'اے فلائنگ جٹ' ایک بالی ووڈ ہندی سپر ہیروز فلم ہے جس کی ہدایت ریمو ڈی سوزا نے کی ہے۔ فلم میں ٹائیگر شروف، جیکولین فرنینڈز اور پروفیشنل ریسلر ناتھن جونزنے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔[4][5] فلم میں ٹائیگر شروف نے ایک سپر ہیرو کا کردار نبھایا ہے جبکہ جیکولین فرنینڈز نے ٹائیگر شروف کی گرل فرینڈ کا کردار نبھایا ہے۔ فلم 25 اگست 2016 کو ریلیز ہوئی۔[6][7]

اے فلائنگ جٹ
فائل:A Flying Jatt Poster.jpg
فلم کا پوسٹر
ہدایت کارریمو ڈی سوزا
پروڈیوسرایکتا کپور
شوبھا کپور
تحریرمیور پوری
(مکالمے)
منظر نویستشار ہیر نندنی
کہانیریمو ڈی سوزا
ستارے
موسیقیسچن جگر
سنیماگرافیوجے اروڑہ
ایڈیٹرنتن ایف سی پی
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کاراے ایل ٹی انٹرٹینمنٹ
تاریخ نمائش
  • 25 اگست 2016ء (2016ء-08-25)[1]
ملکبھارت
زبانہندی
بجٹ 35 crore [2]
باکس آفس<! - DO NOT use 0 (امریکی $0.00) template. It's use is NOT appropriate here .--> 40.90 crore [3]

فنکار ترمیم

کہانی ترمیم

فلم کی کہانی کا اصل مقصد دنیا میں بڑھتی ہوئی آلودگی کی طرف توجہ دلانا ہے۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں ٹائگر شروف (امن)، نتھن جونز (راکھا)، جیکلن فرنانڈس (کرتی)، کے کے مینن (مسٹر ملہوترا)، امرتا سنگھ (مسز ڈھلن)اور گورو پانڈے (روہت) موجود ہیں۔ امن، جو ایک مارشل آرٹ ٹیچر ہے اسے اپنے ہی اسکول کی ایک ٹیچر کِرتی سے محبت ہوتی ہے۔ جہاں امن رہتا ہے وہاں ایک درخت ہوتا ہے جس پر سکھوں کے مذہب کامقدس نشان بنا ہوتا ہے ،سب اس درخت کو بہت مقدس مانتے ہیں۔ امن کی ماں ایک کیمیکل فیکٹری کے مالک مسٹر ملہوتراکو یہ زمین بیچنے سے انکار کر دیتی ہے۔ جس پرملہوترااس درخت کو کاٹنے کے لیے " راکھا" کو بھیجتا ہے جو فلم میں ویلن کا کردار ہے۔ جس رات راکھا درخت کاٹنے آتا اس رات اس درخت سے امن کو پاورز ملتی ہیں اور وہ سپر ہیرو یعنی فلائنگ جٹ بن جاتاہے۔ راکھا ایک بار پھر واپس آتا ہے اور اس پر شہر کی گندگی اور آلودگی کا ایسا اثر ہوتا ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ طاقت ور ہوجاتا ہے۔ ایک لڑائی میں پہلے فلائنگ جٹ اس سے بری طرح شکست کھاتا ہے پھر وہ اپنے والد جو ایک سکھ اور لڑاکا ہوتے ہیں ان کی پگڑی پہنتا ہے اور پھر اس میں مزید طاقت آجاتی ہے۔ راکھا ہمیشہ سے کہتا ہے کہ "اس دنیا میں کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں تم مجھے ہرا سکو" کیونکہ دنیا میں ہر جگہ آلودگی ہوتی ہے جس سے راکھا کو طاقت ملتی ہے تو فلائنگ جٹ اسے لڑائی کے دوران خلاء میں لے جاتا ہے اور وہاں راکھا کو شکست دیتا ہے۔[11]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب "Shraddha Kapoor shoots for a cameo in A Flying Jatt"۔ Bollywood Hungama۔ 9 January 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2016 
  2. Prarthna Sarkar (25 August 2016)۔ "'A Flying Jatt' day 1 box office collection: Tiger Shroff-starrer to beat 'Mohenjo Daro' and 'Baaghi' opening day records"۔ International Business Times, India Edition۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اگست 2016 
  3. "Special Features: Box Office: Worldwide Collections and Day wise breakup of A Flying Jatt"۔ Bollywood Hungama۔ 26 August 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اگست 2016 
  4. "Tiger Shroff is no longer the Flying Sikh – he is the Flying Jatt"۔ Bollywood Hungama۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2016 
  5. "Tiger Shroff to play flying jatt, not flying sikh"۔ The Asian Age۔ 10 May 2015۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2016 
  6. "A Flying Jatt : First Look Posters Revealed"۔ Bollywood Reporter۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2016 
  7. "A Flying Jatt: Tiger Shroff is a superhero, Nathan Jones is the ultimate villain"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2016 
  8. "Nathan Jones refuses VFX aid for stunts in 'A Flying Jatt'"۔ میڈ ڈے۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2016 
  9. Sonup Sahadevan (24 September 2015)۔ "Kay Kay Menon to play creator of Frankenstein monster in 'Flying Jat'"۔ The Indian Express۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2016 
  10. "Amrita Singh to play Tiger Shroff's mother in A Flying Jatt"۔ Bollywood Hungama۔ 15 July 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2016 
  11. اے فلائنگ جٹ[مردہ ربط]