بھارت دنیا کے ان دس بڑے ممالک میں سے ایک ہے جہاں جنگلات کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے۔ ان دس ممالک میں روس، برازیل، کینیڈا، ریاستہائے امریکہ، عوامی جمہوریہ چین، جمہوری جمہوریہ کانگو، آسٹریلیا، انڈونیشیا اور سوڈان شامل ہیں۔ پوری دنیا کے 67 فیصد جنگلات ان 10 ممالک میں موجود ہیں۔ 2010ء میں اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت کے مطابق بھارت کے جنگلات 68 ملین ہیکٹر پر محیط ہیں جو پورے ملک کا 24 فیصد رقبہ ہے۔ اس کے بعد 2013ء میں بھارتی جنگلاتی سروے کے مطابق 2013ء میں جنگلات 69.9 ملین ہیکٹر زمین پر محیط تھے۔ یوں 2 سال میں (2010 اور 2013 کے درمیان) بھارت کے جنگلات میں تیزی سے اضافہ ہوا، بالخصوص بھارت کے شمالی،وسطی اور جنوبی حصوں میں۔

بھارت میں مختلف علاقوں میں جنگلات کا تناسب
ناسا کے جانب سے پیش گیا بھارت میں جنگلات کا نقشہ

مزید

ترمیم
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔