تبادلۂ خیال:فدک
یہ تبادلۂ خیال فدک میں مزید اصلاح وبہتری پر گفتگو کے لیے ہے مضمون کے موضوع پر عام بحث کے لئے یہ کوئی فورم نہیں ہے |
|||
|
|
|
Untitled
ترمیموہ مقدس ہستیاں جو کہ ناصرف ساری زندگی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ ہم رکاب رہی ہوں بلکہ رحلت کے بعد بھی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ محواستراحت ہوں . اور جنہوں نے اپنی اور اپنی اولاد کی بھوک کی پر دوسرے لوگوں کی ضرورت کو ترجیح دی اور خود تین روز تک روزہ دار ہونے کے باوجود صرف نمک سے روزہ افطار کیا ہو یہاں تک کی ان کی سخاوت کی شان میں قرآن کی آیات نازل ہوگئ ہوں ، وہ شخصیات آپس میں ایک معمولی باغ کی ملکیت پر نبروآزما تھیں؟
- حوالے بھی دیۓ تو [Center for Muslim-Jewish Engagemen] سے ؟ اب مسلمانوں کے اختلافات کے حق و ناحق ہونے کی کسوٹی میں یہودی بانٹ استعمال ہوں گے ؟ .فدک کی رائی کا پہاڑ بھی آل یہود نے ہی کھڑا کیا تھا جب ہی آج شہادتوں کے لۓ ان ہی کی طرف رجوع کیا جارہا ہے۔ کیا روۓ خط صحیح بخاری اردو میں نہیں مل رہی ؟
- حضرت یہ تو صرف صحیح بخاری کا ترجمہ ہے اس کا Muslim یا Jewish سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی ویب سائٹ ہے جس میں اس شعبہ میں اسلام اور یہودیت دونوں کا مطالعہ کرتے ہیں ۔ اس میں حدیث نمبر وغیرہ دیا ہوا ہے آپ تصدیق کر لیں۔ آپ نے ان شخصیات کے بارے میں جو کہا وہ سب مسلمان سمجھتے ہیں مگر تاریخ کا کیا کریں؟ دائرۃ المعارف میں تو حوالوں کے ساتھ لکھنا پڑے گا اور مذہبی عقائد کو بنیاد بنا کر معلومات تو نہیں دینا نا۔ صحیح بخاری عربی ہو یا اردو، انگریزی ہو یا ہندی سب ایک ہی بات کریں گے نا۔ اردو صحیح بخاری میں یہ سب فدک کے بارے میں لکھا ہے۔ بخاری نے تو یہ نہ سوچا کہ وہ شخصیات عظیم ہیں اس لیے تاریخ کا ہی انکار کر دیں۔ آپ کو اگر انگریزی صحیح بخاری کا حوالہ اچھا نہیں لگ رہا تو ویب سائٹ کا نام نہ دیں۔ مگر صحیح بخاری اور حدیث نمبر کا حوالہ رہنے دیں۔--سید سلمان رضوی 15:19, 1 اکتوبر 2009 (UTC)
- لیجئیے اردو صحیح بخاری حاضر ہے۔ اس کا ترجمہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے مولانا داؤود راز صاحب کا ہے۔ ربط ہے: صحیح بخاری ترجمہ مولانا داؤود راز۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند۔ اس سلسلے میں دیکھیں حدیث 4240۔4241 جلد 5 وغیرہ--سید سلمان رضوی 15:44, 1 اکتوبر 2009 (UTC)
درجہ حفاظت کے بعد
ترمیمجناب منتظم صاحب ترمیمی تنازع جب پیدا ہو اس کے بعد(21 اکتوبر کے بعد) کی ساری ترمیمات منسوخ ہونا بھی اخلاقی طور پر لازم بنتا ہے--ابو السرمدمحمد یوسف (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:21, 29 اکتوبر 2015 (م ع و)