تبادلۂ خیال سانچہ:خانۂ معلومات ملک

Template:معلوماتی خانہ ملک اس کو بھی دیکھ لیتے۔ میرے خیال میں بہتر یہ تھا کہ اس میں ترمیم کریں،کیونکہ یہ پہلے ہی استعمال ہو رہا ہے۔ دو ٹمپلیٹ ایک مقصد کے لیے رکھنا نعقصان دہ ہوگا۔سیف اللہ 07:20, 28 مئ 2006 (UTC)

جواب

ترمیم

میرے ٹیمپلیٹ میں ابھی قریبا 30٪ کام مزید باقی ہے۔ یہ تکنیکی اعتبار سے مشکل لیکن ایک جامع سانچہ ثابت ہو سکتا ہے۔ فی الحال اسے تجرباتی کسوٹی پر پرکھا جا رہا ہے۔ کوئی ترمیم درکار ہو تو مطلع فرمائیں۔

جس ٹیمپلیٹ کا ذکر آپ نے کیا ہے اس میں ترمیم خاصہ مشکل اور وقت طلب کام ہے۔ اس میں کچھ‍ تکنیکی خامیاں ہیں جن کو دور کرنا میرے لیے ممکن نہیں۔ کچھ‍ الفاظ جو اس میں استعمال ہوئے ہیں مجھے پسند آئے ہیں۔ میں ان کو اپنے سانچہ میں استعمال کروں گا۔

حیدر 07:31, 28 مئ 2006 (UTC)

اس سانچے کا طریقہ استعمال

ترمیم

پاکستان سے ایک مثال:

{{خانۂ معلومات ملک
|مقامی_نام = اسلامی جمہوریۂ پاکستان
|روايتی_لمبا_نام = اسلامی جمہوریۂ پاکستان
|عمومی_نام = پاکستان
|پرچم_تصویر = Flag of Pakistan.svg
|نشان_امتیاز_تصویر = Pakistan emblem.jpg
|نشان_امتیاز_قسم = قومی نشان
|قومی_شعار = ایمان، اتحاد، تنظیم
|نقشہ_تصویر = PakistanWorldMap.png||Location of Pakistan
|قومی_ترانہ = [[قومی ترانہ]]
|دار_الحکومت = [[اسلام آباد]]
|latd = 33|latm=40|latNS=شمال|longd=73|longm=10|longEW=مشرق
|عظیم_شہر = [[کراچی]]
|دفتری_زبانیں = [[اردو]] اور [[انگریزی]]
|حکومت_قسم = وفاقی جمہوریہ
|راہنما_خطاب = [[صدر پاکستان|صدر]]
[[وزیر اعظم پاکستان|وزیر اعظم]]
|راہنما_نام = [[پرویز مشرف]]
[[شوکت عزیز]]
|خودمختاری_قسم = [[آزادئ پاکستان|آزاد]]
|تسلیمشدہ_واقعات = - اعلان آزادی
- جمہوریہ
|تسلیمشدہ_تواریخ = متحدہ سلطنت برطانیہ سے
14 اگست 1947
23 مارچ 1956
|رقبہ_مقدار = 796095
|رقبہ_ = 796095
|areami²= 339,778
|رقبہ_درجہ = 34 واں
|فیصد_پانی = 3.1
|آبادی_تخمینہ = 163,985,373
|آبادی_تخمینہ_سال = 2006
|آبادی_تخمینہ_درجہ = 6 ٹا
|آبادی_مردم_شماری =
|آبادی_مردم_شماری_سال =
|آبادی_کثافت = 186
|آبادی_کثافت_درجہ = 42 واں
|population_densitymi² = 483
|جی_ڈی_پی_پی_پی_پی_سال = 2005
|جی_ڈی_پی_پی_پی_پی = 385.2 ارب ڈالر
|جی_ڈی_پی_پی_پی_پی_درجہ = 26 واں
|جی_ڈی_پی_پی_پی_پی_فیکس = 2,388 ڈالر
|جی_ڈی_پی_پی_پی_پی_فیکس_درجہ = 135 واں
|ایچ_ڈی_آئی_سال = 2003
|ایچ_ڈی_آئی = 0.527
|ایچ_ڈی_آئی_درجہ = 135 واں
|ایچ_ڈی_آئی_زمرہ = متوسط
|سکہ_ =  پاکستانی روپیہ
|سکہ_کوڈ = PKR
|منطقۂ_وقت = [[پاکستان کا معیاری وقت]]
|یو_ٹی_سی_تفریق = +5:00
|منطقۂ_وقت_ڈی_ایس_ٹی = غیر مستعمل
|یو_ٹی_سی_تفریق_ڈی_ایس_ٹی = +6:00
|cctld = [[.pk]]
|کالنگ_کوڈ = 92

تکنیکی مشکلات

ترمیم

اس سانچے کی تشکیل اور استعمال میں جس مشکل سے سب سے زیادہ واسطہ پڑتا ہے وہ ہے دو قطعی مختلف زبانوں کو ایک دوسرے میں مدغم کرنا۔ وکیپیڈیا کی تکنیکی نحو (syntax) انگریزی میں ہے جو بائیں سے دائیں لکھی جاتی ہے جبکہ اردو دائیں سے بائیں۔ اس نحو کو لکھتے ہوئے اس فرق کی وجہ سے مصنف کا بڑی غلطیوں سے بچنا کافی مشکل ہے۔ لہذا بیشتر متغیر (variables) اردو میں لکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس طرح سانچے کو استعمال کرتے ہوئے دو متصادم زبانوں کو اکٹھا بہت کم استعمال کرنا پڑے گا۔ لیکن چند جگہوں پر انگریزی متغیرین کا استعمال تکنیکی وجوہات کی بنا پر ضروری تھا۔ ایسے متغیرین کو استعمال کرنے کیلیے کمپیوٹر کی کاپی/پیسٹ کی سہولت کو استعمال کرنا مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

معلومات متغیرین

ترمیم

اوپر کی مثال میں انگریزی متغیر = کے بائیں جانب جبکہ اردو متغیر = کے دائیں جانب ہیں۔

ذیل میں وہ متغیر دیے جا رہے ہیں جن کا نگریزی میں ہونا ضروری ہے:

• areami²
• population_densitymi²

چند ایسے متغیر بھی ہیں جن کے آخر میں تکنیکی وجوہات کی بنا پر _ (انڈر سکور) کا اضافہ کرنا پڑا۔ ان متغیرین کو استعمال کرتے ہوئے _ کو نہ بھولیں۔ مثالیں ذیل میں ہیں:

• رقبہ_
• سکہ_

محل وقوع کے متغیرین انگریزی میں ہی رہنے دیے گئے ہیں تاکہ کوڈ کی سطر زیادہ طویل نہ ہو جائے۔ محل وقوع کا رابطہ صحیح کام نہیں کرتا کیونکہ اس کے صحیح کام کرنے کیلیے پیرامیٹرز کا انگریزی میں ہونا ضروری ہے جبکہ یہ سانچہ اردو میں ہے۔ اگر زیادہ قاریئین متفق ہوں تو اس رابطہ کو ختم بھی کیا جا سکتا ہے۔ رابطہ کی نوعیت دیکھنے کیلیے Template:محل وقوع ملاحظہ فرمائیں۔

مزید برآں کسی بھی متغیر میں فاصلہ (space)، وقفہ (۔) یا نقطہ (.) کو استعمال نہیں کیا گیا۔ الفاظ میں فاصلہ کیلیے _ (انڈر سکور) کو استعمال کیا گیا ہے۔

سانچے کو Template:خانۂ معلومات ملک پر کلک کر کے خام حالت میں دیکھنے سے بہت سے غیرمعروف متغیر نظر نہیں آتے۔ یہ وہ متغیر ہیں جن کو ضرورت پڑنے پر حذف کیا جا سکتا ہے جبکہ نظر آنے والے متغیر کیلیے اس کی حیثیت (value) کو لکھنا ضروری ہے۔

استعمال کیلیے تیار

ترمیم

ذیل میں تمام متغیر دیے جا رہے ہیں۔ اس خانے سے تمام مواد کاپی کر کے اپنے مضمون میں پیسٹ کر دیں اور سوائے بارہویں سطر کے تمام سطور میں = کے سامنے مطلوبہ معلومات درج کر دیں۔ بارہویں سطر میں ہندسوں اور "شمال" اور "مشرق" کو سلیکٹ کر کے مطلوبہ معلومات درج کردیں۔ سلیکٹ کرنے کیلیے کی بورڈ کا استعمال ماؤس کی بہ نسبت زیادہ مناسب ہو گا۔

{{خانۂ معلومات ملک
|مقامی_نام =
|روايتی_لمبا_نام =
|عمومی_نام =
|پرچم_تصویر =
|نشان_امتیاز_تصویر =
|نشان_امتیاز_قسم =
|قومی_شعار =
|نقشہ_تصویر =
|قومی_ترانہ =
|دار_الحکومت =
|latd = 33|latm=40|latNS=شمال|longd=73|longm=10|longEW=مشرق
|عظیم_شہر =
|دفتری_زبانیں =
|حکومت_قسم =
|راہنما_خطاب =
|راہنما_نام =
|خودمختاری_قسم =
|تسلیمشدہ_واقعات =
|تسلیمشدہ_تواریخ =
|یویو_رکنیت_تاریخ =
|رقبہ_مقدار =
|رقبہ_ =
|areami²=
|رقبہ_درجہ =
|فیصد_پانی =
|آبادی_تخمینہ =
|آبادی_تخمینہ_سال =
|آبادی_تخمینہ_درجہ =
|آبادی_مردم_شماری =
|آبادی_مردم_شماری_سال =
|آبادی_کثافت =
|آبادی_کثافت_درجہ =
|population_densitymi² =
|جی_ڈی_پی_پی_پی_پی_سال =
|جی_ڈی_پی_پی_پی_پی =
|جی_ڈی_پی_پی_پی_پی_درجہ =
|جی_ڈی_پی_پی_پی_پی_فیکس =
|جی_ڈی_پی_پی_پی_پی_فیکس_درجہ =
|ایچ_ڈی_آئی_سال =
|ایچ_ڈی_آئی =
|ایچ_ڈی_آئی_درجہ =
|ایچ_ڈی_آئی_زمرہ =
|سکہ_ =
|سکہ_کوڈ =
|منطقۂ_وقت =
|یو_ٹی_سی_تفریق =
|منطقۂ_وقت_ڈی_ایس_ٹی =
|یو_ٹی_سی_تفریق_ڈی_ایس_ٹی =
|cctld =
|کالنگ_کوڈ =

کسی بھی مشکل کی صورت میں آپ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

حیدر 23:36, 28 مئ 2006 (UTC)

حیدر بھائی آپ نے بہت عمدہ کام کیا ہے۔سیف اللہ 02:55, 29 مئ 2006 (UTC)

بہت نوازش! حیدر 03:50, 29 مئ 2006 (UTC)

نئی ترامیم

ترمیم

اس سانچے میں نئی ترامیم کی گئی ہیں تاکہ اس میں موجود چند نقائص کو دور کیا جا سکے لیکن ان سے سانچے کے طریقۂ استعمال میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ گزارش ہے کہ آپ اس سانچے کو ممالک کے بارے میں اپنے لکھے ہوئے مضامین میں استعمال کریں تاکہ کثرت استعمال سے اس کے زیادہ سے زیادہ نقائص سامنے آ سکیں۔

فونٹ سے متعلق کمیوں کو تمام فنی ترامیم کے بعد باہمی مشورے سے دور کیا جائے گا۔

حیدر 18:42, 6 جون 2006 (UTC)

حیدر بھائی میرے خیال میں یہ بکس بائیں طرف ہونا چاہے۔ کیونکہ ہمارا اصل مقصد تحریری مواد فراہم کرنا ہے۔ پہلے تحریر نظر آنی چاہے پھر بکس۔ سیف اللہ 19:10, 6 جون 2006 (UTC)

ٹھیک کہا آپ نے! یہ بات میں نے بھی نوٹ کی ہے۔ یہ خامی بھی جلد دور کر دی جائے گی۔ حیدر 19:21, 6 جون 2006 (UTC)

سیف اللہ بھائی آپ نے جس خامی کا ذکر کیا تھا اسے دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیدر 21:58, 7 جون 2006 (UTC)

جی!! مجھے اب ٹھیک نظر آ رہا ہے۔ شکریہ سیف اللہ 04:49, 8 جون 2006 (UTC)

فونٹ کا سائز

ترمیم

سانچے کا فونٹ تبدیل کرنے سے اس کا سائز کافی زیادہ چھوٹا ہو گیا ہے۔ پاکستان، جاپان، فرانس، کینیڈا، امریکہ اور اسرائیل دیکھ‍ کر بتائیں کہ کیا آپ کے خیال میں فونٹ کا سائز بڑھانا چائیے یا نہیں۔ یاد رہے کہ سائز بڑھانے سے سانچہ بھی بڑا ہو سکتا ہے۔

تمام مصنفین کی آراء درکار ہیں۔

حیدر 16:04, 13 جون 2006 (UTC)

چوڑائی

ترمیم

میرے خیال میں اس کی چوڑائی کچھ زیادہ ہے۔ اسے کچھ کم ہونا چاہئے۔ دوسری زبانوں کے وکی پر بھی کم ہے۔ ابھی یہ آدھا صفحہ گھیر لیتا ہے۔ تھوڑا سا کم کرنے سے صفحے کی خوبصورتی میں اضافہ ہو جائے گا۔--سید سلمان رضوی 13:39, 5 اپريل 2007 (UTC)

• سانچہ:خانۂ معلومات ملک میں خانہ پہلے سے بہت ہی چھوٹا ہو گیا ہے۔ اس کو پہلے کی نسبت تھوڑا سا ہی کم کرنا کافی ہے بہت کم کرنا ٹھیک نہیں رہا۔ براہ کرم یہ بھی کر دیجئیے۔ اس سلسلے میں لبنان ، شام ، عراق دیکھ سکتے ہیں کہ خانہ کیسا لگتا ہے۔--سید سلمان رضوی 22:27, 5 اپريل 2007 (UTC)
• مطلوبہ تبدیلی کر دی گئی ہے۔ اس کی چوڑائی اب مناسب ہے۔ آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ --سید سلمان رضوی 02:06, 9 اپريل 2007 (UTC)
• حاشیے کم کیۓ ہیں۔ براہ کرم کوئی مسلئہ ہو منظر میں تو آگاہ کیجیے۔ سمرقندی

از سر نو ترتیب

ترمیم

میں اس سانچے کو بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہوں۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے میں نے موجودہ پیچیدگیوں کو کم کر کے ایک قدرے آسان بنانے کی کوشش کی ہے۔ اگر اس کوشش میں کوئی غلطی ہو تو مطلع کریں۔ اگر کہیں بہت زیادہ خرابی پیدا ہو جائے، تو میری آخری ترمیم کو واپس پلٹا دیں۔ --کاشف عقیل 22:08, 12 نومبر 2009 (UTC)

واپس "خانۂ معلومات ملک" پر