برندا کرات (پیدائش 19 اکتوبر 1947) [2] ایک ہندوستانی سیاست دان ہیں وہ 2005 میں کمیونسٹ پارٹی کی طرف سے راج سبھا کی رکن بنیں 2005 میں، وہ  کمیونسٹ پارٹی پولٹ بیورو کی پہلی خاتون رکن بنیں۔وہ 1993 سے 2004 [3][4] and thereafter its vice-president.[5]تک آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن (AIDWA) کی جنرل سکریٹری بھی رہیں اور اس کے بعد اس کی نائب صدر بھی رہیں۔

برندا کرات
 

معلومات شخصیت
پیدائش 17 اکتوبر 1947ء (77 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کولکاتا [1]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بھارتیہ مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات پرکاش کارات (نومبر 1975–)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کلکتہ
ویلہام گرلز اسکول
میرانڈہ ہاوس، دہلی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سیاسی کیریئر

ترمیم

1967 میں، مرانڈا ہاؤس سے گریجویشن کے بعد وہ لندن چلی گئیں، جہاں انھوں نے چار سال تک بانڈ سٹریٹ میں ایئر انڈیا کے ساتھ کام کیا[6]۔ ایئر انڈیا کے لیے کام کرتے ہوئے انھوں نے ایئر لائنز میں ساڑھی کی بجائے اسکرٹ پہننے کو لازمی قرار دینے کے خلاف مہم چلائی۔ ایئر انڈیا کے ہیڈ کوارٹر نے آخر کار ان سے اتفاق کیا اور تب سے لندن میں ایئر لائن کے لیے کام کرنے والی خواتین یہ  انتخاب کر سکتی ہیں کہ ساڑھی پہنیں یا اسکرٹ کو اپنی وردی کے طور پر استعمال کریں۔[7]

1971 میں انھوں  نے اپنی  نوکری چھوڑ کر کلکتہ واپس آنے کا فیصلہ کیا۔ انھوں نے  نے اپنی سیاسی زندگی  ایک طالب علم کارکن کے طور پر شروع کی جب پارٹی کی رہنمائی میں انھوں نے کلکتہ یونیورسٹی میں بطور طالب علم داخلہ لیا۔ عملی سیاست کو سمجھنے کے لیے پارٹی کی تجویز پر انھوں نے یہ  داخلہ لیا۔ ابتدائی طور پر انھؤن  نے کالج کیمپس میں طلبہ کے ساتھ کام کیا اور بعد میں بنگلہ دیش کی جنگ کے دوران ریاست کے پناہ گزین کیمپوں میں وقت گزارا۔ وہ ہفتہ وار پارٹی کے لیے بھی لکھتی رہیں ۔ 1975 میں وہ دہلی شفٹ ہوگئیں کیونکہ میوہ  تجارتی یونین میں کام کرنا چاہتی تھی۔ اس وقت ان کی  پارٹی کے جنرل سکریٹری کامریڈ پی سندرایا تھے۔وہ اپنے وقت سے بہت آگے تھے۔کارکنوں کو تفویض کرنے کے کام کے بارے میں ان کا ایک واضح نقطہ نظر تھا۔ان کی ایک حساس کیڈر پالیسی تھی۔ انھے شمولیت کیاساتھ ہی پارٹی کی رکنیت حاصل ہو گئی۔

نومبر 1975 کو، انھوں نے پرکاش کرات سے شادی کی۔ اسی سال انھوں نے شمالی دہلی میں ٹیکسٹائل مل کے کارکنوں کے ساتھ تجارتی  یونین نمائیندہ کے طور پر کام کرنا شروع کیا۔ پھر وہ کارکنوں کی تحریکوں اور ہندوستانی خواتین کی تحریکوں کے ساتھ سرگرم ہونے کے لیے بڑھیں۔ اسے 1980 کی دہائی میں عصمت دری کے قوانین میں اصلاحات کی مہم میں نمایاں مقام حاصل ہوا۔ کرات صنفی مسائل کے لیے ایک نمایاں مہم چلانے والی ساستدان ہیں اور انھوں نے پارٹی کے اندر خواتین کی مناسب نمائندگی کے لیے جدوجہد کی ہے۔

اپریل 2005 کو وہ مغربی بنگال کے لیے سی پی آئی(ایم) کی رکن کے طور پر ہندوستانی پارلیمنٹ، راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئیں۔ 2005 میں وہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے پولٹ بیورو کے لیے بھی منتخب ہوئیں، جو پارٹی کی اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ ہے اور برندا کرات اس کی پہلی خاتون رکن ہیں۔

خاندان

ترمیم

ان کی شادی 7 نومبر 1975 میں پرکاش کرات سے ہوئی، جو ایک کیرالی نژاد ہیں اور سی پی آئی(ایم) کے ایک ممتاز رہنما ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. http://indiatoday.intoday.in/story/sitaram-yechury-and-brinda-karat-set-to-lose-rajya-sabha-seats/1/140517.html
  2. Interview, livemint
  3. "Author profile, threeessays"۔ 04 جنوری 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جنوری 2008 
  4. New woman on top December 2004
  5. سانچہ:Usurped
  6. "The Rediff Interview/Marxist leader Brinda Karat". ریڈف ڈاٹ کوم. 4 May 2005. Retrieved 22 February 2019.
  7. "A brand named Brinda". کولکاتا: دی ٹیلی گراف (بھارت). 16 April 2005. Retrieved 23 February 2019.