بادشاہ منیر بخاری
غالباً یہ مضمون ویکیپیڈیا میں معروفیت کے عمومی اصول کے مطابق نہیں ہے۔ (جانیں کہ اس سانچہ پیغام کو کیسے اور کب ختم کیا جائے) |
بادشاہ منیر بخاری پاکستان اور افغانستان کی زبانوں کے ماہرِ لسانیات ہیں۔ ان کی لسانی موضوعات پر کتابیں چھپ چکی ہیں۔ [حوالہ درکار] انھیں لسانی تحقیق پر حکومت پاکستان نے طلائی تمغا[حوالہ درکار] بھی دیا ہے۔ ان کی کتاب اردو اور کھوار کے لسانی روابط مقتدرہ قومی زبان، اسلام آباد نے 2003 میں چھاپی جس کو تقابلی لسانیات میں سند کا درجہ حاصل ہے۔ وہ یونیورسٹی میں پڑھاتے ہیں اور شعبہ اردو، جامعہ پشاور، کے رکن ہیں۔ شمالی علاقہ جات اور شمالی افغانستان کی ساری زبانوں پر آپ کو ماہر مانا جاتا ہے۔ شمالی علاقہ جات اور شمالی افغانستان کے 29 زبان پر ان کے مضامین اور ان کی کتابیں بطور سند کے استعمال کی جاتی ہیں [حوالہ درکار]۔ بطور مترجم انھوں نے دنیا کے بڑے سافٹ ویئر بنانے والے کمپنیوں کے لیے اردو، فارسی، پشتو، دری اور کھوار میں تراجم کیے ہیں۔ بادشاہ منیر بخاری نے صوبہ سرحد اور افغانستان کے دس زبانوں کے لیے حروف تہجی[حوالہ درکار] تشکیل دیے ہیں، اس سے پہلے یہ زبانیں تحریری صورت نہیں رکھتی تھیں۔ ان کی ایک سو چالیس تحقیقی مقالے دنیا کے بیشتر تحقیقی رسالوں میں شایع ہو چکے ہیں۔ ان کو ان کی لسانی تحقیق پر حکومت پاکستان نے 2004 میں ان کو ریسرچ ایوارڈ[حوالہ درکار] دیا ہے۔ ان کی زبان سیکھنے کے لیے اردودریپشتوکتابیں امریکا کے مختلف انسٹی ٹیوٹیس میں پڑھائی جا رہی ہیں [حوالہ درکار]۔ انھیں سال2004 کے لیے اقوام متحدہ نے معدوم ہونی والی زبانوں کے لیے کام کرنے والے گروپ کا شمالی ایشیا کا جنرل سکریٹری مقرر کیا[حوالہ درکار]۔ اسی سال اس گروپ نے لسٹ میں سترہ نئی زبانیں شامل کیں جو عنقریب معدوم ہونی والی ہیں ۔
بادشاہ منیر بخاری | |
---|---|
قلمی نام | باشی |
پیشہ | ماہر لسانیات، استاد ادیب |
قومیت | پاکستانی |
نسل | بخاری |
شہریت | پاکستانی |
تعلیم | Ph.D |
مادر علمی | جامعہ پشاور |
موضوع | لسانیات ادب |
نمایاں کام | اردو، انگریزی، کھوار لغت |
اہم اعزازات | صدارتی ایوارڈ برائے لسانی تحقیق 2003[حوالہ درکار] |
ویب سائٹ | |
http://thekhayaban.com/ |
کتابیں
- اردو،کھوار انگریزی لغت[حوالہ درکار]
- اردو اور کھوار کے لسانی روابط
- اردو لسانی تحقیق ،طریقہ کار
- مقالات عالمی کانفرنس
- دیوان غالب (رومن میں)
- مضامین رشید مع مقدمہ
- اردو صوتیات کا تقابلی جائزہ
- اردو کے آریائی نظریات کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ
- چترال میں فارسی ادبیات
- پاکسانی زبانیں
- چترال کی لوک داستانیں
- پاکستان وافغانستان میں زبانوں کی تاریخ
- شعبہ اردو ایک تعارف
- دری سیکھیے
- پشتو سیکھیے
- اردو سیکھیے
تحقیقی مقالے
- دیگر اصناف سخن اور شعری ہیئتیں، خیابان "اصناف سخن نمبر" شعبہ اردو جامعہ پشاور، 2001
- سوانح مولانا روم پرایک ناقدانہ نظر تنقیدی مقالات شعبہ اردو جامعہ پشاور، 2003
- بزم رسالت کا کنول، پشاور یونیورسٹی جرنل، یونیورسٹی آف پشاور، 2001-2002
- صوبہ سرحد میں خاکہ نگاری، اخبار اردو "اباسین نمبر" مقتدرہ قومی زبان، اسلام آباد۔
- اردو اور کھوار کے لسانی روابط، "اباسین نمبر" مقتدرہ قومی زبان، اسلام آباد۔
- کچھ بھولی بسری یادیں، خیابان "نوادر اقبال نمبر" شعبہ اردو جامعہ پشاور، 2003
- کھوار زبان و ادب، شمالی علاقہ جات کی زبانیں، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد۔
- شمالی علاقہ جات کی دیگر زبانیں، شمالی علاقہ جات کی زبانیں، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد۔
- کھوار پر فارسی زبان کا اثر، پاکستان کی قومی اور علاقائی زبانوں پر فارسی کا اثر، خانہ فرہنگ ایران پشاور، 2005۔
- کھوار پر فارسی کا اثر، تخلیقات، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لنگویجز، اسلام آباد 2004۔
- اصول تحقیق: طالب علم کے نقطہ نظر سے، اخبار اردو، مقتدرہ قومی زبان، اسلام آباد 2003۔
- صوبہ سرحد میں ادبی صحافت، پیوٹاج، پشاور یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن، 2004۔
- تدریس اردو اور نصاب کے موضوع پر پہلا سیمینار: اخبار اردو، مقتدرہ قومی زبان، اسلام آباد 2004۔
- کھوار زبان، دریافت، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لنگویجز، اسلام آباد 2003۔
- آگ کا دریا: ایک مطالعہ، خیابان، شعبہ اردو جامعہ پشاور، 2006۔
- اردو ناول میں عورت کی حیثیت، خیابان، شعبہ اردو جامعہ پشاور، 2006۔
- سجاد حیدر یلدرم، خیابان اردو (حصہ دوم) شعبہ اردو جامعہ پشاور، 2002۔
- فہمیدہ اختر، خیابان اردو(حصہ دوم) شعبہ اردو جامعہ پشاور، 2002۔
- مرزا دبیر، خیابان اردو (حصہ دوم) شعبہ اردو جامعہ پشاور، 2002۔
- جوش ملیح آباد، خیابان اردو(حصہ دوم) شعبہ اردو جامعہ پشاور،2002
- فیض احمد فیض، خیابان اردو(حصہ دوم) شعبہ اردو جامعہ پشاور، 2002۔
- سید ضمیر جعفری، خیابان اردو(حصہ دوم) شعبہ اردو جامعہ پشاور، 2002۔
- نذیر احمد شیخ، خیابان اردو(حصہ دوم) شعبہ اردو جامعہ پشاور، 2002۔
- سرسید احمد خان، خیابان اردو(حصہ دوم) شعبہ اردو جامعہ پشاور، 2002۔
- مرزا غالب، خیابان اردو(حصہ دوم) شعبہ اردو جامعہ پشاور، 2002۔
- مومن خان مومن، خیابان اردو(حصہ دوم) شعبہ اردو جامعہ پشاور، 2002۔
- احمد فراز، خیابان اردو(حصہ دوم) شعبہ اردو جامعہ پشاور، 2002۔
- صوبہ سرحد میں شاعری کا ارتقا، ٹمل ناڈو جرنل، چننیی انڈیا مارچ 2005۔
- صوبہ سرحد میں نعت گوئی، ٹمل ناڈو جرنل، چننیی انڈیا اپریل 2004۔
- صوبہ سرحد میں افسانہ، ٹمل ناڈو جرنل، چننیی انڈیا جون 2006۔
- نثری نظم اور پشتو کا اثر، ٹمل ناڈو جرنل، چننیی انڈیا نومبر 2007۔
- پشتو زبان و ادبیات کے (اردو) ادبی تواریک کا توضیحی جائزہ، الماس،سندھ یونیورسٹی خیر پور،شمارہ 10۔2008
- میرزا عبد القادر بیدل کی شاعری پر اک نظر، خیابان شمارہ نمبر 18۔ بہار 2008۔
- مححق پنجاب پروفیسرحافظ محمود شیرانی اور اردو، خیابان شمارہ نمبر 17۔ خزان 2007۔
کانفرنسوں /سیمینارز/ورک شاپوں اور سمپوزیمز میں شرکت
- تیسرے عالمی ہندوکش کلچرل کانفرنس 1995 چترال۔ زیر اہتمام انجمن ترقی کھوار چترال (مقالہ کا عنوان: چترال میں لوک ادب)
- تدریس اردو سیمینار باڑہ گلی 2001۔ زیر انتظام شعبہ اردو جامعہ پشاور (مقالہ کاعنوان: لسانیات کی تدریس)
- اردو تحقیق مسائل اور رفتار باڑہ گلی 2002، زیر انتظام شعبہ اردو جامعہ پشاور۔ (مقالہ کا عنوان: لسانی تحقیق)
- صوبہ سرحد کا ادب باڑہ گلی 2003، زیر انتظام شعبہ اردو جامعہ پشاور (مقالہ کا عنوان: صوبہ سرحد میں ادبی صحافت)
- تہذیبوں کا تصادم سیمینار2003زیر انتظام ایران کلچرل سینٹر اسلام (مقالہ کا عنوان: تہذیب سانس لیتی ہے)
- پاکستان کی قومی اور علاقائی زبانوں پر فارسی کا اثر 2003، زیر انتظام خانہ فرہنگ ایران پشاور (مقالہ کا عنوان: کھوار پر فارسی کا اثر)
- عالمگیریت اور جدید ادبی رجحانات باڑہ گلی 2005، زیر انتظام شعبہ اردو جامعہ پشاور (مقالہ کا عنوان: عالمگیریت اور اردو ادب)
- زبانیں کیوں مر رہی ہیں، گلگت 2005 زیر انتظام فرانٹئیر لنگویجز اکیڈمی (مقالہ کا عنوان: شمالی علاقہ جات کی زبانیں)
- ادبیات فارسی قدیم تہران 2005 زیر انتظام تہران یونیورسٹی (مقالہ کا عنوان: ادبیات فارسی در چترال)
- ہندوکش کانفرنس باڑہ گلی 2005، زیر انتظام محکمہ آثار قدیمہ صوبہ سرحد (مقالہ کا عنوان: کھوار ہندوکش کی قدیم ترین زندہ زبان)
- اردو کانفرنس دہلی 2006 زیر انتظام مجلس ترقی اردو دہلی انڈیا (مقالہ کا عنوان: اردو فارسی کی بیٹی نہیں ہے)
- نصاب کانفرنس اسلام آباد 2006 جی ٹی زیٹ (اردو نصاب سازی میں تکنیکی پہلووں کا اجمالی جائزہ)
- معیار تعلیم میں بہتری کانفرنس باڑہ گلی، ایج ای سی (مقالہ کاعنوان: مادری زبان کی تعلیم)
- دنیا کی قدیم زبانیں کانفرنس پیرس 2006 زیر انتطام ورلڈ لنگویجز آرگنائزیشن فرانس (مقالہ کا عنوان: شمالی علاقہ جات کی زبانوں میں قدیم آوازوں کا سائنسی مطالعہ)
- موبائل سافٹ وئیر ٹرانسلیشن ورکشاپ بیلسنکی۔ فن لینڈ 2006۔