بینظیر سلام
بے نظیر سلام بنگلہ دیش کی ایک ہندوستانی کلاسیکی رقاصہ ہیں۔
بینظیر سلام | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | راج شاہی, بنگلہ دیش |
17 جنوری 1979
شہریت | عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش |
شریک حیات | دیوان عبداللہ زمان (شادی. 1996) |
والدین | محمد عبد السلام کوہ نور سلام |
عملی زندگی | |
پیشہ | رقاصہ, رقص استانی |
مادری زبان | بنگلہ |
درستی - ترمیم |
کیریئر
ترمیمبے نظیر ، محمد عبد السلام اور کوہ نور سلام کی بیٹی ہیں۔ انھوں نے رقص کے کیریئر کا آغاز عبدل حسیب پنا کے رقص اسکول میں 1983 میں راج شاہی، بنگلہ دیش میں کیا، ناچ اسکول نکن شلپی گوشتھی بھی کہلاتا ہے۔ بنگلہ دیش کی شیشو اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک مقابلے میں انھیں قوم کی بیٹی کا خطاب سال 1986 ، 1988 اور 1989 میں ملا۔ ان مقابلوں میں اس نے کتھک ، بھرتاناتیم ، جدید رقص اور لوک رقص پیش کیا ۔ منی پوری رقص ڈھاکہ جونیئر آرٹ اور میوزک فیسٹول 1988، کی طرف سے سپانسر میں جدید رقص اور کتھک رقص میں اسے طلائی تمغے سے نوازا گیا، تقریب کو برٹش کونسل اور اے این زید گرنڈلیز بینک کے تعاون سے پیش کیا گیا۔ 1990 میں ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں ہونے والے نیشنل ایجوکیشن ویک میں کلاسیکی رقص(کتھک) میں پہلا انعام جیتا۔ اسی سال انھوں نے یونیسکو کلب ثقافتی ایوارڈ ، بنگلہ دیش بھی جیتا۔
تعلیم
ترمیمانھوں نے 1996 اور 1999 کے درمیان رابندرا بھارتی یونیورسٹی سے اوڈیسی میں انڈرگریجویٹ (آنرز) ڈگری کے لیے ہندوستانی کونسل برائے ثقافتی تعلقات (آئی سی سی آر) سے اسکالرشپ حاصل کی [1]۔ اس نے اپنی کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور یونیورسٹی گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس کے بعد بینظیر سلام نے اول پوزیشن اور طلائی تمغا حاصل کرتے ہوئے یونیورسٹی سے اڑیسی رقص میں اپنا ماسٹر مکمل کیا۔ یونیورسٹی میں قیام کے دوران ، وہ مشہور ڈانسر مرلی دھر ماجھی اور پوشالی مکھرجی کی شاگرد تھیں۔
رقص استانی
ترمیمفی الحال وہ نوپور، بنگلہ دیش میں اپنے اسکول میں ا ڑیسی رقص سکھاتی ہے [2] [3]۔
وہ ڈھاکہ میں بنگلہ دیش شیشو اکیڈمی میں رقص استانی بھی ہیں [4]۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ http://www.iccrindia.org/
- ↑ Novera Deepita (30 January 2005)۔ "Benazir: a Promising Odissi Dancer"۔ The Daily Star۔ 03 دسمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 ستمبر 2008
- ↑ "Alumni/Data Bank of ICCR Scholarship holders from Bangladesh." Accessed 10 September 2008 [1] آرکائیو شدہ 3 مارچ 2016 بذریعہ وے بیک مشین.
- ↑ "Alumni/Data Bank of ICCR Scholarship holders from Bangladesh." Accessed 10 September 2008 [2] آرکائیو شدہ 3 مارچ 2016 بذریعہ وے بیک مشین