تبادلۂ خیال:امام الحرمین جوینی
یہ تبادلۂ خیال امام الحرمین جوینی میں مزید اصلاح وبہتری پر گفتگو کے لیے ہے مضمون کے موضوع پر عام بحث کے لئے یہ کوئی فورم نہیں ہے |
|||
|
|
|
ویکیپیڈیا کا عجیب حال ہے کچھ لوگ وقت گذار گئے آج وہ نظر نہیں آتے اور جو نظر آتے ہیں صرف وقت گذاری کر رہے ہیں اور ایسی ترامیم ہو رہی ہیں جنکا ترمیم کرنے والے کو خود بھی نہیں علم ہوتا اس سے پہلے شاید غیر تحریری سہی ایک ضابطہ جاری تھا کہ تخلیق کرنے والے سے رسمی سہی پوچھنے کا تکلف ہوتا تھا اب تو یہ تکلف بھی ختم ہو گیا کچھ حضرات جاگتے ہیں اور چند ناموں کو بزعم خود لقب بنا کر اپنے سے ہی پوچھتے ہیں کہ یہ لقب ہے یا نام اور خود ہی لقب کہہ کر اڑاتے اور پھر سو جاتے ہیں۔ قلمی نام اور اصل نام ہماری اردو کا خاصہ اور حسن ہیں کچھ القاب اصل نام پر فوقیت لے جاتے ہیں،اور یہ القاب ساری دنیا میں ان کی پہچان بن جاتی ہے اگر یہ لقب اس کے اصل نام سے زیادہ شہرت رکھتا ہے تو اسے باقی رکھنا لازمی ہے جیسے ہم صحاح ستہ کے مؤلفین کیلئے استعمال کر رہے ہیں امام الحرمین جوینی کے اصل نام پر امام الحرمین زیادہ شہرت رکھتا ہےکم از کم تبادلہ خیال پر تخلیق کار سے پوچھ لیا جائے کہ اس کی رائے کیا اس نے تو تحقیق کی ہے اڑانے والے صرف اڑانے پر اصرار نہ کریں --ابو السرمد محمد یوسف☺گفتگو 13:47, 3 مئی 2017 (م ع و)
- جناب ”امام الحرمین“ خطاب اور ”الجوینی“ لقب ہے۔ القاب چاہے کتنے بھی مشہور کیوں نہ ہو مگر ان کو نہیں رکھا جاسکتا اگر آپ کوئی نئی پالیسی بنانا چاہتے ہیں تو دیوان عام پر بات کریں تو بہتر ہوگا۔ بخاری سعید تبادلہ خیال 15:12, 3 مئی 2017 (م ع و)
- بے ادبی اور گستاخی کی معافی چاہتا ہوں میری بحث خطاب یا لقب کا فرق جاننا نہیں تخلیق کرنے والے سے تبادلہ خیال کرنے پر ہے لیکن طرفہ تماشا یہ ہےکہ آپ کے الفاظ’’القاب چاہے کتنے بھی مشہور کیوں نہ ہو مگر ان کو نہیں رکھا جاسکتا‘‘لقب الجوینی تو موجود ہے امام الحرمین کیوں اٹھایا ہے؟--ابو السرمد محمد یوسف☺گفتگو 17:39, 3 مئی 2017 (م ع و)
- ما شاء اللہ آج دوسری دفعہ پھر موزوں عنوان بن کر 23 نومبر 2016 شعیب ندوی صاحب کی ترمیم پر واپس آگیا یہ دیکھ کر پنجابی کی مشہور کہاوت یاد آگئی’’جتھے دی کھوتی اتھے آن کھلوتی‘‘ اس ساری کوشش سے بہتر ہے کہ پہلے تولیں پھر بولیں شکریہ--ابو السرمد محمد یوسف☺گفتگو 06:31, 14 جولائی 2017 (م ع و)
- id:Imam Al-Haramain دیگر ویکیپیڈیاؤں پر بھی یہی نام نظر آیا جو شاید مشہور ہے، اس میں کسی کی بے عزتی نہیں ہوتی اور یہاں پر بے مقصد کہاوت کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ بات میری پہلے بھی ٹھیک تھی اور اب بھی! آپ نے نشاندہی کی کہ نام زیادہ مشہور امام الحرمین ہے آپ کے تعاون کا شکریہ! -- بخاری سعید تبادلہ خیال 08:42, 14 جولائی 2017 (م ع و)
امام الحرمین جوینی سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر امام الحرمین جوینی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔