بندے ماترم
بَنْدے ماتْرَم (بنگالی: বন্দে মাতরম্ دیوناگری: वन्दे मातरम्، لفظاً "اے مادر وطن میں سرجھکائے ہاتھ جوڑے کھڑا ہو کر تیری تعظیم بجا لاتا ہوں") ایک نظم ہے جو کے بنگالی زبان کے مصنف بنکم چندرا چٹوپادھیائے کی ناول آنند مٹھ سے لی گئی ہے۔ یہ 1882 میں شائع ہوئی تھی۔ یہ بنگالی اور سنسکرت زبان میں لکھی گئی تھی۔ یہ مادر وطن کو مذہب کا درجہ دیتی ہے۔ اسے تحریک آزادی ہند میں خوب پڑھا گیا اور پہلی دفعہ رابندر ناتھ ٹھاکُر نے 1896ء کے انڈین نیشنل کانگریس کے اجلاس میں اسے گایا۔
بوندے ماتوروم (بنگالی تلفظ)؛ وندے ماترم (سنسکرت و ہندی تلفظ) | |
بندے ماترم ہفت روزہ اخبار میں (1907ء) | |
قومی ترانہ بھارت | |
مصنف | بنکم چندر چٹرجی، آنند مٹھ (1882ء) |
---|---|
موسیقی | جادوناتھ بھٹاچاریہ |
منتخب | 24 جنوری 1950ء |
1950ء میں بھارتی حکومت نے اس کے ابتدائی مصرعوں کو قومی گیت کی حیثیت دی۔ یہ قومی ترانہ جَنا گَنا مَنا کے مساوی درجے کا حامل ہے۔