بلدیہ ٹاؤن پاکستان کے صوبہ سندھ کے دار الحکومت کراچی کے ضلع کیماڑی کا ایک ٹاؤن ہے۔ یہ کراچی کے 18 قصبہ جات کا ایک ٹاؤن تھا۔ اگست 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن اور اس کے اضلاع کا خاتمہ کر کے کراچی شہری ضلعی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شہر کو 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا جن میں بلدیہ ٹاؤن بھی شامل ہے۔ مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کی آبادی نو لاکھ اڑتالیس ہزار 948,399 افراد پر مشتمل ہے۔


Baldia Town
بلدیہ ٹاؤن ٹاؤن
سرکاری نام
بلدیہ ٹاؤن
مہر
نعرہ: عزم، محنت، ترقی

بلدیہ ٹاؤن کا نقشہ
ملک پاکستان
صوبہ سندھ
تشکیل2001
درجہ قصبہ۲۰۰۱
تحلیل۲۰۱۱
فعال۲۰۱۵
مرکزی دفترڈی ایم سی کیماڑی
تعداد انجمن مجلس
۱۳
  • میتھن
    اتحاد ٹاؤن
    شہید نواب خان
    گلشن غازی
    اسلام نگر
    جام نگر
    مدینہ کالونی
    سعید آباد
    نئی آبادی
    شہید ایدھی امین
    نیو سعید آباد
    نیول کالونی
    یوسف گوٹھ
حکومت
 • قسمقصبہ بلدیاتی تنظیم
 • صدر قصبہعبد الکریم آسکانی (پاکستان پیپلز پارٹی)
 • ضلعضلع کیماڑی
 • حلقہاین اے۔242 (کراچی کیماڑی۔1)
 • رکن ایوان زیریںسید مصطفی کمال (متحدہ قومی موومنٹ)
رقبہ
 • کل34 کلومیٹر2 (13 میل مربع)
بلندی38 میل (125 فٹ)
آبادی (مردم شماری پاکستان 2023ء)
 • کل948,399
 • کثافت27,899.91/کلومیٹر2 (72,260.4/میل مربع)
نام آبادیکراچی والے
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00)
 • گرما (گرمائی وقت)مشاہدہ نہیں کیا جاتا (UTC)
رمزیہ ڈاک75760
ٹیلی فون کوڈ021

شماریات آبادی

ترمیم

بلدیہ سب ڈویژن میں کئی نسلی گروہ ہیں۔ بلدیہ سب ڈویژن کی کل آبادی نو لاکھ اڑتالیس ہزار تین سو ننانوے 948,399 افراد پر مشتمل ہے۔ مردم شماری پاکستان 2023ء کے مطابق بلدیہ سب ڈویژن کی آبادی میں 498,073 مرد اور 450,223 خواتین ہیں۔

زبانیں

 

بلدیہ سب ڈویژن کی زبانیں (مردم شماری پاکستان 2023ء کے مطابق)

  پشتو (30.11%)
  اردو (29.92%)
  پنجابی (12.68%)
  ہندکو (11.05%)
  بلوچی (5.42%)
  سندھی (5.04%)
  سرائیکی (2.45%)
  کشمیری (0.36%)
  کوہستانی (0.30%)
  دیگر (2.63%)
زبانیں شمار مردم شماری پاکستان 2023ء بولنے والوں کی تعداد
پشتو 1 30.11% 285,619
اردو 2 29.92% 283,833
بلوچی 3 5.42% 51,447
پنجابی 4 12.68% 120,331
ہندکو 5 11.05% 104800
سندھی 6 5.04% 47,801
سرائیکی 7 2.45% 23,252
کوہستانی 8 0.30% 2,866
کشمیری 9 0.36% 3,451
دیگر 10 2.63% 24,999
تمام 11 100% 948,399

مذاہب

مردم شماری پاکستان 2023ء کے مطابق بلدیہ سب ڈویژن کی کل آبادی 948,399 میں سے 931,219 مسلمان، 14,327 عیسائی، 2,432 ہندو، 55 احمدیہ، 10 درج فہرست ذاتیں، 53 سکھ، 44 پارسی اور 259 دیگر آباد ہیں۔

بلدیہ سب ڈویژن میں مذاہب مردم شماری پاکستان 2023ء
مذاہب فیصد
اسلام
  
98.18%
ہندومت
  
0.25%
مسیحیت
  
1.51%
دیگر
  
0.05%

جغرافیہ

ترمیم

بلدیہ ٹاؤن کے مشرق میں سائٹ اور اورنگی ٹاؤن سے ملتی ہیں جبکہ شمال اور مغرب میں کیماڑی ٹاؤن واقع ہے۔ آر سی ڈی شاہراہ اس کی مغربی سرحد بناتی ہے۔

انتظامی تقسیم

ترمیم

بلدیہ ٹاؤن کل 8 یونین کونسلوں میں تقسیم ہے :

بیرونی روابط

ترمیم