بلیچنگ پاوڈر
بلیچنگ پاوڈر ایک سفید رنگ کا سفوف ہوتا ہے جسے کیمائی زبان میں کیلشیئم ہائپوکلورائٹ کہتے ہیں۔ اسے Ca(OCl)2 یا Ca(ClO)
2 سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ اس میں سے ہر وقت کلورین کی بو آتی رہتی ہے کیونکہ نمی کی موجودگی میں یہ مرکب ٹوٹ کر کلورین اور چونے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
نام | |
---|---|
دیگر نام
Hypochlorous acid calcium salt
Bleaching powder, Calcium oxychloride | |
شناخت | |
رقم CAS | 7778-54-3 |
بوب کیم (PubChem) | 24504 |
مواصفات الإدخال النصي المبسط للجزيئات
|
|
|
|
خواص | |
مالیکیولر فارمولا | Ca(ClO)2 |
مولر کمیت | 142.98 g/mol |
ظہور | white/gray powder |
کثافت | 2.35 g/cm3 (20 °C) |
نقطة الانصهار | 100 °س، 373 °ک 212 °ف |
نقطة الغليان | سانچہ:Chembox BoilingPt1 |
الذوبانية في الماء | 21 g/100 mL, reacts |
الذوبانية | reacts in الکحل |
المخاطر | |
ترميز المخاطر | |
توصيف المخاطر | |
تحذيرات وقائية | |
NFPA 704 | |
نقطة الوميض | Non-flammable |
LD50 | 850 mg/kg (oral, rat) |
مركبات متعلقة | |
أنيونات أخرى | Calcium chloride |
كتيونات أخرى | Sodium hypochlorite |
بلیچنگ پاوڈر اکثر پینے کے پانی یا سوئمنگ پول کے پانی میں ملایا جاتا ہے کیونکہ اس سے نکلنے والی کلورین بہت طاقتور جراثیم کش دوا ہوتی ہے۔ پانی میں کلورین ملانا درحقیقت پانی میں بلیچنگ پاوڈر ملانا ہوتا ہے۔
سوڈیئم ہائپوکلورائیٹ بھی جراثیم کش ہوتا ہے لیکن یہ عموماً محلول کی شکل میں دستیاب ہوتا ہے (جیسے Clorox) اور نسبتاً مہنگا ہوتا ہے۔ اس میں کلورین کی مقدار 5 سے 8 فیصد ہوتی ہے۔ لیکن کیلشیئم ہائپوکلورائیٹ پاوڈر کی شکل میں دستیاب ہوتا ہے۔ بلیچنگ پاوڈر (کیلشیئم ہائپوکلورائیٹ) نسبتاً سستا مرکب ہے۔ کراچی میں اس کی قیمت لگ بھگ سو روپے کلو ہے۔
نیگلیریا ایک ایسا جراثیم ہوتا ہے جو کبھی کبھار سوئمنگ پول سے انسانوں کے جسم میں ناک کے راستے سے داخل ہو جاتا ہے اور ہمیشہ مہلک ثابت ہوتا ہے۔ بلیچنگ پاوڈر کی مدد سے بڑی آسانی سے اس مرض کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔
بلیچنگ پاوڈر ایک طاقتور تکسیدی عامل (oxidizing agent) ہے اور کئی طرح کے رنگ کاٹ سکتا ہے۔
تیاری
ترمیمکاسٹک سوڈا ایک بہت استعمال ہونے والا مرکب ہے جو عام خوردنی نمک NaCl سے بنایا جاتا ہے۔ کاسٹک سوڈا سازی کے دوران کلورین بھی بنتی ہے۔ اس کلورین کو بجھے ہوئے چونے Ca(OH)2 سے ملانے پر بلیچنگ پاوڈر حاصل ہوتا ہے۔
بجھا ہوا چونا وہی چونا ہوتا ہے جو پان پر لگا کر کھایا جاتا ہے یا دیواروں پر سفیدی کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
کیمیائی عمل
ترمیمخطرہ
ترمیمباتھ روم اور گھریلو صفائی کے لیے بلیچ کا استعمال بہت عام ہے۔ اسی طرح چکنائی دور کرنے یا شیشے صاف کرنے کے لیے امونیا (محلول کی شکل میں) اکثر استعمال کی جاتی ہے۔ لیکن اگر یہ دونوں محلول ملا دیے جائیں تو کلورامین نامی گیس نکلتی ہے جو سخت زہریلی ہوتی ہے۔ [1]
اقسام
ترمیمبازار میں دستیاب بلیچنگ پاوڈر مختلف طرح کے ہو سکتے ہیں۔ عمدہ قسم کے بلیچنگ پاوڈر کو High test hypochlorite یا مختصراً HTH کہتے ہیں اور اس میں کلورین کی مقدار 65 فیصد کے لگ بھگ ہوتی ہے۔ لیکن عام سستے بلیچنگ پاوڈر میں کلورین کی مقدار 25 فیصد کے لگ بھگ ہوتی ہے۔ جیسے جیسے بلیچنگ پاوڈر پرانا ہوتا جاتا ہے اس میں کلورین کی مقدار کم ہوتی چلی جاتی ہے۔ [2]
کلورین کا ٹیسٹ
ترمیمپانی میں اتنا بلیچنگ پاوڈر ملانا چاہیے کہ پانی میں کلورین کی معمولی سی مقدار موجود رہ جائے۔ پانی میں موجود نامیاتی اجزا جیسے گھاس پھونس، گلے سڑے پتے یا ٹہنی اور ڈنڈیاں وغیرہ کلورین جذب کر لیتی ہیں اور اس طرح پانی میں کلورین کی کمی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے سارے جراثیم نہیں مرتے۔ ایسے پانی کو بلیچنگ پاوڈر ملانے سے پہلے چھان لینا چاہیے۔
اگر پانی میں معمولی مقدار میں کلورین موجود ہو تو ایسا پانی پوٹاشیئم آیوڈائیڈ، سرکہ اور اسٹارچ کے ساتھ مل کر نیلے رنگ کا محلول بناتا ہے جو دراصل اسٹارچ آیوڈائیڈ کا رنگ ہے۔ [3]
پینے کے پانی میں کلورین کی زیادہ سے زیادہ مقدار 4ppm تک ہونی چاہیے یعنی دس لاکھ (ایک میلین) حصوں میں صرف 4 حصے۔ [4] دوسرے الفاظ میں ایک ٹن (یعنی ایک میلین گرام) پانی میں کلورین کی مقدار 4 گرام سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ 4 گرام کلورین 16 گرام خشک بلیچنگ پاوڈر میں موجود ہوتی ہے۔
آسان حساب
ترمیمایک ٹن پانی میں 264 گیلن (امریکی گیلن) پانی ہوتا ہے۔
ایک ٹن پانی یعنی 1000 کلوگرام پانی کا حجم 35.31 مربع فٹ ہوتا ہے۔
اگر کسی چوکور ٹنکی کی لمبائی 5 فٹ اور چوڑائی 4 فٹ ہو جبکہ اس میں موجود پانی کی گہرائی 3 فٹ ہو تو اس ٹنکی میں پانی کی مقدار 5x4x3 یعنی 60 مربع فٹ ہو گی۔ 60 کو 35.31 سے تقسیم کرنے پر پانی کی مقدار مربع فٹ سے ٹن میں تبدیل ہو جاتی ہے یعنی 60 مربع فٹ پانی برابر ہوتا ہے 1.7 ٹن کے ۔
ایک ٹن شفاف پانی میں 10 سے 15 گرام عام خشک بلیچنگ پاوڈر ملانے کی ضرورت پڑتی ہے۔ عام گھریلو چائے کے چمچ میں لگ بھگ دس گرام بلیچنگ پاوڈر سما سکتا ہے۔ بلیچنگ پاوڈر ملانے کے لگ بھگ ایک گھنٹے بعد پانی جراثیم سے پاک ہو جاتا ہے۔ اگر بہت کم مقدار میں پانی کو جراثیم سے پاک کرنا ہو تو پانی کو ایک منٹ تک ابال لینا چاہیے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Mixing household cleaning products can kill you"۔ 15 مئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مئی 2017
- ↑ Fact sheet 2.19
- ↑ "Nowrin Jalal*, Nidhi*, Madhu Rani Sinha" (PDF)۔ 30 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جون 2017
- ↑ Notes about chlorine level for safe drinking water