رسول (مسیحیت)
(بارہ رسولوں سے رجوع مکرر)
رسول ، مسیحیت میں یسوع مسیح کے ان بنیادی شاگردوں کو کہا جاتا ہے جن کو خود مسیح نے شاگردی کے لیے نامزد کیا تھا۔ انہی میں سے بعض نے وقت آنے پر مسیح کو چھوڑ دیا بلکہ صلیبی موت کے وقت تو سارے ساتھ چھوڑ گئے تھے اور غداری کرنے والا انہی میں سے ایک یہوداہ اسکریوتی بھی تھا۔ اسلام میں رسل یسوع مسیح کو حواری یا اصحاب عیسیٰ کہا جاتا ہے۔
رسل بمطابق اناجیل اربعہ
ترمیممتی کی انجیل[Mt 10:1–4] | مرقس کی انجیل[Mk 3:13–19] | لوقا کی انجیل[Lk 6:12–16] | یوحنا کی انجیل | رسولوں کے اعمال | یونانی نقل حرفی |
---|---|---|---|---|---|
شمعون ("جسے پطرس کہا جاتا ہے") | شمعون ("جسے اس نے پطرس کا نام دیا") | شمعون ("جس کو پطرس کا نام دیا گیا") | شمعون پطرس / پطرس | پطرس | شمعون پطرس |
اندریاس ("اس کا [پطرس کا] بھائی") | اندریاس | اندریاس ("اس کا بھائی") | اندریاس ("شمعون پطرس کا بھائی") | اندریاس | اندریاس |
یعقوب ("بن زبدی") | یعقوب ("زبدی کا بیٹا") / "مسیح کی زبان" کی ایک زبان | یعقوب | "زبدی کے بیٹوں" میں سے ایک | یعقوب | ایعقوب |
یوحنا ("اس کا [یعقوب کا] بھائی") | یوحنا ("یعقوب کا بھائی") / بُوانرگس کا نام دیا۔ اس کا مطلب “گرج کے بیٹے۔” | یوحنا | "زبدی کے بیٹوں" میں سے ایک/ "یسوع کے محبوب شاگردوں" میں سے ایک[13:23][20:2] | یوحنا | یوحناس |
فلپس | فلپس/فلپ | فلپس/فلپ | فلپس/فلپ | فلپس/فلپ | فلپس |
برتلمائی | برتلمائی | برتلمائی | نتن ایل | برتلمائی | برتلمائیس |
توما | توما | توما | توما ("المعروف جڑواں")[11:16][20:24][21:2] | توما | توماس ڈیڈموس |
متی ("محصول لینے والا") | متی ("لاوی حلفئ کا بیٹا")[2:14–15] | متی ("لاوی") [Lk 5:27–29] | ذکر موجود نہیں | متی | متھیوس |
یعقوب ("حلفئ کا بیٹا یعقوب") | یعقوب ("حلفی کا بیٹا") (یا "چھوٹا یعقوب")[15:40] | یعقوب ("حلفی کا بیٹا یعقوب") | ذکر موجود نہیں | حلفی کا بیٹا یعقوب | ایعقوب |
تدی (یا "لبی")[Mt 10:3] | تدّی | تدی ("یعقوب کا بیٹا") | یہوداہ ("اسکریوتی نہیں")[14:22] | یہوداہ یعقوب کا بیٹا | ایہودس تداوس |
شمعون زیلوتیس ("کنعانی") | شمعون ("کنعانی") | شمعون ("جو زیلوتیس" کہلایا) | ذکر موجود نہیں | شمعون زیلوتیس | شمعون او زیلوتوس |
یہوداہ اسکریوتی | یہوداہ اسکریوتی | یہوداہ اسکریوتی | یہوداہ ("اسکریوتی کا بیٹا") | (جس کی جگہ متیاہ نے لی) | ایہودس اسکریون |