باقر نقوی پاکستان کے نامور ادیب ،تحقیقی مصنف ، مترجم اور شاعر تھے۔

باقر نقوی
 

معلومات شخصیت
پیدائش 4 فروری 1936ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الہ آباد ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 13 فروری 2019ء (83 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لندن ،  مملکت متحدہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
مملکت متحدہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر ،  مصنف ،  مترجم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

سوانح حیات

ترمیم

سید محمد باقر نقوی المعروف باقر نقوی 4 فروری 1936 کو الہ آباد اترپردیش میں پیدا ہوئے۔انھوں نے ابتدائی تعلیم الہ آباد سے حاصل کی۔ تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان پاکستان آگیا اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد انھوں نے اسٹیٹ لائف انشورنس کو جوائن کیا بعد ازاں 1976 میں وہ لندن چلے گئے اور وہاں ’’سی سی آئی انشورنس‘‘ کا حصہ بن گئے اور یوں مستقل لندن رہنے لگے۔ بہترین شاعر اور مترجم[2] ہونے کے ساتھ ساتھ انھوں نے بیسویں صدی میں ادب کا نوبل حاصل کرنے والوں کے خطبات کا ترجمہ بھی کیا۔

نمونہ کلام

ترمیم
درد ایسا ہے کہ سینے میں سماتا بھی نہیں
ہنسنے دیتا بھی نہیں اور رُلاتا بھی نہیں
پہروں پھرتا ہُوں اندھیروں کے گھنے جنگل میں
کوئی آسیب مجھے آکے ڈراتا بھی نہیں
ایک تِنکا ہُوں، پڑا ہُوں لبِ ساحل کب سے
کوئی جَھونکا مجھے پانی میں بہاتا بھی نہیں

تصانیف و تراجم

ترمیم

تراجم

ترمیم
  • نوبل انعام یافتگان
  • نوبل ادبیات[3]
  • نوبل امن کے سو برس
  • نوبل حیاتیات

شاعری

ترمیم
  • تازہ ہوا
  • مٹھی بھر تارے
  • موتی موتی رنگ
  • دامن کلیات

افسانہ

ترمیم
  • نشیبی سرزمین
  • ہرٹا میولر
  • نقارہ، گنٹر گراس، مضراب، وکٹر ہیوگو جبکہ

دیگر کتب

ترمیم
  • الفریڈ نوبل کی حیات
  • خلیے کی دنیا، برقیات
  • مصنوعی ذہانت
  • افسانوی مجموعہ آٹھواں رنگ
  • نقارہ[4]
  • جاپان کا نوبل ادب
  • مضراب

وفات

ترمیم

باقر نقوی صاحب 13 فروری 2019ء کو لندن میں وفات پا گئے۔[5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.rekhta.org/authors/baqar-naqvi
  2. Rauf Parekh (1 اپریل، 2013)۔ "Gunter Gross's Urdu translation and Baqar Naqvi's hat-trick"۔ DAWN.COM 
  3. "Nobel Adbiyat / نوبیل ادبیات"۔ www.goodreads.com 
  4. "باقر نقوی | ریختہ"۔ Rekhta 
  5. "اردو کے ممتاز مترجم اور سینئر شاعر باقر نقوی انتقال کر گئے"۔ 15 فروری، 2019