بالاکوٹ فضائی حملہ، 2019ء
یہ مضمون فرسودہ ہے. |
بالاکوٹ فضائی حملہ پاک بھارت کی 2019ء کی کشیدگی کا حصہ ہے جو 26 فروری 2019ء کو ہوا، جب بھارتی فضائیہ کے بارہ میراج 2000 طیاروں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان میں کشمیر کو تقسیم کرنے والی حد بندی لائن (لائن آف کنٹرول) کو پار کر کے پاکستان کے اندر ایک فضائی حملہ کیا۔ بھارت نے کہا کہ فضائی حملہ پلوامہ حملے کے جواب میں تھا۔[9]
بھارت کے مطابق بالاکوٹ میں جیش محمد کے عسکریت پسند کیمپ پر حملہ کر کے 350 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا اور طیارے بغیر نقصان کے واپس بھارتی فضائی حدود میں آگئے۔[9][10]
پاکستان کے مطابق، طیاروں نے مظفرآباد، پاکستان کے نزدیک ان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ پاکستان کی کارروائی کے نتیجے میں وہ واپس چلے گئے۔ پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے اپنا ”پے لوڈ“ (جہاز پر موجود گولہ بارود) بالاکوٹ کے نزدیک گرا دیا، لیکن اس سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔[11][12]
واقعے کے بعد، بھارتی اور پاکستانی افواج نے ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول کے پار شیلنگ کی؛ پاکستان کے مطابق بھارتی شیلنگ سے 4 شہری اور 11 زخمی ہو گئے۔[13]
جب سے دونوں ریاستیں نیوکلیئر طاقتیں بنی ہیں اور 1971ء کی جنگ کے بعد یہ فضائی حملہ پہلی مرتبہ تھا۔[14]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "India destroys JeM terror camps: Where exactly is Balakot?"۔ Business Today۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2019
- ↑ "India-Pakistan tension: Where is the real Balakot, the Indian Air Force target?"۔ گلف نیوز (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2019
- ↑ "5-star Balakot Camp Was Sitting Duck Target for IAF, 350 Terrorists Killed While Sleeping: Sources"۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2019
- ↑ "Balakot strike after intel on Pulwama 'celebration' meet"۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2019
- ^ ا ب "Kerala man behind IAF air strike in Pakistan"۔ MyNation۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2019
- ↑ "Jaish chief Masood Azhar's brother-in-law was target of IAF strike in Balakot"۔ Hindustan Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2019
- ↑ "IAF Western Air Command coordinated 'anti-terror operation'"۔ The New Indian Express۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2019
- ↑ "Indian Air Strike Destroys Terror Camp In Pakistan, Upto 350 Terrorists Killed"۔ BloombergQuint۔ Press Trust of India۔ 26 فروری 2019
- ^ ا ب "India Hits Main Jaish Camp In Balakot, "Non-Military" Strike: Government"۔ این ڈی ٹی وی۔com۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2019
- ↑ "Indian jets bomb targets within Pakistan"۔ News.com.au۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2019
- ↑ "Indian aircraft violate LoC, scramble back after PAF's timely response: ISPR"۔ Dawn (بزبان انگریزی)۔ 26 فروری 2019۔ 26 فروری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2019
- ↑ "India says carried out air strike on 'terror camps' inside Pakistan"۔ Reuters (بزبان انگریزی)۔ 26 فروری 2019۔ 26 فروری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2019
- ↑ Tariq Naqash (27 فروری 2019)۔ "4 AJK civilians dead, 11 wounded in 'indiscriminate' Indian shelling across LoC"۔ DAWN.COM
- ↑ "India airstrike in Pakistan: IAF crosses LoC first time since 1971 war"۔ India Today۔ 26 فروری 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2019