www.geo.tv. Retrieved 30 April 2021.
  4. Samaa TV. "PPP's Qadir Khan Mandokhail wins NA-249 Karachi by-election". www.samaa.tv. Retrieved 30 April 2021.
  5. Khan, Iftikhar A. (2021-05-02). "ECP stays consolidation of NA-249 by-election result". DAWN.COM. Retrieved 2021-05-06.
  6. "NA-249 by-election: PPP wins Karachi seat after recount". Dunya News. Retrieved 2021-05-09.
  7. Ali, Qazi Hassan | Fahad Chaudhry | Imtiaz (2021-05-06). "Four political parties boycott NA-249 Karachi by-poll recount". DAWN.COM. Retrieved 2021-05-09.