ای سی ایل
خروج کنٹرول فہرست یا ای سی ایل (انگریزی:Exit Control List یا ECL) یہ حکوت پاکستان کا ایک خارجہ سرحدی نظام ہے۔ اس فہرست میں جس شخص کا نام ڈالا جاتا ہے وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتا۔ آئین پاکستان میں اس قانون کا بل 1981 کو پاس کرالیا گیا جس کے مطابق وفاقی حکومت کو یہ اختیار ہے کہ وہ ہر اس شخص کو ملک سے جانے نہ دے جو جرم میں ملوث ہو،خاص طور پر درجہ ذیل جرائم :
- وہ شخص جو کرپشن میں ملوث ہو یا جس نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہو۔
- وہ حکومتی عاملین جنھوں نے حکومتی فنڈز میں ردو بدل کیا ہو۔
- وہ مجرمان جو دہشت گردی یا سنگین جرائم میں ملوث ہو۔
- ان لوگوں کا نام جن کو عدالت عظمیٰ یا عدالت عالیہ یا کسی اور عدالت نے ملک سے باہر جانے سے روکا ہو۔
- اس کے علاوہ اور وجوہات بھی ہو سکتے ہیں
قابل ذکر شخصیات جن کا نام اس فہرست میں شامل کیا گیا
ترمیماس قطعہ میں کسی بھی ذرائع سے حوالہ نہیں۔ براہ مہربانی قابل اعتماد ذرائع سے حوالہ جات دیں۔ ایسے مواد کو کسی بھی وقت ویکیپیڈیا سے ختم کیا جا سکتا ہے۔ |
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ساڑھے آٹھ ہزار افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ہیں۔[1]
- راجہ پرویز اشرف
- میر شکیل الرحمن
- شہباز بھٹی, 2003-نومبر 2003
- سلطان بشیرالدین محمود, 2006
- مختاراں مائی
- جواد احمد شیخ
- دانش مبشر مولوی
- ہمایوں اختر خان
- میر نورالدین مینگل
- ریمنڈ ڈیوس (امریکی اہلکار)
- حسین حقانی
- محمد اسلم نیویوالا
- بدر میاں داد
- فاروق بھوجا، 2012 بھوجا ائیر کے مالک
- محمد سلیم
- پرویز مشرف
- وسیم اختر
- بابر غوری
- فیصل سبزواری
- حیدر عباس رضوی
- خالد مقبول صدیقی
- حافظ محمد سعید 2008ء امیرجماعۃالدعوۃ
حوالہ جات
ترمیم- ↑ http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2015/03/150324_ecl_pakistan_atk بی بی سی اردو، 24 مارچ 2015