بہروز سبزواری
بہروز سبزواری پاکستانی فلم، ٹیلی ویژن اور سٹیج کے ایک معروف اداکار۔ 1968 سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ دس سال کی عمر میں بچوں کے فینسی ڈریس شو میں کام کیا۔ اس کے بعد بچوں کے لیے ایک ڈرامے ’’نانا جان دادا جان‘‘ کے لیے منتخب ہوئے۔ جشن تمثیل، ارژنگ اور انسان اور آدمی جیسے ڈراموں میں اپنی معیاری اداکاری سے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی یہاں تک کہ ان کی ملک گیر شہرت شوکت صدیقی کے ناول پر تیار کردہ سیریل خدا کی بستی سے شروع ہوئی۔ اس میں انھوں نے نوشہ کا کردار ادا کیا۔ قاضی واجد اور بہزوز سبزواری کی جانداز اداکاری کی بدولت سلسلہ وار ڈراما ’’خدا کی بستی‘‘ پاکستان ٹیلی وژن کا سرمایہ بن گیا۔ اس کے بعد میرا نام منگو، تعبیر، آبگینت، ان کہی اور تنہائیاں میں کام کیا۔ خاص طور سے تنہایاں میں قباچہ کے نام سے موسوم کردار سے بے پناہ شہرت پائی۔ جس کی وجہ سے عوامی سطح پر آج بھی لوگ قباچہ کے نام سے جانتے اور پہچانتے ہیں اس کے علاوہ فلموں میں بھی کام کیا اور آج کل مختلف ٹیلی وی چینلز پر ڈراموں میں اداکاری کر رہے ہیں۔ اور خوبصورت کریکٹر رول نبھا رہے ہیں۔
بہروز سبزواری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 16 فروری 1957ء (67 سال) کراچی |
شہریت | پاکستان |
اولاد | شہروز سبزواری |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار ، ٹیلی ویژن اداکار |
اعزازات | |
IMDB پر صفحات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
مزید دیکھیے
ترمیم