ایڈورڈ شیورڈناڈزے
سوویت یونین کے سابق وزیر خارجہ اور جارجیا کے سابق صدر۔ 1928ء میں جارجیا میں پیدا ہوئے اور انھوں نے سنہ 1946ء میں سوویت یونین کی کمیونسٹ پارٹی کی نوجوانوں کی تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انھیں سنہ 1972ء میں جارجیا میں کمیونسٹ پارٹی کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔ عالمی سطح پر ان کی سب سے بڑی شناخت اس وقت ہوئی جب انھوں نے سنہ 1985ء میں میخائیل گورباچوف کی حکومت میں سوویت یونین کے وزیر خارجہ کا قلمدان سنبھالا۔ انھوں نے سنہ 1990ء میں اپنے عہدے سے استعفا دے دیا تھا، لیکن جب سنہ 1991ء میں سوویت یونین ٹوٹ رہا تھا تو وہ دوبارہ کچھ عرصے کے لیے وزیرِخارجہ بنے تھے۔ جارجیا آنے کے بعد انھیں جارجیا میں خانہ جنگی پر قابو پانے میں کامیابی ہوئی، تاہم کہا جاتا ہے کہ وہ اس وقت ملک میں پھیلی ہوئی بدعنوانی پر قابو پانے میں ناکام رہے۔ ایڈورڈ شیورڈناڈزے سنہ 1992ء میں جارجیا کے آزاد ہونے کے بعد سربراہِ مملکت بنے لیکن وہ حزب مخالف کی ’گلاب انقلاب‘ نامی احتجاجی تحریک پر قابو پانے میں ناکام رہے اور پھر سنہ 2003ء میں ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔ بطور وزیر خارجہ افغانستان سے روسی فوجوں کی واپسی کے معاملے میں اہم کردار ادا کیا اور مشرقی یورپ کی ریاستوں میں سوویت یونین کی فوجوں کی موجودگی کو ختم کر کے ان ممالک کے آزاد ہونے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ 7 جولائی 2014ء کو 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ایڈورڈ شیورڈناڈزے | |
---|---|
(جارجیائی میں: ედუარდ ამბროსის ძე შევარდნაძე) | |
مناصب | |
صدر جارجیا (2 ) | |
برسر عہدہ 26 نومبر 1995 – 23 نومبر 2003 |
|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (جارجیائی میں: ედუარდ შევარდნაძე)، (روسی میں: Эдуард Амвросиевич Шеварднадзе) |
پیدائش | 25 جنوری 1928ء [1][2][3][4][5][6] |
وفات | 7 جولائی 2014ء (86 سال)[3][5][6] تبلیسی [3] |
شہریت | سوویت اتحاد جارجیا |
جماعت | اشتمالی جماعت سوویت اتحاد |
تعداد اولاد | 2 |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان ، سفارت کار |
پیشہ ورانہ زبان | روسی [7]، جارجیائی زبان |
عسکری خدمات | |
وفاداری | سوویت اتحاد |
شاخ | وزارت داخلہ |
عہدہ | میجر جنرل |
لڑائیاں اور جنگیں | گلاب انقلاب |
اعزازات | |
آرڈر آف سینٹ مائیکل اور سینٹ جارج (2000)[8][9] نشان استقلال (2000)[10] گولڈ اولمپک آرڈر (1999)[11] آرڈر آف لینن (1988) آرڈر آف لینن (1981) ہیرو آف سوشلسٹ لیبر (1981) آرڈر آف لینن (1978) اعزاز اکتوبر انقلاب (1976) آرڈر آف لینن (1973) آرڈر آف لینن (1971) آرڈر آف دی ریڈ بینر آف لیبر (1966) |
|
دستخط | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Шеварднадзе Эдуард Амвросиевич
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb122165700 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب پ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118996959 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/1824482 — بنام: Eduard Shevardnadze — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/schewardnadse-eduard — بنام: Eduard Schewardnadse — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب عنوان : Hrvatska enciklopedija — Hrvatska enciklopedija ID: https://www.enciklopedija.hr/Natuknica.aspx?ID=59490 — بنام: Eduard Ševardnadze
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb122165700 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ https://www.president.gov.ge/en/SinglePage/LoadSinglePageContent?menuId=256
- ↑ http://data.parliament.uk/DepositedPapers/Files/DEP2009-2154/DEP2009-2154.doc&usg=AOvVaw35gbgBZBGNGszG5NoZYriA
- ↑ http://www.e-qanun.az/framework/591
- ↑ عنوان : Olympedia — Olympedia people ID: https://www.olympedia.org/athletes/1200101 — اخذ شدہ بتاریخ: 18 اگست 2024