بابا کھڑک سنگھ
بابا کھڑک سنگھ (6 جون 1867 – 6 اکتوبر 1963) ایک ہندوستانی ڈراما نگار تھے جو برطانوی ہندوستان میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ وہ ہندوستان کی تحریک آزادی میں شامل تھے اور سنٹرل سکھ لیگ کے صدر تھے۔[1]
Baba Kharak Singh | |
---|---|
Singh on a 1988 stamp of بھارت
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 6 جون 1868 سیالکوٹ، برطانوی راج (present-day in پاکستان) |
وفات | 6 اکتوبر 1963 دہلی، بھارت |
(عمر 95 سال)
قومیت | بھارتی قوم |
جماعت | اکالی دل |
عملی زندگی | |
مادر علمی | مرے کالج سیالکوٹ جامعہ پنجاب |
پیشہ | ڈراما نویس |
پیشہ ورانہ زبان | پنجابی |
درستی - ترمیم |
وہ ایک سکھ سیاسی رہنما تھے اور عملی طور پر شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پہلے صدر تھے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے گریجویشن (1889) کرنے والے طلبہ کے پہلے بیچ میں سے تھے۔ ان کے والد، رائے بہادر سردار ہری سنگھ، ایک امیر ٹھیکیدار اور صنعت کار تھے۔ آج، ایک مشہور سڑک، جو کناٹ پلیس، نئی دہلی سے گرودوارہ بنگلہ صاحب کی طرف جاتی ہے، ان کے نام سے منسوب ہے اور اس کا نام بابا کھڑک سنگھ مارگ رکھا گیا ہے۔[2]
ابتدائی زندگی
ترمیمکھڑک سنگھ نے مشن ہائیاسکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے انٹرمیڈیٹ پاس کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی (لاہور) سے گریجویشن کرنے کے بعد الہ آباد کے لا کالج میں داخلہ لیا، لیکن اپنے والد اور بڑے بھائی کی وفات سے یکے بعد دیگرے ان سانحات کی وجہ سے ان کی پڑھائی میں خلل پڑا کیونکہ انھیں اپنی خاندانی جائداد کا انتظام کرنے کے لیے سیالکوٹ واپس آنا پڑا۔
انھوں نے اپنی عوامی زندگی کا آغاز 1912 میں سیالکوٹ میں منعقدہ سکھ ایجوکیشنل کانفرنس کے پانچویں اجلاس کی استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر کیا۔ تین سال بعد 1915 میں ترن تارن میں منعقدہ کانفرنس کے آٹھویں اجلاس کے صدر کی حیثیت سے، انھوں نے چھ گھوڑوں والی بگھی مین میں بیٹھنے کے شاندار رواج کو توڑتے ہوئے کانفرنس کے مقام تک پیدل چل کر سب کو حیران کر دیا۔ انھوں نے پہلی جنگ عظیم میں انگریزوں کو فتح کی مبارکباد دینے کے لیے کانفرنس میں ایک مجوزہ قرارداد پیش کرنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کر دیا۔
1919 کے جلیانوالہ باغ قتل عام نے کھڑک سنگھ کو سکھ سیاست کا محور بنا دیا۔[3]
وفات
ترمیم1947 کی تقسیم کے بعد، باباجی عوامی زندگی سے ریٹائرمنٹ کے بعد دہلی میں ہی رہے، 6 اکتوبر 1963 کو 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Sangat Singh (2010)۔ The Sikhs in History۔ Singh Brothers, Amritsar۔ صفحہ: 152۔ ISBN 978-8172052768
- ↑ Haresh S. Khemani (2 دسمبر 2006)۔ "Baba Kharak Singh Marg"۔ 18 نومبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولائی 2012
- ↑ Baba Kharak Singh