بوچھال کلاں (انگریزی: Buchal Kalan) پاکستان کا ایک پاکستان کی یونین کونسلیں جو ضلع چکوال میں واقع ہے۔[1]
پوچھال کلاں ( ضلع چکوال کی یو نین کو نسل نمبر - 43 ہے)۔بوچھال کلاں تحصیل کلر کہار میں شامل یو نین کو نسل ہے بوچھال کلاں کلر کہار شہر سے تقریباً 8 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب کی سمت واقع ہے، بوچھال کلاں کے مغرب میں دھرکنہ، بھلیاں، پگتھا والی، نور پور، سیتھی، شمال میں دیان، میانی، جھامرہ، بھسین، پہاڑ خان، کہوٹ، مشرق میں بولہ، گفانوالہ، گا ہی، ڈھوک محمد بخش، بوچھال خورد جبکہ جنوب میں مکھیال، سر کلاں اور لا پھی واقع ہیں اسے سب تحصیل کا درجہ حاصل ہے۔ علاقہ ونہار میں اسے مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ مقامی لوگ اس قصبہ کی وجہ تسمیہ یہ بیان کرتے ہیں کہ اسے بہاؤ الدین عرف بُوچھ نامی شخص نے آباد کیا تھا۔ اس کے سب سے بڑے بیٹے کا نام کیصر تھا، جس کی اولاد یہیں آباد ہے۔ دوسرے نمبر پر باسی تھا، جس کی اولاد بوچھال خورد میں آباد ہے، اسے یونین کونسل کا درجہ حاصل ہے اور اس کے ساتھ چھ قریبی دیہات بھی منسلک ہیں۔ مشرقی محلہ، مغربی محلہ، محلہ مہدھور اور محلہ مصبال یہاں کی رہائشی بستیاں جبکہ مین بازار چوک والا کاروباری مرکز ہے۔ یہاں کی پولیس چوکی 1931ء سے قائم ہے۔ یہاں طلبہ کا ڈگری کالج، طالبات کا ہائیرسکینڈری اسکول، جناح اکیڈمی سمیت متعدد پرائیویٹ تعلیمی ادارے، واٹرسپلائی، ٹیلی فون ایکسچینج، دیہی مرکز صحت اور دفتر یونین کونسل موجود ہیں۔ کالج 1963ء میں انٹر کی سطح پر قائم ہوا۔ 1989ء میں ڈگری کا درجہ حاصل ہوا۔ یہاں کے تقریباً ہر گھر کا کوئی نہ کوئی فرد غیر ممالک میں روزگارکے لیے گیا ہوا ہے یا پھر فوج میں ملازم ہے۔ گندم اور جوار علاقے کی اہم فصلیں ہیں۔[2]