ایوب سلطان مسجد ترکی کے شہر استنبول میں واقع ایک مسجد ہے جو شاخ زریں کے قریب قدیم شہر قسطنطنیہ کی فصیلوں کے باہر واقع ہے۔ یہ جگہ استنبول شہر کے یورپی حصے کے موجودہ ضلع ایوب میں ہے۔ یہ مسجد 1453ء میں عثمانیوں کے ہاتھوں قسطنطنیہ کی فتح کے بعد 1458ء میں تعمیر کی گئی۔ یہ مسجد عین اس جگہ تعمیر کی گئی جہاں صحابئ رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت ابو ایوب انصاری رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ (ترک: ایوب سلطان) 670ء میں محاصرۂ قسطنطنیہ کے دوران شہید ہو گئے تھے۔ ان کا مزار ترکوں کے لیے انتہائی مقدس و پُر عقیدت مقام ہے۔

ایوب سلطان مسجد
Eyüp Sultan Mosque
ایوب سلطان مسجد
بنیادی معلومات
متناسقات41°02′52.61″N 28°56′01.63″E / 41.0479472°N 28.9337861°E / 41.0479472; 28.9337861
مذہبی انتساباسلام
ملکترکیہ
تعمیراتی تفصیلات
نوعیتِ تعمیرمسجد
طرز تعمیرعثمانی معماری
سنہ تکمیل1458
تفصیلات
مینار2
ایوب سلطان مسجد کے گنبد کا اندرونی منظر

متعلقہ مضامین

ترمیم